• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ثانیہ ثانوی

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
ثانیہ ثانوی (قسم علوم الشریعۃ والاسلامیۃ) کا نصاب مندرجہ ذیل مضامین پر مشتمل ہوگا

ثانیہ ثانوی(قسم علوم الشریعۃ والاسلامیۃ) کا امتحان مندرجہ ذیل پرچہ جات پر مشتمل ہوگا​

ثانیہ ثانوی (قسم علوم القرآن) کا نصاب مندرجہ ذیل مضامین پر مشتمل ہوگا​

ثانیہ ثانوی (قسم علوم القرآن) کا امتحان مندرجہ ذیل پرچہ جات پر مشتمل ہوگا​
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
ترجمہ قرآ ن كريم

ماه ...... مقرره نصاب
1 ...... سورۃ یوسف آیت نمبر01 تک آیت نمبر 52 تک
2 ...... آیت نمبر 53سےسورۃ رعد آیت نمبر 18تک
3 ...... آیت نمبر 19سےسورۃ ابراہیم آیت نمبر 34تک
4 ...... آیت نمبر 35سےسورۃ ہجر کے آخر تک+دہرائی
5 ...... سورۃ نحل آیت نمبر 01 سے 89 تک
6 ...... آیت نمبر 90 سے سورۃ الاسراء آیت 52 تک
7 ...... آیت نمبر 53 سے سورۃ کہف آیت 22 تک
8 ...... آیت نمبر 23 سے سورۃکے آخر تک +دہرائی
٭٭٭٭٭٭٭٭​
منہج الدراسہ

ہفتے میں چھ دن پیریڈ
1۔پیریڈ کے شروع میں پچھلےسبق کو لازما سنا جائے اور کاپیاں بھی چیک کی جائیں۔
2۔.ہر آیت کا پہلے پورے اہتمام کے ساتھ لفظی ترجمہ کیا جائے (لفظی ترجمہ میں ہر ہر لفظ کی علیحدہ علیحدہ وضاحت کی جائے وضاحت سے مراد اصل لغوی معنی اور قرآنی استعمال دونو ں بتائیں نیز صیغے کے مطابق ترجمہ کروائیں اگر یہاں صیغے کا اصلی معنی کسی وجہ سے نہیں ہو رہا تو وہ وجہ بھی طلباء کو بتائیں نیز اگر یہی لفظ قرآن میں کسی دوسرے معنی میں بھی استعمال ہوا ہے تو وضاحت کریں جیسے لفظ صلواۃ وغیرہ ۔
3۔ چونکہ عربی زبان کی اردو زبان کے ساتھ 70فی صد مطابقت ہے لہذا ترجمہ کے وقت طلباء سے باقاعدہ مناسبت کے حوالے سےسوالات کرکے معانی واضح کیے جائے مثلا (ویلھھم الامل)میں یلھھم کے بارے میں مناسبت پوچھی جائے اور پھر بتایا جائے کہ یہ لہو یا لعب سے ہے غفلت وغیرہ ۔
4۔آخری چند منٹ لازما سبق کی ایک یا دو مرتبہ دہرائی کے لیے مختص کیے جائیں ۔
5۔دوسرے سال میں اجراء نحو صرف کے حوالے سے درج امور پر بالترتیب توجہ دی جائے۔
•ثلاثی اور رباعی مجرد و مزید فیہ کی پہچان رڑوائی جائے اور ہر کلمے کو لیکر اس سے مختلف ابواب بنوائے جائیں ۔
•نیز اقسام اعراب (اسم و فعل دونوں کی ) حرفی اور فعلی ہر قسم کے عوامل کا عملی اجراء کروایا جائے۔( پہلے دو ماہ خصوصاً )
• حروف عاملہ غیرعاملہ اور مرفوعات کا عملی اجراء چھوٹے چھوٹے اجراء کی تراکیب جملہ اسمیہ فعلیہ وغیرہ۔(دوسرے ماہ خصوصاً)
•ہفت اقسام کی قواعد کی روشنی میں تعلیلات کروائی جائیں۔ نیز منصرف و غیر منصرف کی پہچان (منصوبات کا عملی اجراء ) (تیسرے ماہ خصوصاً)
• مرفوعات منصوبات مجرورات اور توابع کا اکٹھا اجراء ہفت اقسا م کی قواعد کی روشنی میں تعلیلات اس کے علاوہ محترم اساتذہ کرام اپنی طرف سےکچھ اضافی پڑھانا چاہتے ہیں تو پڑھا سکتے ہیں۔(چوتھے ما ہ خصوصاً)
نوٹ ۔ یادرہے کہ اسی ترتیب کیمطابق طلباء کو ہوم ورک دیا جائے
٭٭٭٭٭٭٭٭​
منہج الاختبار

ہر سوال میں تین جزءہوں گے پہلے جز ءمیں الفاظ معانی دوسرے میں لفظی ترجمہ جبکہ تیسرے جز ء میں اجراء کے متعلق سوال ہونگے جن کا ماڈل نیچے دیا جارہا ہے یہ خیال رکھا جائے کہ پہلے جز ء کے الفاظ معانی اگر سورۃ یونس سے لیے گئے ہیں تو دوسر ے جزء یعنی آیات کا ترجمہ کسی دوسری سورۃ سے ہونا چاہیے کہ اس سے یہ فائدہ ہوگا کہ طالب علم کو پورے نصاب کی تیاری کرنا ہوگی ایسا نہ ہو کہ ایک سوال کے تمام جزء ایک ہی مخصوص جگہ سے ہوں۔
ہرسوال میں درج ذیل تین اقسام کے امور ضرور مد نظر رہنے چائیں۔
1۔درج ذیل میں سےآٹھ الفاظ کے معانی لکھئے ۔( کل بارہ الفاظ دیئے جائیں)
2۔درج ذیل آیات کا لفظی ترجمہ کیجیے(ہر ہر لفظ کا معنٰی لکھیں نیز ضمیروں کی وضاحت بھی بریکٹ میں کیجیے)آیات اوسط لکھائی کے مطابق کم از کم تین لائنوں کی ہوں اس سے کم ہرگز نہ ہوں۔
3۔بارہ میں سے آٹھ صیغہ جات کی مکمل تحلیل اور اجراء کے متعلق سوال کیے جائیں۔جو کہ مشق نمبر 5 کے مطابق ہوں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭​
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
بلوغ المرام و اصول حدیث
ماه ...... مقرره نصاب
1 ...... پہلے دو یا تین ماہ اصول حدیث + اصطلاحات مقدمہ +کتاب الطہارہ سے 21 احادیث
2 ...... باب الوضو ء سے باب نوقض الوضوء کے آخر تک
3 ...... باب قضاء الحاجۃ سے باب الحیض کے آخر تک
4 ...... باب المواقیت سے باب صفۃ الصلاۃ تک +دہرائی
5 ...... باب صفۃ الصلاۃ مکمل
6 ...... باب صلاۃ الجماعۃ و الامامۃسے با ب صلاۃ الکسوف کے آخر تک
7 ...... باب صلاۃ الاستسقاء سے باب قسم الصدقات کے آخر تک
8 ...... کتاب الصیام سے باب الغوات والاحصار کے آخر تک +دہرائی
٭٭٭٭٭٭٭٭​
منہج الدراسہ

ہفتے میں چھ دن حدیث
1۔پیریڈ کے شروع میں پچھلا سبق روزانہ باقاعدگی سے سنا جائے ۔
2۔اصل زور کتاب کی عبارت لفظی ترجمےاور لغوی وضاحت پر ہو اور انتہائی ضروری مسائل کے علاوہ فقہی مسائل سے حتی المقدور اجتناب کیا جائے ۔
3۔باب شروع کروانے سے پہلے خلاصہ بیان کر دیا جائے۔
4۔ہر حدیث کا پہلے پورے اہتمام کے ساتھ لفظی ترجمہ کیا جائے (لفظی ترجمہ میں ہر ہر لفظ کی علیحدہ علیحدہ وضاحت کی جائے اور پھر اس کا بامحاورہ ترجمہ خصوصا ضمائر اور وضاحت طلب امور کی وضاحت نہایت اختصار سے کی جائے ۔اور استاد اپنے ذوق کے مطابق عبارت کا اہتمام بھی کروائے اور یہ کام پریڈ ختم ہونے سے 5 منٹ پہلے مکمل ہو جائے۔
خصوصا واضح رہے کہ عبارت ہر صورت میں استاد طالبعلم سے پڑھوائے ۔تمام طلبہ کو پابند کیا جائے کہ وہ حدیث کا مطالعہ کر کے آئیں۔
5۔چونکہ عربی زبان کی اردو زبان کے ساتھ 70فی صد مطابقت ہے لہذا ترجمہ کے وقت طلباء سے باقاعدہ مناسبت کے حوالے سےسوالات کرکے معانی واضح کیے جائیں۔
6۔آخری چند منٹ لازما سبق کی ایک یا دو مرتبہ دہرائی کے لیے مختص کیے جائیں ۔
7۔استاد صاحب طلباء کو یومیہ ایک حدیث کا کام بطور ہوم ورک دیا جائے۔
8۔طلباء کو روزانہ کام دیا جائے کہ وہ سبق میں مذکورہ مشکل الفاظ اور ان کے معانی اور صیغہ جات اور ایک حدیث کی ترکیب لکھ کر لائیں انکی باقاعدہ کاپی بنوائیں۔
9۔استاد صاحب بلوغ المرام میں منتخب 50 احادیث کو حفظ بھی کروائیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭​
منہج الاختبار

ہر سوال میں تین جزءہوں گے پہلے جز ءمیں الفاظ معانی دوسرے میں لفظی ترجمہ جبکہ تیسرے جز ء میں کلاس میں کی گئی ترجمےسے زائدوضاحت اور تشریحی نکات اور اسی طرح گرائمر وغیرہ کے حوالے سے دوسرے جزء میں دی گئی حدیث کے متعلق کچھ سوال ہونگے (تاکہ کلاس میں حاضر او رغیر حاضر کا فرق ہوجائے)جن کا ماڈل نیچے دیا جارہا ہے یہ خیال رکھا جائے کہ تینوں اجزاءمختلف مقامات سے ہونا چائیے کہ اس سے یہ فائدہ ہوگا کہ طالب علم کو پورے نصاب کی تیاری کرنا ہوگی اگر ایک حدیث ترجمہ کےلیے دی ہے تو الفاظ معانی اس میں سے نہ ہوں۔
ہرسوال میں درج ذیل 4اقسام کے امور ضرور مد نظر رہنے چائیں۔
1۔درج ذیل میں سےآٹھ الفاظ کے معانی لکھئے ۔ کل بارہ الفاظ دیئے جائیں۔
2۔درج ذیل احادیث کالفظی ترجمہ کیجیےاور اعراب لگائں ہر لفظ کا معانی لکھیں نیز ضمیروں کی وضاحت بھی بریکٹ میں کیجی۔
3۔کچھ وضاحت طلب اشیاء احادیث میں تطبیق وغیرہ وغیرہ پوچھی جا سکتی ہیں۔
4۔دوسرے جز ءمیں دی گئی حدیث کے حوالے سے گرائمر وغیرہ سے سوال ڈالیں ۔
نوٹ۔ اصول حدیث اور حفظ حدیث وغیرہ کے حوالے سے استاد پر منحصر ہے کہ وہ خود منہج اختبار متعین کرے البتہ دونوں میں سے سوال ڈالنا ازبس ضروری ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭​
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
شرح مائۃ عامل

ماه ...... مقرره نصاب
1 ...... شروع کتاب سےص 9 کے آخر تک
2 ...... ص نمبر 10 سے النوع الثالث تک
3 ...... النوع الثالث سےالنوع السابع تک
4 ...... النوع الثامن سے النو ع العاشر تک +دہرائی
5 ...... النوع العاشر سے النوع الحادی عشرہ تک
6 ...... النوع الحادی عشرہ سے النوع الثانی عشرہ تک
7 ...... بئس سے اعلم ان المصدر یعمل عمل فعلہ تک
8 ...... عمل مصدر سے کتاب کے آخر تک +دہرائی
٭٭٭٭٭٭٭٭​
منہج الدراسہ

ہفتے میں چھ دن
1۔ پیریڈ کےشروع میں پچھلے سبق کو لازما سنا جائے اور کاپیا ں چیک کرنے کے ساتھ ساتھ اس تمرین کے متعلق کچھ طلباء سے سوال کیے جائیں تاکہ نقل کا امکان ختم ہو جائے ۔
2۔عبارت کا لفظی ترکیبی اور انتہائی سلیس بامحاورہ ترجمہ اور فقط کتا ب کا متن اور لغوی وضاحت کی جائے ۔
3۔یومیہ طلباء سے کتاب کا مذاکرہ اور مطالعہ یعنی عبارت بمعہ وجہ اعراب سختی سے سنی جائے ۔
4۔عوامل کے حفظ اور تراکیب کی تطبیق پر زیادہ زور دیاجائے ۔
5۔پہلے ایک ماہ ہر روز استاد پوری تفصیل سے خود تراکیب کو حل کروائے ۔اور اگلے ماہ میں لڑکوں کے ذریعے سے تراکیب قواعد کی روشنی میں حل کروائے استاد صرف مشکل مقامات پر ہی طلباء کی رہنمائی کرے ۔
6۔ہر روزسبق ختم ہونےپر استاد عوامل اور تراکیب کی تطبیق کے لیے کچھ جملے دے جس کو وہ اگلے دن گھر سے حل کرکے لائیں ۔ کوشش کی جائے زیادہ استعمال ہونے والی ترکیب کی بالخصوص باقی کی بالعموم علامات اور قواعد لکھوا کر یا د کروا دیے جائیں۔(مثلاً مضاعف مضاعف الیہ موصوف صفت مبتدا خبر معطوف علیہ معطوف وغیر ہ )
7۔آخر ی چند منٹ پڑھائے جانے والے سبق کا خلاصہ اور دہرائی کروائی جائے ۔
٭٭٭٭٭٭٭٭​
منہج الاختبار

ہر سوال میں درج ذیل امور ضرور مد نظر رکھیں۔
1۔کم از کم تین یا چار سطروں کا ترجمہ و تشریح کریں اور اعراب لگائیں۔اور کو ئی سے دو عوامل ان کا عمل اقسام بیان کریں۔
2۔آٹھ میں سے پانچ الفاظ کے معانی اورصرفی و نحوی اجراء کی تحلیل وغیرہ مثلاً (صیغہ مادہ فعل باب معرب مبنی وغیرہ)
3۔تین میں سے دو جملوں کی ترکیب اور اعراب لگائیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭​
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
علم الصرف (آخیرَ ین)

ماه ...... مقرره نصاب
1 ...... شروع کتا ب سے معتل الفاء کے قواعد کے آخر تک
2 ...... معتل عین سے باب خاف ۔یخاف کے آخر تک
3 ...... با ب افعال سے باب دعا ۔یدعو کے آخر تک
4 ...... رمی۔ یرمی سے وقی۔ یقی کے آخر تک +دہرائی
5 ...... باب لفیف وجی سے تعلیلات مترفقۃ کے آخر تک
6 ...... نقشہ ابواب معللۃ سے حصہ سوم کے آخر تک
7 ...... حصہ چہارم سے اوزان صفت مشبہ کے آخر تک
8 ...... خاصیات ابواب مکمل +دہرائی
٭٭٭٭٭٭٭٭​
منہج الدراسہ
1۔ہفت اقسام کے قواعد دیگر کتب کو مد نظر رکھتے ہوئے استاد طلباء کو مکمل طور پر مشق کروائے البتہ دیگر کتب میں موجود جوازی قواعد سے اجتناب کیا جائے ۔
2۔ان قواعد کے لیے استاد کے لیے بطور مشورہ کتاب الصرف العزیز تجویزکی جائے ۔
3۔تعلیلات سے متعلقہ گردانوں کو نہایت ہی اہتمام سے یاد کروایا جائے ۔اور اس جیسے دوسرے مادوں سے گرادنوں کی مشق کروائی جائے ۔
4۔خاصیات ابواب کو استاد اچھی طرح پڑھائے اور حفظ کروایا جائے اوران کی بار بار مختلف امثلہ سے مشق کروائی جائے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭​
منہج الاختبار

ہر سوال ميں درج ذیل امورضرور مد نظر رہنے چاہییں۔
1۔تین میں سے دو اصطلاحات کی تعریف بمع امثلہ لکھیں –
2۔كو ئي سے تین قواعد میں سے دو کی وضاحت بمع امثلہ و حکم بیان کریں۔
3۔کوئی سے چار صیغوں میں سے تین کی مکمل صرفی تحلیل بمع معنی کریں۔
4۔تین الفاظ میں سے دو کی گرادان بمع صیغہ بتائیں ۔
٭٭٭٭٭٭٭٭​
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
ابواب الصرف

ماه ...... مقرره نصاب
1 ...... باب اول از مضاعف فر یفر سے باب تفعل تمدد یتمددتک
2 ...... باب تفاعل از مضاعف تحاب یتحاب سے باب چہارم از مہموز الفا ء تک
3 ...... باب پنجم ثلاثی مجرد از مہموز الفاء باب ادب یادب سے مہموز اللام باب استفعال تک
4 ...... ابواب المعتل باب وعدہ یعدو سے مثال واوی باب تفعل توکل یتوکل تک+دہرائی
5 ...... مثال واوی باب تفاعل توافق یتوافق سے باب استفعال مثال یائی استیسریستیسروتک
6 ...... ابواب معتل عین سے لے کر اجوف واوی باب انفعال انقاد ینقاد تک
7 ...... اجوف واوی باب استفعال استعان یستعین سے ناقص یائی خشی یخشی تک
8 ...... ناقص یائی از باب منع یمنع سعی یسعی سے باب مقرون اوی یاوی تک +دہرائی
٭٭٭٭٭٭٭٭​
منہج الدراسہ

پہلی مشق لکھیں
1۔ ضبط کے اعتبار سے ابواب الصرف پڑھانے کا تصور حفظ القرآن کی مثل ہونا چائیے یعنی سبق منزل یعنی ہر روز کوشش کی جائے جو طلب علم سبق سنا لے وہ پچھلے ابواب کو دہرائے
2۔معتل مضاف اور مہموز کے ابواب کی تعلیلات کروائی جائیں۔
3۔سبق کے متعلقہ اسی باب کے کچھ دیگر کم از کم 5 الفاظ سے بھی ابواب بنوائیں اور کاپیوں پر بھی لکھوائیں قرآن سے عملی مشق بھی کروائیں مثلا( ضرب یضرب وعد یعد حسب سے ورث) پر وغیرہ وغیرہ
4۔ہر پانچ ابواب کے بعد دہرائی کروائیں۔
5۔قواعد الصرف کی تطبیق کروائی جائے ۔
6۔معتل مہموز مضاعف وغیرہ کے قواعد کا ساتھ ضبط بھی کروایا جائے –
٭٭٭٭٭٭٭٭​
منہج الاختبار

زبانی سننے کی صورت میں اس کا منہج حفظ القران جیسا ہی ہے۔مگر پیپر کی صور ت میں منہج ہر سوال میں درج ذیل امور ضرور مد نظر رہنے چاہیے۔
1. چار میں سے تین الفاظ کم از کم دس ابواب کی ماضی مضارع اور امر کا پہلا پہلا صیغہ بنوائیں۔مثلاً وعد یعد دعا ید عو وغیرہ ۔
2.تین میں سے دو الفاظ کی کسی بھی باب سے مکمل صرف صغیر بنوائیں۔
3.تین الفاظ میں سے دو کی مختلف ابواب سے مختلف گردانیں بمع چند ایک صیغہ جات کی صرفی قواعد کےمطابق تحلیل کروائیں ۔مثلاً صیغہ مادہ تعلیل قاعدہ کو نسا لگتا ہے وغیرہ۔
٭٭٭٭٭٭٭٭​
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
اقراء (حصہ سوم )

ماه ...... مقرره نصاب
1 ...... شروع کتا ب سے سبق نمبر 4 کے آخر تک
2 ...... سبق نمبر 5 سے سبق نمبر 7 کے آخر تک
3 ...... سبق نمبر 8 سے سبق نمبر 11 کے آخر تک
4 ...... سبق نمبر 12 سے سبق نمبر 15 کے آخر تک+دہرائی
5 ...... سبق نمبر 16 سے سبق نمبر 20 کے آخر تک
6 ...... سبق نمبر 21 سے سبق نمبر 26 کے آخر تک
7 ...... سبق نمبر 27 سے آخر کتاب تک
8 ...... دہرائی
٭٭٭٭٭٭٭٭​
منهج الدراسہ

پیریڈ ہفتے میں تین دن
1۔پیریڈ کے شروع میں پچھلے سبق کو لازماً سنا جائے اور کاپیاں چیک کی جائیں
2۔ ہر سبق کا لفظی اور با محاورہ سلیس ترجمہ کریں۔
3۔ ہر سبق کو پڑھانے سے پہلے اسکا خلاصہ اور قواعد لکھوا دیے جائیں مثلاً ہذا کب ہو گا ضابط کیا ہے اسی طرح الذی التی وغیرہ تاکہ سبق میں عربی قواعد کی مشق ہو جائے ۔
4۔ ہر سبق کے متعلق متعلقہ قواعد کا نصابی امثلہ سے اجراء کروائیں اور وجہ اعراب بتلائیں
5- ہر سبق فصل کا خلاصہ بمع قواعد اور مشکل الفاظ کے معانی عربی سے اردو اور اردو سے عربی بطور ہوم ورک دیں اور مستقل کاپی تیار کروائیں
6-ادب کے پیر یڈ کا خاص مقصد عربی بول چال اور عربیت کا فہم ہے اس لیے کلاس اور غیر کلاس میں زیادہ عربی کا ماحول پیدا کریں۔
7-آخر ی چند منٹ میں پڑھا ہوا سبق دہرا دیں۔
8-طلباء کی صلاحیت اور سبق کو مد نظر رکھتے ہوئے عربی گفتگو کریں۔
9-ہر سبق کے آخر میں دی گئی تمر ین طلباء سے حل کروائیں اور اس پر خوب محنت کروائیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭​
منهج الاختبار

کوئی سے ایک سبق یا مضمون عربی زبان میں لکھیں کم از کم چار یا پانچ لائنوں میں ہو ۔
ہر سوال میں درج ذیل امور ضرور مد نظر رکھیں ۔
11۔درج ذیل عبارت کا ترجمہ اور عبارت میں ذکر قواعد کی مختصر وضاحت کریں عبارت کم از کم تین یا چار لائنوں کی ہو۔
2۔آٹھ میں سے پانچ الفاظ کا ترجمہ بمع صیغہ بتلائیں اردو سے عربی اور عربی سے اردو۔
3۔دو میں سے ایک اردو پہرے کی عربی کریں آٹھ جملوں میں سے پانچ کریں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭​
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
اجراء النحوو الصرف

ماه ...... مقرره نصاب (سورة يوسف )
1 ...... سورۃ یوسف شروع سے لیکر آیت نمبر 18 تک
2 ...... آیت نمبر 19 سے لیکر آیت نمبر 36 تک
3 ...... آیت نمبر 37 سے لیکر آیت نمبر 58 تک
4 ...... آیت نمبر 58 سے لیکر آیت نمبر 77 تک+دہرائی
5 ...... آیت نمبر 77 سے آیت نمبر 95 تک
6 ...... آیت نمبر 95 سے آخر سورۃ تک
7 ...... سورۃ رعد شروع سے لیکر آیت نمبر 18 تک
8 ...... آیت نمبر 18 سے لیکر آخر سورۃ تک +دہرائی
٭٭٭٭٭٭٭٭​
منهج الدراسہ

اجراء نحوصرف کے حوالے سے چند امور
دوسرے سال میں اجراء نحو صرف کے حوالے سے درج امور پر بالترتیب توجہ دی جائے۔
•ثلاثی اور رباعی مجرد و مزید فیہ کی پہچان رڑوائی جائے اور ہر کلمے کو لیکر اس سے مختلف ابواب بنوائے جائیں ۔
•نیز اقسام اعراب (اسم و فعل دونوں کی ) حرفی اور فعلی ہر قسم کے عوامل کا عملی اجراء کروایا جائے۔(پہلے دو ماہ خصوصاً )
• حروف عاملہ غیرعاملہ اور مرفوعات کا عملی اجراء چھوٹے چھوٹے اجراء کی تراکیب جملہ اسمیہ فعلیہ وغیرہ۔(دوسرے ماہ خصوصاً)
•ہفت اقسام کی قواعد کی روشنی میں تعلیلات کروائی جائیں۔ نیز منصرف و غیر منصرف کی پہچان (منصوبات کا عملی اجراء ) (تیسرے ماہ خصوصاً)
•مرفوعات منصوبات مجرورات اور توابع کا اکٹھا اجراء ہفت اقسا م کی قواعد کی روشنی میں تعلیلات اس کے علاوہ محترم اساتذہ کرام اپنی طرف سے کچھ اضافی پڑھانا چاہتے ہیں تو پڑھا سکتے ہیں۔(چھوتھے ما ہ خصوصاً)
نوٹ ۔ یادرہے کہ اسی ترتیب کیمطابق طلباء کو ہوم ورک دیا جائے
٭٭٭٭٭٭٭٭​
منهج الاختبار

ہر سوال ميں درج ذیل امور ضرور مد نظر رکھیے ۔
1.تین میں سے دو جملوں کی مکمل ترکیب کریں ۔
2.دی گئی عبارت میں سے اسم فعل حرف معرب ۔مبنی ۔مذکر ۔مونث ۔مرفوعات و منصوبات مجرورات وغیرہ بمع علامات الگ الگ کریں عبارت 2 سے تین سطروں کی ہونی چاہیے۔
3. دومیں سے تین صیغہ جات کی مکمل صرفی تحلیل کریں مثلاً باب مادہ گردان صیغہ وزن وغیرہ۔
4.تین میں سے کوئی سے دو کی تعریف و اقسام بیان کریں مثلاً معرب و مبنی منصرف وغیرہ معرفہ و نکرہ ۔ مرفوعات ۔منصوبات ۔مجرورات ۔ توبع وغیرہ۔
٭٭٭٭٭٭٭٭​
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
تقويۃ الايمان

ماه ...... مقرره نصاب
1 ...... شروع کتا ب سے تمہید تک
2 ...... تمہید سے شرک کی برائی تک
3 ...... شرک کی برائی سے شر ک فی العلم کی تردید تک
4 ...... شرک فی العلم سے شر ک فی التصرف کی تردید تک +دہرائی
5 ...... شر ک فی التصرف کی تردیدسے عبادات میں شرک کی حرمت تک
6 ...... عبادات میں شرک کی حرمت سے رسم و رواج میں شرک کی حرمت تک
7 ...... رسم و رواج میں شرک کی حرمت سےاللہ کو سجدہ اور پیغمبر ﷺ کی تعظیم تک
8 ...... اللہ کو سجدہ اور پیغمبر ﷺ کی تعظیم سے آخر کتاب تک+دہرائی
٭٭٭٭٭٭٭٭​
منہج الدراسہ
1۔نصوص آیات احادیث واقعات با بحوالہ ضبط کروائیں۔
2۔ضیف و صحیح روایات کی نشاہدہی کروائیں
3۔سبق کو بطور ہوم ورک لکھنے کے لیے دیں اور اسکی مستقل کاپی تیار کروائیں۔
4۔آیات احادیث وغیرہ کے اعراب اور صحیح ادائیگی کی پابندی کروائیں۔
5۔عقیدہ سے متعلقہ کو ئی سے 5 اہم کتابوں کا تعارف کروائیں۔
6۔مختلف فیہ مسائل میں سلفی منہج کی اختصارً ا نشاہدہی کروائیں۔
7۔عقیدہ نظریات کا نام ہے اس لیے طلباء کے ہر اعتبار سے سلفی نظریات کے مطابق دہن سازی کریں نیز پانچ اصطلا حات 1.توحید 2.شرک 3.کفر 4.نفاق5. بدعت پر بالتفصیل روشنی ڈالیں۔
8۔آخر کتاب تک سلفی منہج کا طلباء پر رنگ و تاثیر نظر آنی چاہیے۔
9۔طلباء سےمختلف موضوعات پر کتا ب کے متعلقہ چھو ٹی چھوٹی ہفتہ وار تقاریر کر وائیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭​
منہج الاختبار
1۔کسی بھی اہم موضوع پر مختصر نوٹ لکھیں مثلاً تو حید کی اقسام اور شرک کی اقسام وغیرہ ۔
2۔پانچ میں سے تین آیات احادیث و اقوال العلماء کا ترجمہ و مختصر تشریح و موضوع آیات بیان کریں۔
3۔آٹھ میں سے پانچ جملوں کے سامنے صحیح یا غلط کا نشان لگائیں۔آٹھ میں سے پانچ خالی جگہ پر کر یں۔
4۔پانچ میں سے تین مختصر سوالات کے جوابات دیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭​
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
حفظ القرآن +تجوید

ماه ...... مقرره نصاب (حفظ القران+ تحبیرالتجوید)
1 ...... سورۃ الملک تا سورۃ القلم
2 ...... سورۃ الحاقۃ سے سورۃ نوح کے آخر تک
3 ...... سورۃ الجن سے سورۃ القیامۃ تک
4 ...... سورۃ القیامۃ سے سورۃ المرسلات +سورۃ سجدہ مکمل +دہرائی
5 ...... لام تعريف كے قاعدہ سے مد کے بیان کے آخر تک
6 ...... اجتماع ساكنين سے ہائے ضمیر کے آخر تک
7 ...... وقف كے بیان سے آخر کتاب تک
8 ...... دهرائی
٭٭٭٭٭٭٭٭​
منہج الدراسہ(حفظ القران)

1۔پیریڈ کے شروع میں پچھلے سبق کو لازما سنا جائے ۔
2۔ہر سبق سے پہلے طلباء سے ناظرہ سنا جائے تا کہ حفظ میں فحش غلطیاں نہ کریں۔
3۔ حفظ بالتجوید کروائیں یعنی اداء اور لحجہ مثل قراء ہونا چائیے ۔
4۔شعبہ کتب میں بھی حفظ کا تصور شعبہ حفظ والا ہے۔یعنی سبق سبقی روزانہ سنا جائے جو سبقی نہ سنا سکے اسے بالخصوص باقیوں کو بالعموم نوافل میں پڑھنے کی تر غیب دیں-
5۔آخر ی 10منٹ یومیہ مشق کروائی جائے۔
6۔سینیر طلباء کے ساتھ باقی طلباء کو گروپ میں تقسیم کردیا جائے تاکہ ضبط بہتر ہو ۔
7۔ ضبط تام او ر تجوید بہرحال ضروری ہے ۔
٭٭٭٭٭٭٭٭​
منہج الدراسہ(تجوید)
1۔پیریڈ کے شروع میں پچھلا سبق لازماً سنا جائے۔اور کاپیاں چیک کی جائیں۔
2۔شروع میں ایک دفعہ سبق کا خلاصہ بیان کیا جائے ۔یا وائٹ بورڈ کی مدد سے سمجھا دیا جائے ۔
٭٭٭٭٭٭٭٭​
منہج الاختبار

شعبہ حفظ والا ہی ہے
٭٭٭٭٭٭٭٭​
 
Top