• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تقسیم اسم معرب

شمولیت
اپریل 27، 2020
پیغامات
509
ری ایکشن اسکور
167
پوائنٹ
77
تقسیم اسم معرب

س:- اسم معرب کی کتنی اقسام ہیں ؟
ج:- یہ دو اقسام ہیں – 1) منصرف 2) غیر منصرف

س:- اسم معرب سے کیا مراد ہے ؟
ج:- وہ اسم جس میں اسباب تسعۃ سے دو اسباب یا ایک سبب جو دو کے قائم مقام ہو نہ پایا جاۓ-

س:- اسم منصرف کا دوسرا نام کیا ہے ؟
ج:- اسم متمکّن-

س:- اسم متمکّن کا کیا حکم ہے ؟
ج:- اس میں تینوں حرکتیں ضمۃ ، فتحۃ ، کسرۃ داخل ہوتی ییں ، نیز تنوین بھی-

س:- غیر منصرف سے کیا مراد ہے ؟
ج:- وہ اسم جس میں اسباب تسعۃ سے دو اسباب یا ایک سبب جو دو کے قائم مقام ہو ، پایا جاۓ-

س:- اسباب تسعۃ کون کون سے ہیں ؟
ج:- یہ اس طرح ہیں-
1) عدل
2) معرفۃ
3) ترکیب
4) وصف
5) عُجمعۃ
6) الف نون زائدتان
7) تانیث
8) جمع
9) وزن فعل

س:- غیر منصرف کا کیا حکم ہے ؟
ج:- اس میں جر میں کسرۃ داخل نہیں ہوتا بلکہ وہ مفتوح رہتا ہے مثلاً " جاءنی احمدُ " ، " رآئیت احمدَ " ، " مررت بآحمدَ "-

س:- عدل سے کیا مراد ہے ؟
ج:- وہ لفظ جو اپنے اصلی صیغے سے دوسرے صیغے کی طرف منتقل ہو-

س:- عدل کی دو قسمیں کون کون سی ہیں ؟
ج:- عدل تحقیقی اور عدل تقدیری

س:- عدل تحقیقی سے کیا مراد ہے ؟
ج:- اس میں ہمیں معدول عنہ اور جس کی طرف عدول ہو وہ صیغۃ اور عدول کی وجہ معلوم ہوتی ہے-

س:- عدل تقدیری سے کیا مراد ہے ؟
ج:- اس میں صرف یہ پتہ ہوتا ہے کہ عرب لفظ کو غیر منصرف پڑھتے ہیں مگر وجہ معلوم نہیں ہوتی- مثلاً " عُمَرْ "-

س:- اسباب تسعۃ میں سے ، کون سے اسباب عدل کے ساتھ جمع ہوتے ہیں ؟
ج:- وزن فعل (کیونکہ عدل کے چھ اوزان ہیں اور کوئی بھی وزن فعل نہیں)

س:- عدل کے چھ اوزان کون کون سے ہیں ؟
ج:- 1) فَعَل جیسے " سَحَر "
2) فُعَل جیسے " عُمَر "
3) فَعْل جیسے " اَمْسِ "
4) فُعَال جیسے " ثُلاث "
5) فَعَال جیسے " قَطَام "
6) مَفْعَل جیسے " مَثْلَثْ "

س:- وصف سے کیا مراد ہے ؟

ج:- وہ اسم جو کسی مبہم ذات پر دلالت کرے جس سے بعض صفات کو اخذ کر لیا گیا ہو-

س:- وصف کن اسباب کے ساتھ جمع نہیں ہوتا ؟
ج:- علمیۃ کے ساتھ (خواہ اصلی ہو یا عارضی)

س:- وصف موثر ہونے کی شرط کیا ہے ؟
ج:- اصلِ وضع میں وصف ہو- (یعنی وہ لفظ وصف کے معنی دینے کے لئے وضع کیا گیا ہو یعنی شک کی گنجائش نہ ہو)

س:- کیا آسْوَدْ اور آرْقَمْ غیر منصرف ہیں ؟

ج:- جی ہاں ، اگرچہ بعد میں وہ سانپ کے نام بن گئے مگر ان دونوں کی اصل وصفیت کے لئے تھی-

س:- کیا " اَرْبَع "، " مَرَرْتُ بِنسوۃٍ اَرْبَع " میں غیر منصرف ہے ؟
ج:- نہیں بلکہ یہ منصرف ہے-

س:- کیوں نہیں جبکہ یہ وزنُ الفعل اور وصف دونوں ہے ؟
ج:- کیونکہ اصل وضع میں یہ عدد ہے وصف نہیں ہے-

س:- وصف علمیۃ کے ساتھ کیوں جمع نہیں ہوتا ؟
ج:- ایسا ممکن نہیں کہ ایک چیز خاص بھی ہو اور عام بھی-

س:- تانیث کس کو کہتے ہیں ؟
ج:- مؤنث کو-

س:- تانیث کی دو اقسام کون سی ہیں ؟
ج:- تانیث لفظی اور تانیث معنوی

س:- تانیث لفظی کی کیا علامات ہیں ؟
ج:- " ۃ " ، الف مقصورۃ ، الف ممدودۃ

س:- تانیث لفظی کی کون سی دو شرائط ہیں ؟
ج:- یہ اس طرح ہے-
اگر الف مقصورۃ یا ممدودۃ آخر میں آجاۓ تو یہ دو اسباب کے برابر ہے- اس اسم کو غیر منصرف پڑھا جاۓ گا –
مثلاً " حبلی " ، " حمراء "
اگر " ۃ " آخر میں آرہی ہو تو ضروری ہے کہ اس میں علمیۃ بھی ہو ورنہ " ۃ " معتبر نہیں اور اسم غیر منصرف نہیں پڑھا جاۓ گا مثلاً " طلحۃ " غیر منصرف ہوگا کیونکہ علمیت اور تانیث دونوں موجود ہے-

س:- تانیث معنوی سے کیا مراد ہے ؟
ج:- بس عربوں سے سنا ہو کہ اسم مونث ہے مگر کوئی علامت تانیث موجود نہ ہو مثلاً " دَارٌ " ، " شَمْسٌ " ، " نَارٌ "-

س:- تانیث معنوی کی شرائط بیان کریں اور کب تانیث معنوی کو وجوباً (لازمی) غیر منصرف پڑھتے ہیں ؟
ج:- ان صورتوں میں
علمیت ہو یا
تین حروف سے زائد ہو یا
عُجمی ہو

س:- اگر تانیث معنوی میں ، ان میں سے کوئی شرط نہ ہو تو ؟
ج:- تو اجازت ہے کہ منصرف یا غیر منصرف دونوں طرح پڑھ سکتے ہیں-

س:- معرفۃ سے کیا مراد ہے ؟
ج:- وہ اسم جو خاص ہو مثلاً اسم اشارۃ ، اسم موصول ، علمیۃ ، معرف بالام ، منادی وغیرہ وغیرہ –

س:- معرفۃ کئ قسم کے ہو سکتے ہیں کون سا معرفۃ غیر منصرف ہونے کا سبب بنے گا ؟
ج:- علمیۃ

س:- کون سا سبب اسباب تسعۃ میں سے معرفۃ کے ساتھ جمع نہیں ہوتا ؟
ج:- وصف (باقی سب جمع ہو سکتے ہیں)

س:- عُجمۃ سے کیا مراد ہے ؟
ج:- وہ اسم جو غیر عربی ہو-

س:- اس کی شرائط کون کون سی ہیں ؟
ج:- دو شرائط ہیں
علمیۃ ہو اور
تین حروف سے زیادہ ہو یا ثلاثی متحرک الاوسط ہو-

س:- " لَجَام " منصرف ہے یا غیر منصرف ہے ؟
ج:- منصرف ہے علمیۃ نہ ہونے کی وجہ سے-

س:- " ابراہیم " منصرف ہے یا غیر منصرف ؟
ج:- غیر منصرف ہے کیونکہ علمیۃ بھی ہے اور تین حروف سے زیادہ بھی ہے-

س:- " نوح " منصرف ہے یا غیر منصرف ؟
ج:- منصرف ہے کیونکہ ساکن الاوسط ہے-

س:- جمع سے کیا مراد ہے ؟
ج:- وہ لفظ یا صیغۃ جو دو سے زیادہ افراد کے لیے بولا جائے-

س:- جمع کے موثر ہونے کی شرط کیا ہے ؟
ج:- شرط یہ ہے کہ صيغۃ مُنْتَھَی الجُمُوعْ ہو-

س:- مُنْتَھَی الجُمُوعْ سے کیا مراد ہے ؟

ج:- اس سے مراد ہے کہ جمع کا صیغۃ جمع کی انتہا کو پہونچا ہوا ہو کہ اس کے بعد اس کی جمع نہ لائی جاتی ہو-

س:- صیغۃ مُنْتَھَی الجُمُوعْ کی کیا پہچان ہے ؟
ج:- پہچان اس طرح سے کریں گے
الف جمع کے بعد اس میں دو حرف ہومثلاً " مَسَاجِدٌ " ۔ ۔ ۔ یا
ایک حرف مشدّد ہو مثلاً " دَوَابّ " ۔ ۔ ۔ یا
تین حروف ہوں جن کا اوسط حرف ساکن ہو اور ھاء کو قبول کرنے والا نہ ہو مثلاً " مَصابِیح "

س:- کیا " صیاقلۃ " و " فرازنۃ " دونوں منصرف ہیں ؟
ج:- جی ہاں ، کیونکہ " ھاء " کو قبول کرتے ہیں –

س:- کیا غیر منصرف ہونے کے لیے کسی جمع کو کسی اور سبب کی بھی ضرورت ہے ؟
ج:- جی نہیں کیونکہ یہ دو اسباب کے برابر ہے-

س:- ترکیب سے کیا مراد ہے ؟
ج:- ترکیب سے مراد دو یا زائد مرکب کلمے ہیں جس میں کوئی کسی کا جز نہ ہو-

س:- ترکیب کی شرط بیان کریں –
ج:- شرط یہ ہے کہ علمیۃ بغیر اضافت اور بلا اسناد کے ہو اور نہ ایک حرف دوسرے کا جز ہو مثلاً " خمسۃ عشرۃ " میں " خمسۃ " ، " عشرۃ " کے لیے جز ہے-

س:- یہاں اضافت سے کیا مراد ہے ؟
ج:- یعنی ایک جز مضاف اور دوسرا مضاف الیہ نہ ہو-

س:- بلا اسناد سے کیا مراد ہے ؟
ج:- ایک جز مسند اور دوسرا مسند الیہ نہ ہو-

س:- عبد اللہ منصرف ہے کہ غیر منصرف ؟

ج:- منصرف کیونکہ ترکیب میں اضافت ہے-

س:- کیا " معدیکرب " غیر منصرف ہے ؟
ج:- جی ہاں کیونکہ دو اسموں کو ملا دیا گیا ہے اور کوئی ترکیب نہیں اسی طرح " بَعْلَبَكَّ " غیر منصرف ہے-

س:- الف و نون زائدتان سے کیا مراد ہے؟

ج:- یعنی وہ اسم جس کے آخر میں الف نون زائد ہوں –

س:- اس کے موثر ہونے کی کیا شرط ہے ؟
ج:- اس میں اسم و صفت کے لحاظ سے الگ الگ شرط ہے-

س:- اسم کے لحاظ سے کیا شرط ہے ؟
ج:- الف نون زائد ہوں اور علمیۃ بھی ہو-

س:- عمران و عثمان منصرف ہیں یا غیر منصرف ؟
ج:- غیر منصرف ، الف نون زائد اور علمیۃ ہے –

س:- " سَعْدَان " (گھاس کٹارا) منصرف ہے یا غیر منصرف ؟
ج:- منصرف ، الف نون زائد اور علمیۃ نہیں –

س:- صفت کے ساتھ کیا شرط ہے ؟
ج:- الف نون زائد ہوں اور صفت کی مونث " فعلانۃ " کے وزن پر نہ ہو –

س:- غیر منصرف کی مثال دیں
ج:- " سُکْرَان " (مست مرد) ، الف نون زائد ہے اور مونث " سُکْری " ہے-

س:- منصرف کی مثال دیں
ج:- " نَدْمَان " ، الف نون زائد ہے اور مونث " نَدْ مَانَۃ " ہے –

س:- وزن الفعل سے کیا مراد ہے ؟
ج:- اسم کا ایسے وزن پر پایا جانا جو فعل کے اوزان سے شمار کیا جاتا ہے –

س:- وزن الفعل کی کتنی قسمیں ہیں ؟
ج:- دو

س:- وزن الفعل کی پہلی قسم کون سی ہیں ؟
ج:- وزن فعل جو خاص ہو فعل کے ساتھ یعنی اسم میں نہ پایا جائے بلکہ فعل سے نقل ہو کر آیا ہو-

س:- " شَمَّرَ " (گھوڑے کا نام) اور " ضُرِبَ " منصرف ہے یا غیر منصرف ؟
ج:- غیر منصرف ، " شَمَّرَ " اصلاً ماضی معروف کا صیغۃ ہے اور " ضُرِبَ " ماضی مجہول ہے-

س:- وزن الفعل کی دوسری قسم کون سی ہیں ؟
ج:- وزن الفعل جو اسم و فعل دونوں میں پایا جاتا ہے –

س:- وزن الفعل کی دوسری قسم کی غیر منصرف ہونے کے لیے کیا شرائط ہیں ؟
ج:- دو شرائط ہیں-
اس کے شروع میں حرف مضارع (اتین) میں سے ایک کا ہونا ضروری ہے –
اس کے آخر میں " ۃ " نہ ہو-

س:- " احمد " ، " یشکر " ، " تغلب " ، " نرجس " منصرف ہیں کہ غیر منصرف ؟
ج:- غیر منصرف ہیں کیونکہ
احمد - یہ وزن اَکْرَمَ ہے (شروع میں " ا " آیا)
یشکر - قبیلے کے جد اعلی کا نام (شروع میں " یا " آیا)
تغلب - قبیلے کے جد اعلی کا نام (شروع میں " تا " آیا)
نرجس - نرگس کا عربی کلمہ (شروع میں " ن " آیا)

وزن الفعل اور علمیۃ دونوں جمع ہوگئ

س:- " یَعْمِلٌ " (اونٹ جو بہت کام کرے) منصرف ہیں کہ غیر منصرف ؟
ج:- منصرف ، وزن الفعل تو ہے مگر مونث " ۃ " کو قبول کرتا ہے یعنی " ناقۃ یعملۃ " –

س:- اسباب تسعۃ میں سے کون سے ہیں جن میں علمیۃ شرط ہے ؟
ج:- وہ یہ ہیں
تانیث بالتاء
تانیث معنوی
عجمۃ
ترکیب
الف نون زائد

س:- کیا انہیں غیر منصرف سے منصرف بنا سکتے ہیں ؟
ج:- جی ہاں علمیۃ کو گرا کر-

س:- وہ کیسے ؟
ج:- چونکہ علمیۃ شرط ہے اگر اس کو ختم کر دیں تو شرط نہیں یعنی مشروط بھی نہیں مثلاً " طلحۃُ " سے " طلحۃٌ "

س:- اسباب تسعۃ میں سے کون سے اسباب ہیں جن میں علمیۃ جمع ہوتی ہے ؟
ج:- عدل اور وزن الفعل-

س:- کیا اسے غیر منصرف سے منصرف بنا سکتے ہیں ؟
ج:- علمیۃ گرا کر- علمیۃ گرانے کے بعد ایک ہی سبب بچا جو کہ غیر منصرف ہونے کے لیے نہ کافی ہے-

س:- مثال د یں
ج:- " قام عمرُ و عمرٌ اخر " ، " ضرب احمدُ و احمدٌ اخر "-

س:- غیر منصرف پر کسرہ کب داخل ہوتا ہے ؟
ج:- تمام غیر منصرف اسماء جب مضاف واقع ہوں کسی دوسرے اسم کی جانب یا ان پر الف لام داخل ہو جائے تو وہ بھی منصرف ہوجاتے ہیں- (یاد رہے ان پر کسرۃ داخل ہوتا ہے تنوین داخل نہیں ہوتا کیونکہ مضاف اور الف لام میں تنوین کی ضرورت نہیں ہوتی)
 
Top