• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تقلید:

ناصر رانا

رکن مکتبہ محدث
شمولیت
مئی 09، 2011
پیغامات
1,171
ری ایکشن اسکور
5,451
پوائنٹ
306
تقلید:

تعریف:
لغت میں تقلید کسی چیز کو گردن میں اس طرح پہننےکو کہتے ہیں کہ وہ پوری گردن کا احاطہ کرلے ۔ اس احاطہ کرنے والی چیز کا نام قلادہ ہے اور اس کی جمع قلائد ہے۔کبھی یہ لفظ کوئی معاملہ کسی شخص کے سپرد کرنے پر بھی بولا جاتا ہے گویا کہ وہ معاملہ اس کی گردن میں قلادہ کی طرح پہنا دیا جاتا ہے۔

اصطلاح میں: ”هو قبول قول من ليس قوله حجة من غير معرفة دليله“ کسی ایسے شخص کی بات کو اس کی دلیل جانے بغیر مان لینا جس کی بات حجت نہ ہو۔

تو پہلی قید :”هو قبول قول من ليس قوله حجة“ سے نبی کریمﷺ کی بات اور اجماعی مسائل نکل گئے کیونکہ یہ بذات خود حجت ہیں۔

اور دوسری قید: ”من غير معرفة دليله“ سے اس شخص کی بات کو ماننا نکل گیا جس کی بات حجت نہ ہو لیکن وہ اپنی بات کی دلیل کو واضح اور ظاہر کردے کیونکہ اس وقت دلیل کے ذریعے بیان کی گئی بات کو مانا جائے گا ، نہ کہ خود اس بندے کی بات کو ۔ اس چیز کا نام اتباع رکھا جاتا ہے تقلید نہیں۔

ترجمہ کتاب تسہیل الوصول از محمد رفیق طاہر
 
Top