• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

توحید کی اہمیت

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
بسم اللہ الرحمن الرحیم​
توحید کی اہمیت

عقیدہ توحید پر ایمان نہ لانے والے جہنم میں جائیں گے
عب عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ قال: قال رسول اللہ ﷺ "من مات یجعل للہ ندا ادخل النار"(رواہ البخاری)
حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا " جو شخص اس حال میں مرے کہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرایا تھا،وہ آگ میں داخل ہو گا۔"
جابر بن عبد الله قال سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول من لقي الله لا يشرك به شيئا دخل الجنة ومن لقيه يشرك به دخل النار(رواہ مسلم)
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں،میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے "جس نے اللہ تعالیٰ سے اس حال میں ملاقات کی کہ اس کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہرایا وہ جنت میں داخل ہو گا اور جو اللہ تعالیٰ سے اس حال میں ملا کہ اس نے اللہ تعالیٰ کے ساتھ شرک کیا ہو وہ جہنم میں جائے گا۔"
توحید کا اقرار کرنے والوں کو نبی سے قرابت داری بھی جہنم کے عذاب سے نہیں بچا سکے گی
عن بن عباس أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال أهون أهل النار عذابا أبو طالب وهو منتعل بنعلين يغلي منهما دماغه (رواہ مسلم)
ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا " جہنمیوں میں سے سب سے ہلکا عذاب ابو طالب کو ہو گا وہ آگ کی دو جوتیاں پہنے ہوں گے جس سے ان کا دماغ کھول رہا ہو گا۔
عقیدہ توحید پر ایمان نہ رکھنے والے کو اس کے نیک اعمال قیامت کے دن کوئی فائدہ نہیں دیں گے
عن عائشة قالت قلت يا رسول الله بن جدعان كان في الجاهلية يصل الرحم ويطعم المسكين فهل ذاك نافعه قال لا ينفعه إنه لم يقل يوما رب اغفر لي خطيئتي يوم الدين (رواہ مسلم)
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے عرض کیا "جدعان کا بیٹا زمانہ جاہلیت میں صلی رحمی کرتا تھا،مسکین کو کھانا کھلاتا تھا کیا یہ کام اسے فائدہ دیں گے؟"آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا"اسے کچھ فائدہ نہ دیں گے کیونکہ اس نے کبھی یوں نہیں کہا" اے میرے رب ! قیامت کے دن میرے گناہ معاف فرما۔"
توحید کا اقرار نہ کرنے والوں کے خلاف حکومت وقت کو جنگ کرنے کا حکم ہے
عن أبي هريرة عن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال أمرت أن أقاتل الناس حتى يشهدوا أن لا إله إلا الله ويؤمنوا بي وبما جئت به فإذا فعلوا ذلك عصوا مني دماءهم وأموالهم إلا بحقها وحسابهم على الله (رواہ مسلم)
حضرت ابو ہریرۃ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا" مجھے لوگوں سے لڑنے کا حکم دیا گیا ہے یہاں تک کہ وہ "لا الہ الا اللہ" کا اقرار کریں،مجھ پر ایمان لائیں،میری لائی ہوئی تعلیمات پر ایمان لائیں اگر وہ ایسا کریں تو انہوں نے اپنے خون (یعنی جانیں) اور اپنے مال مجھ سے بچا لیے مگر حق کے بدلے اور ان کے اعمال کا حساب اللہ تعالیٰ کے ذمہ ہے۔"
وضاحت: (1) "مگر حق کے بدلے" کا مطلب یہ ہے کہ اگر وہ کوئی ایسا کام کریں جس کی سزا قتل ہو مثلا کسی کو قتل کرنا یا زنا یا مرتد ہونا وغیرہ،تو پھر انہیں شریعت کے مطابق سزا دی جائے گی۔(2) توحید کا اقرار نہ کرنے والے اگر اسلامی حکومت کے تحت ذمی بن کر رہنا قبول کر لیں تو پھر ان کے خلاف جنگ نہیں ہو گی۔
کتاب "توحید کے مسائل" از محمد اقبال کیلانی سے اقتباس​
 
Top