• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تمھاری انسانیت پر ہزار بار لعنت ....

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
تمھاری انسانیت پر ہزار بار لعنت ....


17798930_1416387495087237_1216393360866073336_n.jpg


.. تم سا منافق ارض کائنات کے چہرے نے کوئی نہ دیکھا ..
اے اہل مغرب ! تم انسان نہیں بھیڑیے ہو ؟
تم انسانیت کے نام پر دھبہ ہو -
تم اندر سے دور تلک بدبو دار ہو -
لاکھ "انسانیت " کا پرفیوم خود پر چھڑک لو ، بدبو نہیں جائے گی ....
تم ہمارے معصوم بچوں کے قاتل ہو ... کیمیائی ہتھیار ہمارے معصوم بچوں پر آزما کے تم لاکھ مہذب بنتے رہو ، انسانیت کا ناٹک رچائے رکھو ، تھذیب کا ڈرامہ سٹیج کرتے رہو ..... لیکن جان لو تم جنگلوں کے وحشی درندوں سے بھی بدتر ہو ....... یہ ہمارے معصوم بچوں کی لاشیں نہیں تمھارے بدبو دار چہروں سے اترتا نقاب ہے ...
اور کہاں ہیں تمھارے تھذیب جدید کے فراڈیے دانش ور ...میں ان کو بتاتا ہوں کہ "دہشت گردی " یہاں سے جنم لیتی ہے ...ہاں تم ہی حقیقی دہشت گرد ہو تم ہی اس کو جنم دینے والے ہو ....تم جھوٹے دانش ور سب جانتے ہو کہ دہشت گردی کا سبب تمھارے مظالم ہیں ..صرف تمھارے کرتوت
اور کہاں ہیں تمہارے وہ فوٹو گرافی کے مقابلے کروانے والے منافق ..آو دیکھو ! یہ تصویر پہلا انعام جیت سکتی ہے ...کہ اس میں بچوں کے کپڑے نہیں اترے ، بلکہ تمہاری تہذیب کا پردہ چاک ہو گیا ہے ...
......ادلب ، شام پر ایران کی حمایت یافتہ شامی اور روسی کیمیائی ہتھیاروں سے بمباری کے بعد کی تصویر

...ابوبکر قدوسی
 
Last edited:
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069

شام : اِدلِب میں زہریلی گیس کا فضائی حملہ ، 60 افراد جاں بحق

منگل 8 رجب 1438هـ - 4 اپریل 2017م

بیروت – ایجنسیاں

شام کے شمال مغربی صوبے اِدلِب میں زہریلی گیس کے فضائی حملے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 60 ہو گئی ہے۔ الحدث نیوز چینل کے مطابق مقامی کارکنان نے بتایا ہے کہ خان شیخون شہر میں منگل کی صبح ہونے والے اس حملے میں جاں بحق ہونے والوں میں اکثریت شہریوں کی ہے۔

ادھر شام میں انسانی حقوق کے مانیٹرنگ گروپ کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمن نے فرانسیسی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ حملے میں کم از کم 35 افراد جاں بحق ہوئے جن میں نو بچوں سمیت زیادہ اکثریت عام شہریوں کی ہے۔ رامی کے مطابق یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ زہریلی گیس کا حملہ کرنے والے طیارے شامی حکومت کے تھے یا روسی فضائیہ کے۔

علاوہ ازیں اس فضائی بم باری کے سبب درجنوں افراد دم گھٹنے اور دیگر ابتر حالتوں کا شکار ہو گئے۔

سوشل میڈیا پر اپوزیشن کارکنان کی جانب سے جاری تصاویر میں شہری دفاع کی ٹیموں کے اہل کار زمین پر لیٹے متاثرین پر پائپوں کے ذریعے پانی کا چھڑکاؤ کرتے نظر آ رہے ہیں۔
 
Last edited:
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
اسد رجیم شامی صوبے ادلب میں کیمیائی حملے کا ذمےدار ہے: مغرینی

منگل 8 رجب 1438هـ - 4 اپریل 2017م

شام کے قصبے خان شیخون پر کیمیائی حملے میں زخمی ہونے والا ایک بچہ ایک اور قصبے معرۃ النعمان میں زیر علاج ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا مغرینی نے شامی صدر بشارالاسد کی حکومت کو شمال مغربی صوبے ادلب میں کیمیائی حملے کا بنیادی ذمے دار قرار دیا ہے۔ادلب میں باغیوں کے زیر قبضہ قصبے خان شیخون پر منگل کی صبح فضائی حملے میں کم سے کم ساٹھ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ان میں آٹھ سال سے کم عمر کے گیارہ بچے بھی شامل ہیں۔

مس مغرینی نے برسلز میں یورپی یونین اور اقوام متحدہ کے زیر اہتمام شام میں بعد از جنگ کی صورت حال کے حوالے سے منعقدہ کانفرنس کے موقع پر ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ’’ آج کی خبر بہت ہی افسوس ناک ہے‘‘۔

برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق نے اطلاع دی ہے کہ اس فضائی حملے کے بعد بہت سے افراد کی حالت غیر ہوگئی تھی یا ان کا دم گھٹ گیا تھا اور بعض افراد کے مُنھ سے جھاگ نکلنا شروع ہوگیا تھا۔طبی ماہرین کے مطابق یہ کیمیائی حملہ تھا لیکن شامی فوج کے ایک ذریعے نے فضائی حملے میں ایسا کوئی خطرناک ہتھیار استعمال کرنے کی سختی سے تردید کی ہے۔

ادلب میں محکمہ صحت کے سربراہ منظر خلیل نے کہا ہے کہ ’’ آج صبح ساڑھے چھے بجے لڑاکا طیاروں نے گیسوں سے خان شیخون پر حملہ کیا تھا۔یہ یقین کیا جاتا ہے کہ یہ سیرین اور کلورین گیس سے حملہ تھا‘‘۔انھوں نے پچاس سے زیادہ افراد کی ہلاکت اور کم سے کم تین سو کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

انھوں نے ادلب میں نیوز کانفرنس کے دوران بتایا ہے کہ صوبے کے بیشتر اسپتال اس وقت زخمیوں سے بھر چکے ہیں۔رصدگاہ اور شہری دفاع کے کارکنان نے بتایا ہے کہ لڑاکا طیاروں نے بعد میں ایک طبی مرکز کو بھی اپنے فضائی حملے میں نشانہ بنایا تھا،وہاں پہلے کیمیائی حملے میں زخمی ہونے والے افراد کا علاج کیا جارہا تھا۔

شام میں اگست 2013ء میں دارالحکومت دمشق کے نواحی علاقے الغوطہ میں سیرین گیس کے حملے کے بعد یہ سب سے تباہ کن کیمیائی حملہ ہے۔تب غوطہ میں کیمیائی حملے میں سیکڑوں شہری ہلاک ہوگئے تھے اور مغربی ممالک نے شامی حکومت کو اس حملے کا ذمے دار قرار دیا تھا لیکن اس نے الٹا باغیوں پر اس حملے کا الزام عاید کردیا تھا۔

شام کے اتحادی روس نے ادلب میں کیمیائی حملے سے کسی قسم کے تعلق کی تردید کی ہے۔روس کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کے طیاروں نے ادلب پر فضائی حملے نہیں کیے ہیں۔فرانس نے شام میں اس مشتبہ کیمیائی حملے کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

دریں اثناء ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے اپنے روسی ہم منصب ولادی میر پوتین سے اس مشتبہ حملے کے بارے میں ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔ ترک ایوان صدر کے ذرائع کے مطابق دونوں لیڈروں نے شام میں جنگ بندی کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زوردیا ہے۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
شام میں اِدلِب میں استعمال کی جانے والی "سیرین" گیس کیا ہے ؟

بدھ 9 رجب 1438هـ - 5 اپریل 2017م

دبئی – العربیہ ڈاٹ نیٹ

شام میں بشار حکومت کی جانب سے منگل کے روز اِدلِب میں استعمال کی جانے والی سیرین گیس.. 1938 جرمنی میں دریافت کی گئی۔ انتہائی زہریلی نوعیت کی اس گیس کی کوئی بُو اور رنگ نہیں ہوتا۔

سیرین گیس کا اثر چند سیکنڈوں کے اندر ہو جاتا ہے جب کہ سیال حالت میں اس گیس کے اثر انداز ہونے کے لیے چند منٹ درکار ہوتے ہیں۔

اس گیس کو سونگھ لینے یا جلد کو چھو جانے کی صورت میں یہ غدود اور پٹھوں کے درمیان اعصابی سیال کو معطل کر دیتی ہے۔

اس کی تھوڑی سی مقدار کے نتیجے میں نکسیر اور آنسو بہنے کے ساتھ ساتھ ہذیانی کیفیت اور بے تحاشہ پسینہ آنے کی حالت سامنے آ سکتی ہے۔ چکر اور قے آنے کے علاوہ سانس لینے میں شدید دشواری ہو جاتی ہے۔

البتہ اس کی نصف ملی گرام مقدار انسان کو ہلاک کرنے کے لیے کافی ہے۔ متاثرہ شخص کو ایک سے دس منٹ کے دوران ہوش کھو بیٹھنے ، جسم اکڑ جانے اور نظامِ تنفس مفلوج ہو جانے کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اس کے بعد وہ موت کے منہ میں چلا جاتا ہے۔

ٹیگز
#شام, #بشار_حکومت, #جرمنی, #ادلب, #سیرین_گیس
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
یا اللہ امریکہ روس ، ایران اور ان کے تمام اتحادیوں کو برباد کر دے - ان کے بچے بھی اِن کے سامنے تڑپ تڑپ کر مرے پھر اِن کو اساس ہو گا۔کس طرح گیس استعمال کی جاتی ہے۔

یا اللہ مظلوم مسلمانوں کی مدد فرما - آمین
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069

انا للہ وانا الیہ راجعون

_____________
ادلب : شام کے صوبے میں اسد رجیم، ایرانی اور روسی افواج کی کیمائی بمباری سے 100 سے زائد مسلمان شہید جن میں بڑی تعداد عورتوں اور بچوں کی ہے۔۔۔۔۔۔۔ انسانی حقوق کے دعویدار، موم بتی مافیا اور بریکنگ نیوز کا متلاشی میڈیا خاموش ۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
17757184_658112997710586_4165615668081957226_n.jpg


اے اللہ ہم جانتے ہے کہ تو ظالم کو ڈھیل دیتا ہے، اسے اصلاح کا موقع دیتا ہے۔ میرے رب، تو غیب کا علم جانتا ہے، اے میرے اللہ، اے تمام حاکموں کے حاکم، اے بادشاہوں کے بادشاہ، اے مالکوں کے مالک۔ اہل شام پر رحم فرما، ان پر کرم فرما، انہیں ظالم حکمران سے نجات دلا۔ یااللہ تیری پکڑ بڑی شدید ہے، یا قھار، یا جبار تو شام کے حاکم کی شدید پکڑ فرما لے۔ اللہ اسے تباہ و برباد فرما دے۔ تجھے تیری قدرت و جلال کا واسطہ، میرے اللہ اسے عبرت کا نشان بنا دے۔ اے اللہ اسے مٹا دے۔ آمین یا اللہ یا قھار یا جبار
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
17799962_1419559541436699_1262743006854497909_n.jpg

آپ احمق ہیں ..یا مجرم ؟

.
غصہ نہ کیجئے گا ، حقیقت یہی ہے کہ اگر آپ دل سے یوں سمجھتے ہیں تو آپ واقعی کم عقل ہیں ، احمق ہیں ، بے وقوف ہیں اور کیا کہوں تہذیب ہاتھ روکے ہے ورنہ آپ کے سر پر ایک ہاتھ بھی جڑ دوں -
آپ دانش ور ہیں اور یہ سمجھتے ہیں کہ فلاں خارجی ہے ، فلاں دہشت گرد ہے اور جو ان میں شامل ہو جاتا ہے وہ اصل میں ہی گمراہ ہے تو اوپر لکھی صفات کے آپ حامل ہیں -
خان شیخون میں پرسوں اترسوں جو کیمیائی بم کا حملہ ہوا اس میں ایک شخص کا قصہ سنیے پہلے , پھر آپ کی دانش وری کی پرتیں اترتی ہیں -
یہ عبد الحمید یوسف ہے , خان شیخون کا یہ آدمی جس کی آپ تصویر دیکھ رہے ہیں - اس نے اپنے دو جڑواں بچوں کی لاشیں اٹھائی ہوئی ہیں .. جن کی عمر محض نو ماہ تھی ، آیا اور احمد ...دونوں کیسے پیارے لگ رہے ہیں جیسے کوئی ادھ کھلا پھول کہ جس پر بہار آنے کو تھی کہ کوئی مسل کے توڑ گیا ...لیکن کہانی اتنی ہی نہیں ..
عبد الحمید یوسف کے محلے کے بیچ میں جب بم پھٹا تو اس کے خاندان کے کافی لوگ وہاں موجود تھے ... پھر وہ لاشیں اٹھاتا گیا ..پہلے تو نام لے لے کے پکارا ، ادھر ادھر دوڑا . کسی کو تڑپتا پایا اور کسی کو جان بلب ...پھر اس نے نام لینا چھوڑ کے گنتی شروع کر دی
..اب وہ گن رہا تھا ..ایک ، دو ، تین ، چار ، پانچ ...........
اور پھر وہ گنتا گیا .... اس کے خاندان کے ، اس کے ماں جائے ، اس کے بچپن کے ساتھی ، اس کے خون کے رشتے ، جن کے ساتھ کھیلا اور کچھ کی محبتوں میں پل کر جوان ہوا ... سب ہی تو تھے ان میں ... اس کے خاندان کے بائیس افراد جان کی بازی ہار چکے تھے ..
وہ اٹھاتا گیا .. گنتا گیا اور قبروں میں اتارتا گیا -
شام ہو چکی تھی .... اس کے اندر کا انسان کب کا ٹھنڈا ٹھار ہو چکا تھا ، آنسو کب کے تھم چکے تھے .... جب وہ بائیس لاشوں کو زمین کے اندر اتار کے فارغ ہوا تو خود بھی تئیسویں لاش بن چکا تھا -
اور اب یہ تئیسویں لاش کچھ روز میں جسم پر خود کش جیکٹ باندھے گی یا بندوق تھامے گی .... اور آپ ، میں ہم سب مل کر اسے انسانیت کا دشمن قرار دیں گے ، اس پر فتوے جڑیں گے -
مفکرین اور دانش ور صاحبان ! یہ دہشت گردی ، یہ خوارج ، خود کش حملے ، اس ظلم کا منتقی نتیجہ ہے جو امریکہ ، روس اور اس کے حواری ایران نے ارض شام و عراق میں بپا کیا ...آسمانوں سے آپ آگ کی بارش کریں ... علاقوں کے علاقے تورا بورا بنا دیں .. خاندان کے خاندان ناحق قتل کر دیں ...عفت مآب بہنوں کی عزتوں کو آپ کے غنڈے برباد کر دیں .. ماؤں کے بچے مار دیں .... پر سکون آبادیوں کو اپنی مہذب دہشت گردی کی بھینٹ چڑھا دیں ...اور پھر جب اس کے رد عمل میں کوئی کھڑا ہو جائے ...اس پر دہشت گرد کے فتوے جڑیں -
آپ کے دانش ور ٹاک شو میں بیٹھ کر دہشت گردی کی جڑیں ڈھونڈیں ..کچھ ضرورت سے زیادہ "سمجھ ڈار " اس کو ابن تیمیہ کی کتابوں میں تلاش کریں اور مغرب کے ان مظالم پر مجرمانہ پردہ ڈالنے کی کوشش کریں ...تو جان لیجئے ان سے زیادہ نہ کوئی بے وقوف ہے اور نہ مجرم -
"مجرم " میں نے اس لیے لکھا کہ جانتے بوجھتے جب کوئی دہشت گردی کے حقیقی اسباب کو زیر بحث لانے کی بجایے ...جھوٹ بول کے ، جھوٹی تصویر کشی کرتا ہے تو چاہے وہ کوئی مغرب کا پروردہ دیسی دانش ور ہو یا .گوری چمڑی والا سوٹ پہنے اندر کی بدبو کو انسانایت نامی پرفیوم سے چھپائے دانش ور یا جبہ و عمامہ سجائے کوئی باریش فتوی باز ...جی ہاں مجرم ہی ہو گا ..خان شیخون کے ان شہیدوں کا

..ابوبکر قدوسی
 
Top