• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

توبہ کا در ہمیشہ کھلا رہتا ہے توبہ کریں

Hina Rafique

رکن
شمولیت
اکتوبر 21، 2017
پیغامات
282
ری ایکشن اسکور
18
پوائنٹ
75
ہمیں یہ گلٹ اور ڈپریشن رہتا ہے کہ ہم اس کے اب بہترین بندے نہیں رہے ‘ مگر ہم تو ا س کے بہترین بندے کبھی بھی نہیں تھے ۔

ساری تعریف ‘ ساری حمد ‘ ساری پرفیکشن ’’ہمارے لئے‘‘ تو کل بھی نہیں تھی۔

جس گلٹ کو ہم دیوار بنا کر الله اور اپنے درمیان لے آتے ہیں‘ وہ تو ہمیشہ ساتھ رہے گا ۔

آج اس غلطی پہ شرمندہ ہیں‘ کل کسی اور پہ نادم تھے۔ ہم پرفیکٹ نہیں ہو سکتے تو پھر الله سے بات کرنے سے جھجکتے کیوں ہیں؟
غلطی ہوئی ہے تو معافی مانگو اور نئے سرے سے الله کے بندے بن جاؤ۔ یہ اتنا آسان ہے۔ کیونکہ کچھ لوگوں کو الله نے اپنے دین کے لئے چن لیا ہوتا ہے۔ ان کو قرآن پہ تدبر کرتے رہنا چاہیے ‘ اپنے لئے نہ سہی تو دوسروں کے لئے۔ خوشی سے نہیں کریں گے تو قدرت آپ کو کھینچ کر‘ گھسیٹ کر اس طرف لے آئے گی مگر یہ آپ کو کرنا ہے۔*آپ chosen one ہیں‘ پرفیکٹ نہیں ہیں تو اپنی خامیاں اور گناہ دیکھ کر پریشان نہ ہوا کریں۔
توبہ کریں‘ اور پھر سے شروع کریں۔ صرف الله ہی کے ساتھ تو انسان ہمیشہ ہر چیز نئے سرے سے شروع کر سکتا ہے !‘
ہمارا کام..... گناہوں سے بچنا ہے، بچنے کے باوجود ہوتے رہیں گے.... پھر پلٹ کر توبہ کریں.... گناہوں سے پاک ہم نہیں ہوسکتے

*
 
Top