• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جادوگر :

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
جادوگر !

جادو ٹونہ کرنے والے کو جادوگر کہتے ہیں۔ جادو دین میں ہلاکت لانے والے کئی امور کا جامع ہے مثلا جنّوں اور شیطانوں سے مدد طلب کرنا ، غیر اللہ سے دل کا ڈرنا ، اللہ پر توکل کو چھوڑ بیٹھنا اور لوگوں کے مفادات و ذرائع معاش کو تباہ کرنے کے درپے ھونا وغیرہ یہ جادو معاشرے کی جڑیں کاٹنے اور اس کی بنیادیں گرانے والا آلہ ہے اور یہ خاندانوں میں جھگڑے و فسادات پیدا کرنے کا سبب بھی ہے ۔

فہرست :

1 جادو گر اور شیطان
2 جادو اذن الہی کے تابع
3 جادوگر کی خصلتیں
3.1 جادو گر کا کفر
3.2 جادو گر کی حب مال
3.3 جادوگر کا لوگوں سے شرک کروانا
3.4 میاں بیوی میں جھگڑے اور اولاد کا انحراف
3.5 مال کھانا
3.6 مبتلائے شرک و کفر کرنا
4 جادوگر کی سزا
5 نواقض اسلام
6 حسد و جادو کا وبال
7 سحر زدہ مظلوم
8 مظلوم کی بد دعا
9 جادو سے بچنے کی دعائیں
9.1 دعائے ذوالنون
9.2 مصیبت سے بچاؤ کی دعاء

9.3 توبہ و استغفار
9.4 توبۂ نصوح9.5
9.5 قرب الہی آفات سے دوری

9.6 معوذتین
9.7 اواخر البقرہ اور عجوہ

10 گانا و موسیقی اور جادو
11 حوالہ جات
 
Last edited:
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
جادو گر اور شیطان
شیطان جادو گر کو بھڑکاتا ہے تاکہ وہ جادو کرے اور اللہ کے بندوں کو اذیت و تکلیف پہنچاۓ چنانچہ
اسی سلسلہ میں اللہ تعالٰی نے ارشاد فرمایا ہے
فَيَتَعَلَّمُونَ مِنْهُمَا مَا يُفَرِّقُونَ بِهِ بَيْنَ الْمَرْءِ وَزَوْجِهِ ۚ
وہ ان سے وہ ( جادو ) سیکھتے ہیں جس کے ذریعے وہ میاں بیوی کے مابین تفریق و علیحدگی پیدا کر دیتے ہیں۔
القرآن سورۃ البقرہ:102
اسی طرح ارشاد الہی ہے
وَيَتَعَلَّمُونَ مَا يَضُرُّهُمْ وَلَا يَنفَعُهُمْ ۚ
وہ ایسی چیز ( جادو ) سیکھتے ہیں جو انہیں نقصان ہی پہنچاتا ہے انہیں کوئی فائدہ نہیں دیتا۔
القرآن سورۃ البقرہ:102
جاری ہے
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
جادو اذن الہی کے تابع

ہر جادو مسحور پر اثر انداز نہیں ھوتا کتنے ہی جادوگر ہیں کہ انھوں نے اپنی طرف سے کسی پر جادو کا بھر پور وار کیا مگر اس پر ان کے جادو کا کوئی اثر نہ ھوا ۔

ارشاد الہی ہے :

وَمَا هُم بِضَارِّينَ بِهِ مِنْ أَحَدٍ إِلَّا بِإِذْنِ اللَّهِ ۚ

وہ کسی کو اس ( جادو ) کے ذریعے نقصان نہیں دے سکتے سواے اللہ کے حکم کے۔

— القرآن سورۃ البقرہ:102


جبکہ نفع و نقصان تو سارے کا سارا اللہ تعالٰی ہی کے ہاتھ میں ہے جیسا کہ ( حدیث معاذ رضی اللہ عنہ میں ہے )

کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم نے ارشاد فرمایا :

یہ بات جان لو کہ اگر ساری امت بھی تمھیں نقصان پہنچانے کے لۓ اکٹھی ھو جاۓ تو وہ تمھیں نقصان نہیں پہنچا سکتی سواۓ اس کے جو کہ اللہ تعالٰی نے تمھارے مقدر میں لکھ رکھا ہے۔

— صحیح ترمذی سانچہ:الحدیث/ربط عنوان
 
Last edited:
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
جادوگر کی خصلتیں

جادوگر تمام لوگوں سے زیادہ خبث النفس ، طبعی طور پر سب سے بڑا فساد انگیز اور سب سے زیادہ تاریک دل والا ھوتا ہے وہ نہ صرف یہ کہ شیطان کے قریب ترین ھوتا ہے بلکہ وہ شیطان کا بجاری ، خیر و بھلائی سے راہ فرار اختیار کرنے والا ، معاشرے سے بلاوجہ انتقام لینے والا اور انتہائی بدترین خصلتوں کا حامل ھوتا ہے اور وہ اپنے پاس آنے والوں کو جعلی و خود ساختہ خبریں دے دے کر کذب بیانی و دروغ گوئی کرتا رہتا ہے ۔

نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کا ارشاد ہے :

" شیطان اس جادو گر کاہن کی زبان پر وہ جھوٹ چڑھا دیتا ہے اور وہ اس کے ساتھ مزید سو جھوٹ ملا کر بکتا چلا جاتا ہے۔ [1] "
 
Last edited:
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
جادو گر کا کفر

جادو گر کا سحر و جادو اس وقت تک تکمیل نہیں پاتا جب تک کہ وہ عظمت والے اللہ کے ساتھ کفر نہ کرے ۔

نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کا ارشاد ہے :

" جس نے جادو کیا اس نے شرک کیا۔ [2] "
 
Last edited:
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
جادو گر کی حب مال

جادو گر مال سے انتہائی محبت کرتا ہے اور اسے کمانے کے لۓ سادہ لوح لوگوں کو دھوکہ و فریب دیتا ہے ۔ جب فرعون نے جادوگروں سے مطالبہ کیا کہ وہ حضرت موسی علیہ السلام کا مقابلہ کریں تو انھوں نے بھی اس سے مال کا مطالبہ کیا تھا ۔


اللہ تعالٰی نے ان کے اس واقعہ کی خبر دیتے ھوۓ فرمایا ہے :

" جادوگر فرعون کے پاس آۓ اور کہنے لگے کہ اگر ہم غلبہ پا گۓ تو ھمیں صلہ ( مال ) عطا کیا جاۓ اس ( فرعون ) نے کہا : ہاں ( اس کے علاوہ ) تم مقربوں میں داخل کر لۓ جاؤ گے۔ [3] "
 
Last edited:
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
جادوگر کا لوگوں سے شرک کروانا

جادو دوسرے کے ساتھ مکربازی و فریب دہی کرتا اور انہیں شرک کی طرف دعوت دیتا ہے ۔ وہ اپنے پاس آنے والوں کو غیر اللہ کے نام جانور ذبح کرنے کا حکم دیتا ہے۔ جادو گر لوگوں کو یہ دھوکہ دیتا اور انہیں اس وھم میں مبتلا کرتا ہے کہ وہ اپنے پاس آنے والوں کے بارے میں یہ جانتا ہے کہ وہ کن امراض و بیماریوں میں مبتلا ہیں تاکہ ان کا دل اس سے جڑ جاۓ اور اپنے پاس آنے والوں کو یہ دھوکہ بھی دیتا ہے کہ وہ اس امراض و اسقام کو دور کرنے والے آیات قرآنی پر مشتمل طلسم بھی جانتا ہے ۔
 
Last edited:
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
میاں بیوی میں جھگڑے اور اولاد کا انحراف

جادو گر کا نقصان پورے معاشرے پر مرتب ھوتا ہے اور اس کے افعال ظلمت در ظلمت اور اندھیروں پر اندھیرے ھوتے ہیں ۔ وہ معاشرے کے کتنے ہی افراد کو شرک میں پھنسا چکے ہیں اور ان پر مصائب و مشکلات گھر آئی ہیں۔کئی سعادتمند اور ہنستے کھیلتے خاندان تتر بتر ھو کر رہ گۓ ہیں ، جادو گر نے دو پیار کرنے والے میاں بیوی میں جھگڑا و تفرقہ پیدا کر دیا ہے اور اس کے نتیجہ میں بے قصور بچے زندگی کی تلخیوں کو جکھنے پر مجبور ھو چکے ہیں اور ان کے ماں باپ کے جھگڑوں کی بناء پر وہ بچے انحراف و کجروی میں مبتلا ھو چکے ہیں ۔
 
Last edited:
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
مال کھانا

یہ جادو گر لوگوں کو مصائب و غموں اور پریشانیوں میں مبتلا کر دیتے ہیں ۔ کتنے ہی صحتمند و تندرست لوگ ہیں کہ جن کی بیماری کا باعث یہ جادو گر بن گۓ ہیں ۔ کتنے ہی فقیر و نادار لوگ ہیں کہ جو جادوگروں کے ہاتھوں چھنی عافیت کی بازیابی کے لۓ قرضوں کے نیچے دب گۓ ہیں اور اپنے علم غیب کے دعوے اور اپنی مزعومہ دوا کے عوض میں جادو گر کتنے ہی لوگوں کی کتنی بڑی بڑی رقمیں حرام ہڑپ کر گۓ ہیں ۔
 
Last edited:
Top