• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

توبہ کا بیان

محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,957
ری ایکشن اسکور
5,787
پوائنٹ
354
قال قتادة ‏ {‏ توبوا إلى الله توبة نصوحا‏}‏ الصادقة الناصحة
حضرت قتادہ نے کہا کہ ”توبوا الی اللہ توبۃ نصوحاً“ سورۃ التحریم میں نصوح سے سچی اور اخلاص کے ساتھ توبہ کرنا مراد ہے۔


حدیث نمبر: 6308
حدثنا أحمد بن يونس،‏‏‏‏ حدثنا أبو شهاب،‏‏‏‏ عن الأعمش،‏‏‏‏ عن عمارة بن عمير،‏‏‏‏ عن الحارث بن سويد،‏‏‏‏ حدثنا عبد الله،‏‏‏‏ حديثين أحدهما عن النبي صلى الله عليه وسلم والآخر عن نفسه،‏‏‏‏ قال ‏"‏ إن المؤمن يرى ذنوبه كأنه قاعد تحت جبل يخاف أن يقع عليه،‏‏‏‏ وإن الفاجر يرى ذنوبه كذباب مر على أنفه ‏"‏‏.‏ فقال به هكذا قال أبو شهاب بيده فوق أنفه‏.‏ ثم قال ‏"‏ لله أفرح بتوبة عبده من رجل نزل منزلا،‏‏‏‏ وبه مهلكة،‏‏‏‏ ومعه راحلته عليها طعامه وشرابه،‏‏‏‏ فوضع رأسه فنام نومة،‏‏‏‏ فاستيقظ وقد ذهبت راحلته،‏‏‏‏ حتى اشتد عليه الحر والعطش أو ما شاء الله،‏‏‏‏ قال أرجع إلى مكاني‏.‏ فرجع فنام نومة،‏‏‏‏ ثم رفع رأسه،‏‏‏‏ فإذا راحلته عنده ‏"‏‏.‏ تابعه أبو عوانة وجرير عن الأعمش‏.‏ وقال أبو أسامة حدثنا الأعمش حدثنا عمارة سمعت الحارث‏.‏ وقال شعبة وأبو مسلم عن الأعمش عن إبراهيم التيمي عن الحارث بن سويد‏.‏ وقال أبو معاوية حدثنا الأعمش عن عمارة عن الأسود عن عبد الله وعن إبراهيم التيمي عن الحارث بن سويد عن عبد الله‏.‏


ہم سے احمد بن یونس نے بیان کیا، کہا ہم سے ابو شہاب نے، ان سے اعمش نے، ان سے عمارہ بن عمیر نے، ان سے حارث بن سوید اور ان سے عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما نے دو احادیث (بیان کیں) ایک نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اور دوسری خود اپنی طرف سے کہا کہ مومن اپنے گناہوں کو ایسا محسوس کرتا ہے جیسے وہ کسی پہاڑ کے نیچے بیٹھا ہے اور ڈرتا ہے کہ کہیں وہ اس کے اوپر نہ گر جائے اور بدکار اپنے گناہوں کو مکھی کی طرح ہلکا سمجھتا ہے کہ وہ اس کے ناک کے پاس سے گزری اور اس نے اپنے ہاتھ سے یوں اس طرف اشارہ کیا۔ ابو شہاب نے ناک پر اپنے ہاتھ کے اشارہ سے اس کی کیفیت بتائی پھر انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ حدیث بیان کی۔ اللہ تعالیٰ اپنے بندہ کی توبہ سے اس شخص سے بھی زیادہ خوش ہوتا ہے جس نے کسی پر خطر جگہ پڑاؤ کیا ہو اس کے ساتھ اس کی سواری بھی ہو اور اس پر کھانے پینے کی چیزیں موجود ہوں۔ وہ سررکھ کر سوگیا ہو اور جب بیدا ر ہوا ہو تو اس کی سواری غائب رہی ہو۔ آخر بھوک وپیاس یا جو کچھ اللہ نے چاہا اسے سخت لگ جائے وہ اپنے دل میں سوچے کہ مجھے اب گھر واپس چلا جانا چاہئے اور جب وہ واپس ہوا اور پھر سوگیا لیکن اس نیند سے جو سر اٹھایا تو اس کی سواری وہاں کھانا پینا لئے ہوئے سامنے کھڑی ہے تو خیال کرو اس کو کس قدر خوشی ہو گی۔ ابوشہاب کے ساتھ اس حدیث کو ابو عوانہ اور جریر نے بھی اعمش سے روایت کیا، اور شعبہ اور ابومسلم (عبیداللہ بن سعید) نے اس کو اعمش سے روایت کیا، انہوں نے ابراہیم تیمی سے، انہوں نے حارث بن سویدسے اور ابومعاویہ نے یوں کہا ہم سے اعمش نے بیان کیا، انہوں نے عمارہ سے انہوں نے اسود بن یزید سے، انہوں نے عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما سے۔ اور ہم سے اعمش نے بیان کیا انہوں نے ابراہیم تیمی سے، انہوں نے حارث بن سوید سے، انہوں نے عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما سے۔


حدیث نمبر: 6309
حدثنا إسحاق،‏‏‏‏ أخبرنا حبان،‏‏‏‏ حدثنا همام،‏‏‏‏ حدثنا قتادة،‏‏‏‏ حدثنا أنس بن مالك،‏‏‏‏ عن النبي صلى الله عليه وسلم‏.‏ وحدثنا هدبة،‏‏‏‏ حدثنا همام،‏‏‏‏ حدثنا قتادة،‏‏‏‏ عن أنس ـ رضى الله عنه ـ قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم ‏"‏ الله أفرح بتوبة عبده من أحدكم سقط على بعيره،‏‏‏‏ وقد أضله في أرض فلاة ‏"‏‏.‏


ہم سے اسحاق بن منصور نے بیان کیا، کہا ہم کو حبان بن ہلال نے خبر دی، کہا ہم سے ہمام بن یحییٰ نے بیان کیا، کہا ہم سے قتادہ نے بیان کیا اور ان سے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے بیان کیا اور ان سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے (دوسری سند) امام بخاری نے کہا کہ ہم سے ہدبہ نے بیان کیا، کہا ہم سے ہمام نے بیان کیا، کہا ہم سے قتادہ نے بیان کیا، ان سے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے بیان کیاکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ سے تم میں سے اس شخص سے بھی زیادہ خوش ہوتا ہے جس کا اونٹ مایوسی کے بعد اچانک اسے مل گیا ہو حالانکہ وہ ایک چٹیل میدان میں گم ہوا تھا۔


صحیح بخاری
کتاب الدعوات
 
Top