• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تجویز تقابل مسالک سیکشن میں دیگر مسالک

اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,684
ری ایکشن اسکور
751
پوائنٹ
290
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
تقابل مسالک سیکشن میں صرف "حنفی" کیوں؟ آخر دیگر تین مسالک بھی تقلید کے داعی ہیں یعنی شافعی، مالکی، حنبلی وغیرہ۔
ان کے بھی سیکشن بنائے جائیں۔ اور مجھے امید ہے کہ جو حضرات دن رات احناف کے خلاف پوسٹنگ میں اپنی توانائیوں اور وقت کو قیمتی بنا رہے ہیں وہ وہاں بھی خوب کام کریں گے۔ (ویسے تقابل مسالک سیکشن میں اہم کام بھی کیے جا سکتے ہیں۔)

دوسری تجویز یہ ہے کہ آج کل غامدی حضرات کا بڑا چرچا ہے۔ ان کے بارے میں بھی سیکشن بنا کر علمائے کرام سے درخواست کی جائے کہ وہ ان کے بارے میں بھی کچھ لکھیں۔
 
شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
یہ تعصب کی بات نہیں۔ عقل کی بات ہے۔ فورم پر احناف موجود ہیں اور ہمارے اردگرد بھی اردو بولنے جاننے سمجھنے والی اکثریت احناف ہی کی ہے۔ کم سے کم میں اپنی زندگی میں اردو بولنے والے کسی شافعی، مالکی وغیرہ سے نہیں ملا ہوں۔ اگر برصغیر پاک و ہند میں ان مسالک کے لوگ پائے بھی جاتے ہیں، تو ان کی تحریر و تقریر سے ہم بالکل بے خبر ہیں۔ اور یہ فورم مکمل اردو میں ہے، لہٰذا یہی منطقی نتیجہ ہے، جسے آپ اور ہمارے دیگر حنفی بھائی بتکرار اہلحدیث کا تعصب وغیرہ قرار دیتے ہیں۔
آپ فورم پر کسی شافعی ، مالکی، حنبلی وغیرہ کی نشاندہی کیجئے، یا ان کی تحریر و تقریر پیش کیجئے جو قرآن و سنت سے متصادم ہو ، ہم ان کے نظریات کی مقدور بھر تردید ضرور کریں گے۔ اور اگر یہ سلسلہ زیادہ ہو جائے گا تو اس کے لئے علیحدہ سیکشن بھی قائم کر لیا جائے گا۔
یہی صورتحال غامدی نظریات کی بھی ہے۔ ان کے لئے متجددین یا انکار حدیث والے زمروں کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اگر غامدی نظریات کے حامل اراکین یہاں موجود ہوں گے اور ان کے ساتھ مکالمہ وغیرہ بڑھے گا تو پھر ان کے لئے علیحدہ سیکشن بھی قائم کیا جا سکتا ہے۔
 
رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,580
پوائنٹ
384
فقہی معاملات کی بجائے ہمیں عقیدہ کے مسئلوں پر زیادہ دھیان دینا چاہیے۔ آج ہر کسی کو یہی فکر کھائے جا رہی ہے کہ تراویح 8 ہے یا 20 اور رفع الیدین سنت ہے یا نہیں لیکن انہی لوگوں سے اگر یہ پوچھا جائے کہ ایمان کے ارکان کے متعلق کیا جانتے ہو اس کی تعریف کیا ہے۔ عقیدہ کے بارے میں کیا جانتے ہو یا عقیدہ کے کسی مسئلے پر اہل البدع پر کتنی تحاریر لکھ چکے ہو تو کوئی جواب نہیں ہو گا۔
میں یہ نہیں کہتا کہ فقہی مسائل پر بحث ہونی ہی نہیں چاہیے بلکہ یہ کہ اپنی ترجیحات کو سمجھو اور ان کے مطابق عمل کرو۔
اسی لئے آج اردو زبان میں عقائد پر لکھی جانے والی کتابیں فقہی مسائل پر لکھی جانے والی کتابوں کے مقابلے میں بہت کم ہیں اور جو چند کتابیں ہیں بھی تو زیادہ تر عرب ممالک کے علماء کی کاوشوں کا ہی ترجمہ کر دیا گیا ہے۔
یہ بات شاید اس موضوع سے متعلق نہ ہو لیکن میں یہ کئی دنوں سے کہنا چاہ رہا تھا اس لئے یہاں پر لکھ دیا۔
 
لیکن سیکشن قائم کرنے میں کیا حرج ہے؟ اور جو بھائی جیسے لولی اور عامر یونس بھائی وغیرہ احناف کی عربی کتب میں سے قابل اعتراض مقامات ڈھونڈ کر اعتراض کر سکتے ہیں اور اصلاح کی "کوشش" کر سکتے ہیں وہ دیگر مسالک کی کتب میں سے بھی کر سکتے ہیں۔
ہم سب کے علم میں اضافہ ہوگا اور بوقت ضرورت عربی یا غیر عربی کوئی بھی ان مسالک کا پوری دنیا میں کہیں بھی ملے تو ہم اس کی اصلاح کر سکیں گے۔
 
شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
لیکن سیکشن قائم کرنے میں کیا حرج ہے؟ اور جو بھائی جیسے لولی اور عامر یونس بھائی وغیرہ احناف کی عربی کتب میں سے قابل اعتراض مقامات ڈھونڈ کر اعتراض کر سکتے ہیں اور اصلاح کی "کوشش" کر سکتے ہیں وہ دیگر مسالک کی کتب میں سے بھی کر سکتے ہیں۔
ہم سب کے علم میں اضافہ ہوگا اور بوقت ضرورت عربی یا غیر عربی کوئی بھی ان مسالک کا پوری دنیا میں کہیں بھی ملے تو ہم اس کی اصلاح کر سکیں گے۔
اعتراض برائے اعتراض کرنا چاہیں تو علیحدہ بات ہے۔
ورنہ بات واضح ہے کہ ان مسالک کے مقلدین حضرات اردو سے واقف ہی نہیں، نا ہمارے مخاطبین ہیں، تو اس کا کچھ فائدہ ہمیں تو نظر نہیں آتا۔
اگر ہم انگلش یا عربی فورم چلا رہے ہوتے تو بات الگ تھی۔
 
اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,684
ری ایکشن اسکور
751
پوائنٹ
290
اعتراض برائے اعتراض کرنا چاہیں تو علیحدہ بات ہے۔
ورنہ بات واضح ہے کہ ان مسالک کے مقلدین حضرات اردو سے واقف ہی نہیں، نا ہمارے مخاطبین ہیں، تو اس کا کچھ فائدہ ہمیں تو نظر نہیں آتا۔
اگر ہم انگلش یا عربی فورم چلا رہے ہوتے تو بات الگ تھی۔
ویسے تو یہ تفصیلات اور رد مجھ جیسے کم علم افراد کے علم میں اضافہ کا سبب بنیں گے اور بعد ازاں عربی فورمز پر جب ضرورت ہوگی تو ہم خود ان کو عربی میں تبدیل کر لیں گے۔

لیکن مزید بات یہ ہے کہ ہندوستان کی مغربی ساحلی پٹی پر باقاعدہ فقہ شافعی رائج ہے۔ وہاں اس کی تعلیم و تعلم کا سلسلہ بھی ہے اور وہ لوگ اردو دان بھی ہیں۔
کتاب امام شافعی مجدد قرن ثانی کا دیباچہ دیکھیے۔ اس میں ذکر ہے اور یہ کتاب خود ایک اردو دان شافعی عالم نے لکھی ہے۔
پھر بھی یہ کہنا کہ یہاں شوافع وغیرہ ہیں ہی نہیں عجیب بات ہے۔
ہاں یہ ہے کہ فورم پر اس وقت نہیں ہیں تو وہ آ جائیں گے۔ آپ ابتدا تو کیجیے۔
 
lovelyalltime

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 28، 2012
پیغامات
3,735
ری ایکشن اسکور
2,898
پوائنٹ
436

بھائی جیسے لولی اور عامر یونس بھائی وغیرہ احناف کی عربی کتب میں سے قابل اعتراض مقامات ڈھونڈ کر اعتراض کر سکتے ہیں اور اصلاح کی "کوشش" کر سکتے ہیں
کیا فقہ حنفی والوں نے اپنی اصلاح کر لی -
 
شمولیت
مئی 05، 2014
پیغامات
202
ری ایکشن اسکور
40
پوائنٹ
81
فقہی معاملات کی بجائے ہمیں عقیدہ کے مسئلوں پر زیادہ دھیان دینا چاہیے۔ آج ہر کسی کو یہی فکر کھائے جا رہی ہے کہ تراویح 8 ہے یا 20 اور رفع الیدین سنت ہے یا نہیں لیکن انہی لوگوں سے اگر یہ پوچھا جائے کہ ایمان کے ارکان کے متعلق کیا جانتے ہو اس کی تعریف کیا ہے۔ عقیدہ کے بارے میں کیا جانتے ہو یا عقیدہ کے کسی مسئلے پر اہل البدع پر کتنی تحاریر لکھ چکے ہو تو کوئی جواب نہیں ہو گا۔
میں یہ نہیں کہتا کہ فقہی مسائل پر بحث ہونی ہی نہیں چاہیے بلکہ یہ کہ اپنی ترجیحات کو سمجھو اور ان کے مطابق عمل کرو۔
اسی لئے آج اردو زبان میں عقائد پر لکھی جانے والی کتابیں فقہی مسائل پر لکھی جانے والی کتابوں کے مقابلے میں بہت کم ہیں اور جو چند کتابیں ہیں بھی تو زیادہ تر عرب ممالک کے علماء کی کاوشوں کا ہی ترجمہ کر دیا گیا ہے۔
یہ بات شاید اس موضوع سے متعلق نہ ہو لیکن میں یہ کئی دنوں سے کہنا چاہ رہا تھا اس لئے یہاں پر لکھ دیا۔
محترم رضا میاں صاحب :
اللہ آپ کو خوش رکھے آپ نے میرے دل کی بات لکھ دی ،اس وقت لوگوں کے عقائد درست کرنے کی طرف جتنی توجہ کی ضرورت ہے شاید اس سے پہلے نہ تھی ،فقہی اختلافات صدیوں سے چلے آرہے ہیں اور چلتے رہیں گے ۔ہمیں فقہی وفروعی اختلافات کے دائرہ سے نکل کر اُن لوگوں کی اصلاح کی فکر کرنی چاہئیے جو محبت کے رنگ میں شرک وبدعات کی دلدل میں پھنسے ہوئے ہیں اور اصلاح کا طریقہ بھی خیر خواہانہ ہونا چاہئیے ۔ فتوی بازی سے پرہیز کرتے ہوئے اس کام جو شرک یا بدعت ہو کی طرف دلائل سے توجہ دلائیں اور اس کی ہدایت کے لئے دعا بھی کریں۔

باقی اتنا ضرور کہوں گا کہ صرف کسی ایک فقہ کو نشانہ بنا کر صرف اسی کی تردید کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑ جانا یہ بھی مناسب نہیں ہے ،فقہ حنفی میں بے شمار ااہل علم ایسے گزرے ہیں جنہوں نے شرک وبدعت کی تردید میں کتابیں بھی لکھیں ہیں اور اپنے اپنے زمانہ میں لوگوں کے عقائد کی اصلاح بھی کی ،اب کوئی حنفی کہلانے والا اُن اپنے اکابر کے خلاف چلے اور اُن عقاعد ونظریات کو چھوڑ دے تو ان چند لوگوں کی وجہ سے تمام احناف کو تنقید کا نشانہ بنانا اور اُن پر فتوی بازی کرنا بلکل مناسب نہیں ہے۔ہاں جو حنفیت کا لبادہ اوڑھ کر غلط عقائد ونظریات پھیلا رہے ہیں اُن کی اور اُن کے غلط عقاعد ونظریات کی بھر پور تردید ہونی چاہئیے لیکن اچھے انداز کے ساتھ۔
 
اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,684
ری ایکشن اسکور
751
پوائنٹ
290
ہمارے خیال سے تو جو گند فقہ حنفی میں ہے وہ دنیا کے کسی مسلم فرقے میں موجود نہیں اس لئے سب سے زیادہ اصلاح کی ضرورت اسی فقہ کو ہے۔ اور لولی آل ٹائم اور عامر یونس بھائی احناف کی کتب سے قابل اعتراض مقامات ڈھونڈتے نہیں ہیں کیونکہ احناف کی کتابوں میں قابل اعتراض مقامات کے علاوہ کچھ ہے ہی نہیں ہاں البتہ اگر کسی کو احناف کی کتب سے اچھے مقامات پیش کرنے ہوں تو وہ ضرور ڈھونڈنے پڑیں گے۔
محترم و مکرم @خضر حیات بھائی۔
ایک بار پھر دیکھ لیجیے۔ حکم کے موافق رپورٹ کر دی ہے۔

ویسے اتنی بار رپورٹ کسی اور مسلک کے شخص کی ہوئی ہوتی تو اب تک بین بھی ہوگیا ہوتا میرے خیال میں۔ مجھے یہ تو سمجھا دیجیے کہ آخر رپورٹ کا فائدہ کیا ہوتا ہے اور اس پر ایکشن کیا لیا جاتا ہے؟
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
محترم و مکرم @خضر حیات بھائی۔
ایک بار پھر دیکھ لیجیے۔ حکم کے موافق رپورٹ کر دی ہے۔
ویسے اتنی بار رپورٹ کسی اور مسلک کے شخص کی ہوئی ہوتی تو اب تک بین بھی ہوگیا ہوتا میرے خیال میں۔ مجھے یہ تو سمجھا دیجیے کہ آخر رپورٹ کا فائدہ کیا ہوتا ہے اور اس پر ایکشن کیا لیا جاتا ہے؟
عموما قابل اعتراض مواد کی تدوین یاحذف کردیا جاتا ہے ۔
 
Top