• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تڑپ (نظم)

عبدالقیوم

مشہور رکن
شمولیت
اگست 25، 2013
پیغامات
825
ری ایکشن اسکور
433
پوائنٹ
142
یہ جو سفاک اہلِ پستی ہیں
میری مٹی سے ہے نمو جِن کی
میرے گلشن کے پھول کلیوں کو

اُنہی خاروں نے گھیر رکھا ہے
یہ جو شوریدہ سر بیگانے ہیں
میری ہی کوکھ سے جنم لے کر
میرے ہی گھر پہ وار کرتے ہیں

میری پگڑی اُچھالتے ہیں یہی
میری آنکھیں نکالتے ہیں یہی
سب یہی بار بار کرتے ہیں
میرے ہی گھر پہ وار کرتے ہیں

خُوں سے رنگتے ہیں میری گلیوں کو
مار دیتے ہیں میرے شاہیں یہ
نوچ لیتے ہیں تتلیاں میری

کاٹ دیتے ہیں میری نسلِ نو
راج کرتے ہیں میرے دل پہ جو
آگ میں اُن کو ڈال دیتے ہیں
نام لے کر وفائے مذہب کا

میری پگڑی اُچھال دیتے ہیں
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
ذرا غور سے
آپ کے اس جملے کی وجہ سے آپ کی نظم کو تین دفعہ دہرانا پڑا ہے ۔
اس میں آپ کے صرف ’’ صحافیانہ رنگ ‘‘ ہی ہیں یا نظم ہی آپ کی ہے ۔؟
 

عبدالقیوم

مشہور رکن
شمولیت
اگست 25، 2013
پیغامات
825
ری ایکشن اسکور
433
پوائنٹ
142
یہ کسی نظم ہے ہم نے ان کے الفاظ کا ہیر پھیرکیاہے
 
Top