• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تفسیر احسن التفاسیر اردو جلد اول

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,400
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
کتاب کا نام
تفسیر احسن التفاسیر اردو جلد اول
مصنف
سید احمد حسن محدث دہلوی
ناشر
المکتبہ السلفیہ شیش محل روڈ، لاہور

تبصرہ
قرآن مجید پوری انسانیت کے لیے کتاب ِہدایت ہے، او ر اسے یہ اعزاز حاصل ہےکہ دنیا بھرمیں سب سے زیاد ہ پڑھی جانے والی کتاب ہے ۔ اسے پڑھنے اور پڑھانے والوں کو امامِ کائنات نے اپنی زبانِ صادقہ سے معاشرے کے بہتر ین لوگ قراردیا ہے اور اس کی تلاوت کرنے پر اللہ تعالیٰ ایک ایک حرف پرثواب عنایت کرتے ہیں۔ دور ِصحابہ سے لے کر دورِ حاضر تک بے شمار اہل علم نے اس کی تفہیم وتشریح اور ترجمہ وتفسیرکرنے کی خدمات سر انجام دی ہیں ۔ اصحاب رسول رضوان اللہ علیہم، نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے فیض تربیت، قرآن مجید کی زبان اور زمانۂ نزول کے حالات سے واقفیت کی بنا پر، قرآن مجید کی تشریح، انتہائی فطری اصولوں پر کرتے تھے۔ چونکہ اس زمانے میں کوئی باقاعدہ تفسیر نہیں لکھی گئی، لہٰذا ان کے کام کا بڑا حصہ ہمارے سامنے نہیں آ سکا اور جو کچھ موجود ہے، وہ بھی آثار او رتفسیری اقوال کی صورت میں، حدیث اور تفسیر کی کتابوں میں بکھرا ہوا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب"تفسیر احسن التفاسیر اردو" محترم مولانا سید احمد حسن محدث دہلوی ﷫کی تصنیف ہے،جس میں انہوں نے احادیث صحیحہ حسنہ اور اقوال صحابہ ودیگر سلف سے قرآن مجید کی تفسیر کی ہے اور صحت روایت کا حد درجہ خیال رکھتے ہوئے معتبرہ ومسلمہ تفاسیر مثلا تفسیر ابن جریر، ابن کثیر،معالم، خازن، درمنثور، اور فتح البیان کے اہم مطالب کا بہترین انتخاب کیا ہے،نیز آیات کریمہ کے شان نزول صحیح بہ التزام صحت سند لائے ہیں۔یہ تفسیر پانچ ضخیم جلدوں پر مشتمل ہے ، جسے بلال گروپ آف انڈسٹریز نے چھاپ کر فی سبیل اللہ فری تقسیم کیا ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف اور تقسیم کنندگان کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔۔آمین(راسخ)
تفسیر احسن التفاسیر اردو جلد اول
تفسیر احسن التفاسیر اردو جلد دوم
تفسیر احسن التفاسیر اردو جلد سوم
تفسیر احسن التفاسیر اردو جلد چہارم
تفسیر احسن التفاسیر اردو جلد پنجم
تفسیر احسن التفاسیر اردو جلد ششم

 
Last edited:
Top