• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

توحید کے مسائل میں چند تائپنگ کی غلطیاں

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
توحید کے مسائل محمد اقبال کیلانی صاحب کی کتاب میں چند ٹائپنگ کی غلطیاں موجود ہیں۔برائے مہربانی اگلے ایڈیشن میں ان کی تصحیح کی جائے۔
توحید کے مسائل از محمد اقبال کیلانی۔ صفحہ نمبر 40 آخر میں قرآن سورہ نوح کی آیت لکھی ہے جس میں عربی میں سواع لکھنا بھول گئے ہیں یہ کمپوزنگ کی غلطی ہے۔
توحید کے مسائل از محمد اقبال کیلانی۔صفحہ نمبر 75 یہاں بھی آخر میں قرآنی آیات کی عربی میں عبادہ کا لفظ لکھنا بھول گئے ہیں اور یہ بھی کمپوزنگ کی غلطی ہے۔
اور نمبر تین یہ ہے کہ توحید کے مسائل صفحہ نمبر 167 پر آخر میں انہوں نے یہ بات لکھی ہے کہ:
"بعض علماء کے نزدیک قرآنی آیات یا مسنون دعاوں پر مشتمل تعویز استعمال کرنا جائز ہے۔"
گزارش ہے کہ ان علماء کے اقوال ذکر کیے جائیں اور کیا واقعی ان علماء کے دلائل مضبوط ہیں یا نہیں؟تاکہ معلومات میں اضافہ ہو۔
نوٹ:اسی بات پر میں نے کچھ عرصہ پہلے ایک فورم کی انتظامیہ کو توجہ دلائی تھی۔
اگر یہاں اس تھریڈ سے کوئی اس قسم کی کشیدگی کا مسئلہ ہو تو برائے مہربانی ضرور بتائیے گا۔ورنہ میرا مقصد صرف ان تین باتوں کی طرف ہے جن کو میں نے اقتباس میں کی ہیں۔
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
ماشاء اللہ ارسلان بھائی،
آپ کافی گہری نظر سے مطالعہ کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کے شوق میں اضافہ فرمائیں۔آمین۔
میں نے تو ابھی یہ غلطیاں دیکھی نہیں۔ ابھی کتاب ڈاؤن لوڈ کر کے ڈبل چیک بھی کر لیتا ہوں۔ اور کلیم بھائی سے درخواست ہے کہ قرآنی آیات کی اغلاط کو تو اپنے طور پر پی ڈی ایف ہی میں درست کر کے کتاب کو اپ ڈیٹ کر دیں کیونکہ آیت میں غلطی کی اطلاع پا لینے کے بعد تو اسے اسی طرح سے چھوڑ دینا مناسب نہیں۔
باقی جو تیسری غلطی کی نشاندہی کے بعد آپ نے لکھا ہے کہ:

گزارش ہے کہ ان علماء کے اقوال ذکر کیے جائیں اور کیا واقعی ان علماء کے دلائل مضبوط ہیں یا نہیں؟تاکہ معلومات میں اضافہ ہو۔
میرے خیال میں اس کا تعلق کتاب کے متن میں غلطی سے تو نہیں ہے۔ تعویز کے مسئلہ پر بحث کے لئے الگ دھاگہ کھول لینا مناسب رہے گا شاید۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
میں نے تو ابھی یہ غلطیاں دیکھی نہیں۔ ابھی کتاب ڈاؤن لوڈ کر کے ڈبل چیک بھی کر لیتا ہوں۔ اور کلیم بھائی سے درخواست ہے کہ قرآنی آیات کی اغلاط کو تو اپنے طور پر پی ڈی ایف ہی میں درست کر کے کتاب کو اپ ڈیٹ کر دیں کیونکہ آیت میں غلطی کی اطلاع پا لینے کے بعد تو اسے اسی طرح سے چھوڑ دینا مناسب نہیں۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ماشاءاللہ،جزاک اللہ خیرا
بہت اچھی بات کہی۔اللہ تعالیٰ آپ کی قرآن کے ساتھ محبت زیادہ کرے۔آمین
کاش اتنے پیار سے اُس فورم پر بھی سمجھا دیا جاتا۔
میرے خیال میں اس کا تعلق کتاب کے متن میں غلطی سے تو نہیں ہے۔ تعویز کے مسئلہ پر بحث کے لئے الگ دھاگہ کھول لینا مناسب رہے گا شاید۔
جی یہ مسئلہ ابوالحسن علوی بھائی سے ڈسکس کیا جائے گا۔ان شاءاللہ
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
جزاک اللہ ارسلان بھائی اللہ تعالی آپ کے علم میں اضافہ فرمائے۔آمین۔بھائی جان جو کیلانی صاحب کی کتب ہماری سائٹ پر اپلوڈ ہیں ان کی لسٹ پیش ہے اس میں یہ کتاب ’’توحید کے مسائل‘‘ابھی تک ہماری سائٹ پر اپلوڈ نہیں ہوئی۔کیلانی صاحب کی تمام کتب ان شاءاللہ سائٹ پر اپلوڈ کی جائیں گی،جوں ہی اس کتاب ’’توحید کے مسائل‘‘ کو اپلوڈ کیا جائے گا تو ضرور آپ کی نشان زدہ غلطیوں کو درست کیا جائے گا۔
اور کلیم بھائی سے درخواست ہے کہ قرآنی آیات کی اغلاط کو تو اپنے طور پر پی ڈی ایف ہی میں درست کر کے کتاب کو اپ ڈیٹ کر دیں کیونکہ آیت میں غلطی کی اطلاع پا لینے کے بعد تو اسے اسی طرح سے چھوڑ دینا مناسب نہیں۔
شاکر بھائی جان یہ کتاب ’’ توحید کے مسائل ‘‘ تو ابھی تک ہم نے اپلوڈ ہی نہیں کی۔ان شاءاللہ جب اپلوڈ کریں گے تو ان باتوں کا خاص خیال رکھا جائے گا۔
  1. فضائل قرآن مجید
  2. درودشریف کے مسائل
  3. عقیدہ توحید اور دین خانقاہی
  4. تعلیمات قرآن مجید
  5. قیامت کا بیان
  6. طہارت کے مسائل
  7. زکوٰۃ کے مسائل
  8. علامات قیامت کا بیان
  9. اتباع سنت کے مسائل
  10. شفاعت کابیان
  11. جنازے کے مسائل
  12. حج اورعمرہ کے مسائل
  13. روزوں کے مسائل
  14. دوستی اور دشمنی --الولاء ولبراء
  15. آسان لغات القرآن
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
السلام علیکم
جزاک اللہ خیرا حیدر بھائی
عقیدہ توحید اور دین خانقاہی
معلومات کے لیے عرض ہے کہ یہ کتاب "توحید کے مسائل" کتاب کا شروع والا حصہ ہے۔
محمد اقبال کیلانی صاحب کی کتب کا تو مجھے شدت سے انتظار رہتا ہے۔
 
Top