• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

"توحید" اللہ تعالی کی پناہ گاہ

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
" توحید " اللہ کی پناہ گاہ


”توحید“ اللہ تعالی کی وہ پناہ گاہ ہے کہ جس کو بھی پناہ لینی ہو یہیں جا کر پناہ لیتا ہے، خواہ اُس کا دوست اور خواہ اُس کا دشمن!

’دشمن‘ کے پناہ لینے کا ذکر قرآن میں ہوا۔ کہ مشرکوں پر دنیا میں جب کوئی برا وقت آتا ہے، اور جب ان کی کشتی ڈولنے لگتی ہے تو وہ خالصتاً اللہ کو پکارتے ہیں اور اُس کے سوا ہر کہیں سے امید ختم کر لیتے ہیں۔ ہاں جب وہ پار لگ جاتے ہیں تو پھر اُس کے ساتھ اوروں کو شریک کرنے لگتے ہیں۔

جہاں تک ’دوست‘ کا تعلق ہے تو اس کی تو پناہ گاہ ہے ہی یہی، دنیا کی سختیاں ہوں تو، اور آخرت کے مصائب ہوں تب۔

اِسی توحید کا سہارا لے کر یونس علیہ السلام نے اندھیروں کے اندر سے اپنے کارساز کو آواز دی تھی، جو ان سب اندھیروں کو چیرتی ہوئی اُس تک جا پہنچی اور اُس نے مدد کو پہنچنے میں کوئی دیر نہ لگائی!

اسی توحید کا سہارا لے کر اُس کے سب رسول اور رسولوں کے پیروکار اُس کو آواز دیتے رہے اور وہ ان کی مدد کو پہنچ جاتا رہا اور بدترین سے بدترین حالات میں سے ان کو نکال لاتا رہا!

اندازہ کرو، یہ راز فرعون کو بھی معلوم تھا! پھنسا تو اسی توحید کا واسطہ دے کر بچنے کی فریاد کرنے لگا: آمنت أنہ لا اِلہ اِلا الذی آمنت بہ بنو اِسرائیل.... !!! مگر یہاں اِس نے فرعون کو کام نہ دیا تو اس کی وجہ یہ تھی کہ جب آنکھوں ہی دیکھ لیا تو پھر اِس کو مان کر دینا اللہ کے ہاں قبول نہیں، یہ اللہ تعالی کا اٹل قانون ہے۔ ورنہ ’آگے‘ جا پہنچنے والے سبھی اِس سے کام لے لیا کرتے!

شدائد میں مالک کو پکارنے کیلئے توحید کا واسطہ دینے سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں۔ کرب میں اس سے بڑھ کر کوئی سہارا نہیں۔ حفاظت کیلئے اس سے بہتر کوئی قلعہ نہیں۔
 

جوش

مشہور رکن
شمولیت
جون 17، 2014
پیغامات
621
ری ایکشن اسکور
319
پوائنٹ
127
یقینا توحید ہی اصل پناہ گاہ ہے موحد سے اگر گناہ کبیرہ واقع ہوجاے تو اللہ کی مشیت پر ہے چاہے تو سزا دے اور چاہے تو معاف کردے لیکن اسکے برعکس مشرک تو اس کا ٹھکانا جہنم ہی ہے مشرک کا حساب کتاب نہیں ہوگا وہ بغیر حساب واصل جہنم ہوگا حساب تو موحدین کا ہوگا جن کے پاس اچھائیاں اور برائیاں دونوں ہونگی ۔اللہ تعالی ہم سب کو اپنے امان میں رکھے۔آمین
 
Top