• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تعلیم ہمارے لیے ضروری کیوں؟؟

afrozgulri

مبتدی
شمولیت
جون 23، 2019
پیغامات
32
ری ایکشن اسکور
6
پوائنٹ
17
تعليم ہمارے لیے ضروری کیوں ؟؟

از قلم : افروز عالم بن ذکراللہ سلفی،گلری, ممبئی

اللہ تعالیٰ نے بنی نوع انسان کو علم اور عقل جیسی دو بڑی اہم امتیازی نعمتیں عطا کی ہیں ۔اور علم وفہم کو بنیادی حیثیت دیتے ہوئے علم کو عمل پر مقدم کیا ہے .
لفظ "اقرأ" کے ذریعہ قرآن کا آغازکیا ۔یعنی یہ پڑھو اور جانو کہ شریعتِ اسلامیہ کیا ہے ؟

اس نے اپنے ماننے والوں سے مطالبہ کیا کیا ہے؟؟
اس پر عمل کیسے کیا جائے؟؟؟۔

لفظ "اقرأ" نے علم کو جو مقام دیا ہے اس کی مثال کسی بھی دھرم ومذہب میں نہیں ملتی ،کیونکہ کسی بھی عقلمند کے دماغ میں یہ بات نہیں آئے گی کہ شروفساد ،قتل وغارت گری ،ظلم وعدوان ،چوری ڈکیتی ،غیبت وبھتان ،زناکاری و سودخوری،اس طرح کی برائیاں جب عام ہوں تو وہ یہ کہے کہ آپ علم سیکھئے ۔لیکن رب کائنات نے قرآن کا نزول ایسے ہی برائیوں والے دور میں آیاتِ تعلیم(اقرأ) کو عام کرکے علم کے ذریعے ان برائیوں کا سد باب کیا ،سالہا سال کی جنگیں و لڑائیاں ختم ہوئیں ،برائیاں مٹ گئیں ،حق آیا باطل سرنگوں ہوا ، ___________________ لیکن افسوس آج پھر وہی ماحول آگیا ہے ۔ موجودہ شروفساد اور بگاڑ میں ہم تعلیم کے ذریعے قوموں کی تقدیر بدل سکتے ہیں،تعلیم ہی کے ذریعے ہم اپنی تہذیب و ثقافت،اصول زندگی،اور اپنی اعلیٰ ترین پاکیزہ روایات سے واقف رہ سکتے ہیں اور اسے آنے والی نسلوں تک منتقل کرسکتے ہیں ،ابلیسی آگ میں جھلسی ہوئی انسانیت کو ترو تازہ اور ہرا بھرا،بناسکتے ہیں ۔

اسی تعلیم کے ذریعے ہم قوم کو مایہ ناز خطیب،قلمکار (صحافی)ادیب ومؤرخ اور انسانیت کا علمبردار اور نسل نو کا معمار دے سکتے ہیں۔


اللہ تعالیٰ ہمیں علم کے زیور سے آراستہ و پیراستہ فرمائے اور اس علم کو دنیا و آخرت میں ہمارے لیے کامیابی کا ذریعہ بنائے ۔( آمین)


afrozgulri@gmail.com
19/06/2019
Sent from my TA-1053 using Tapatalk
 
Last edited by a moderator:
Top