• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

توحید کا پیغام ہر مسلمان بھائی کے لئے :

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
1496706_230782270379329_950101933_n.jpg
کیا اللہ اپنے بندے کےلیے کافی نہیں؟
کیا اللہ اپنے بندے کےلیے کافی نہیں؟


"اس اللہ کو چھوڑ کر جن جن کی بندگی کرتے ہو وہ تو بس چند نام ہیں،جوتم اور تمہارے باپ دادا نے رکھ لئے،اللہ نے اس کی تو کوئی سند نازل نہیں کی"

(سورۃ یوسف:40)
لوگو!تمہیں کیا ہوگیا ہے تمہاری نظروں میں اللہ کا کوئی وقار ہی نہیں۔

(سورۃ نوح)

یہ ہمارے لیے لمحہ فکریہ ہے کہ ہم اللہ لو پکارے کی بجائے اللہ کی ہی پیدا کردہ مخلوق کو پکارتے ہیں۔

جیسے کہ !

"غوث اعظم"
"سب سے بڑا فریاد سننےوالا"

کون ہےجو بے قرار کی دعا سنتا ہے جبکہ وہ اسے پکارتے اور کون اس کی تکلیف کو رفع کرتاہے اور کون ہے جو تمہیں زمین کا خلیفہ بناتاہے،کیا اللہ کے ساتھ اور کوئی الہ بھی ہے؟؟؟(النمل27-62)

"داتا"
سب کچھ دینے والا

بےشک اللہ بڑا دینے والاہے۔(القرآن)

فرمان ہجویری رحمتہ اللہ علیہ :یہ وہ بزرگ ہیں جو غزنی (افعانستان)سے بسلسہ تبلیغ لاہور تشریف لائے تھے اور لاہور میں ہی دفن ہوئے۔ان کے مزار پر اکثر لوگ غیر اخلاقی حرکات کرتے ہیں۔اور ان سے کئی امیدیں باندھتے ہیں اور انہیں پکارتے ہیں۔وہ اپنی مشہور کتاب"کشف الاسرار"میں اپنے آپ کو مخاطب کرکے فرماتے ہیں،اے علی!لوگ تجھ کو گنج بخش کہتے ہیں،مگر تیرے پاس کسی کو دینے کےلیے کوڑی بھی نہیں،تو اس پر فخر نہ کر کیونکہ گنج بخش اور نج بخش صرف اللہ کی ذات ہے۔

بے شک اللہ جسے چاہتا ہے بیٹیاں دیتا ہے،جسے چاہتاہے بیٹے دیتا ہے،جسے چاہتا ہے بیٹے اور بیٹیاں ملاجلاکردیتاہے اور جسے چاہتاہے بانجھ رکھ دیتاہے۔وہ تو جاننے والا اور قدرت والاہے۔(الشوری42-49-50)

"غریب نواز"
غریبوں کو نوازنے والا

اے لوگو!تم سب اللہ کے در کے فقیر ہو،اور اللہ غنی وحمیدہے(فاطر15-35)
 
Top