• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جادو جنات اور علاج. قسط نمبر 15

imran shahzad tarar

مبتدی
شمولیت
اگست 30، 2016
پیغامات
56
ری ایکشن اسکور
8
پوائنٹ
16
(جادو جنات اور علاج قسط نمبر15)

*کتاب:شریر جادوگروں کا قلع قمع کرنے والی تلوار*
*مئولف: الشیخ وحید عبدالسلام بالی حفظٰہ للہ*'
*ترجمہ: ڈاکٹر حافظ محمد اسحٰق زاھد*-
*مکتبہ اسلامیہ*
*یونیکوڈ فارمیٹ:فاطمہ اسلامک سنٹر پاکستان*

سحر تفریق کا علاج
اس کے علاج کے تین مراحل ہیں:
پہلا مرحلہ۔۔۔۔۔ علاج سے پہلے
1۔مریض کے گھر کی فضا دینی بنائی جائے، اور اس میں موجود تصویریں باہر نکال دی جائیں تاکہ اس میں فرشتے داخل ہو سکیں۔
2۔ مریض کے پاس جو تعویذات اور کڑے وغیرہ ہوں، انہیں نکال کر جلا دیا جائے۔
3۔ جہاں مریض کا علاج کرنا ہو، وہاں سے گانے والی کیسٹوں کو نکال دیا جائے۔
4۔ اور وہاں کوئی شرعی خلاف ورزی ہو رہی ہو تو اسے ختم کر دیا جائے۔ مثلاً مرد کا سونا پہننا یا عورت کا بے پردہ ہونا یا ان میں سے کسی ایک کا سگرٹ نوشی کرنا وغیرہ۔
5۔ مریض اور اس کے گھر والوں کو اسلامی عقیدے کے متعلق درس دیا جائے تاکہ غیر اللہ سے ان کا تعلق ختم ہو جائے اور اللہ سے سچی محبت پیدہ ہو جائے۔
6۔ مریض کی تشخیص مندرجہ ذیل سوالوں سے کی جائے:
٭ کیا آپ اپنی بیوی کو بدصورت منظر میں دیکھتے ہیں؟
٭ کیا آپ گھر سے باہر راحت اور گھر کے اندر تنگی محسوس کرتے ہیں؟
٭ کیا تم دونوں کے درمیان حقیر سی باتوں پر بھی اختلاف بھڑک اٹھتا ہے؟
٭ کیا تم دونوں میں سے کوئی ایک دورانِ جماع بد دلی اور تنگی محسوس کرتا ہے؟
٭ کیا تمہیں خوفناک خواب آتے ہیں؟
اسی طرح کے دیگر سوالات بھی مریض سے کیے جا سکتے ہیں، اگر سحر تفریق کی ایک یا دو علامات مریض کے اندر پائی جاتی ہوں تو اس کا علاج شروع کر دیں۔
7۔ آپ خود وضو کر لیں اور جو آپ کے ساتھ ہے اسے بھی وضو کروا لیں۔
8۔ اگر مریض عورت ہوتو اس کا علاج اس وقت تک شروع نہ کریں جب تک وہ مکمل پردہ نہ کر لےاور اپنے لباس کو خوب اچھی طرح سے کس نہ لے تاکہ دورانِ علاج بے پردہ نہ ہو۔
9۔ اگر عورت کسی شرعی خلاف ورزی کا ارتکاب کئے ہوئی ہو، مثلاً چہرہ ننگا ہو، یا خوشبو لگا رکھی ہو، یا کافر عورتوں کی مشابہت کرتے ہوئے اپنے ناخنوں پر کچھ لگا رکھا ہو تو ایسی حالت میں اس کا علاج نہ کریں۔
10۔ عورت کا علاج اس کے محرم کی موجودکی میں کریں۔
11۔ اور محرم کے علاوہ کسی اور مرد کو جائے علاج میں نہ آنے دیں۔
12۔ لاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّ ۃَ إلَّا بِا للہِ پڑھتے ہوئے اور اللہ تعالیٰ سے مدد طلب کرتے ہوئے اب اس کا علاج شروع کر دیں۔
دوسرا مرحلہ۔۔۔۔۔علاج
اپنا ہاتھ مریض کے سر پر رکھ لیں اور ترتیل کے ساتھ اس کے کانوں میں ان آیات کی تلاوت کریں:
1۔ سورۃ الفاتحہ (مکمل)
2۔ سورۃ البقرۃ کی ابتدائی پانچ آیات
3۔ سورۃ البقرۃ آیت 102 بار بار پڑھیں
4۔ سورۃ البقرۃ کی آیات 163 تا 164
5۔ آیت الکرسی
6۔ سورۃ البقرۃ کی آخری دو آیات
7۔ سورۃ آلِ عمران کی آیات 18 تا 19
8۔ سورۃ الاعراف کی آیات 54 تا 56
9۔ سورۃ الاعراف کی آیات 117 تا 122 ۔۔۔۔۔ ان آیات کو بار بار پڑھیں، خاص طور پر یہ آیت﴿وَ اُلْقِیَ السَّحَرَۃُ سَا جِدِیْنَ﴾
10۔ سورۂ یونس کی آیات 81،82 انہیں بھی بار بار پڑھیں، خاص کر اللہ کا یہ فرمان ﴿اِنَّ اللہَ سَیُبْطِلُہٗ﴾
11۔ سورۂ طہٰ کی آیت 69، اسے بھی بار بار پڑھیں۔
12۔ سورۃ المؤمنون کی آخری چار آیات
13۔ سورۃ الصافات کی ابتدائی دس آیات
14۔ سورۃ الاحقاف کی ایات 29 تا 33
15۔ سورۃ الرحمٰن کی آیات 33 تا 36
16۔ سورۃ الحشر کی آخری چار آیات
17۔ سورۃ الجن کی ابتدائی 9 آیات
18۔ سورۂ اِخلاص (مکمل)
19۔ سورۃ الفلق (مکمل)
20۔ سورۃ الناس (مکمل)
مذکورہ آیات اور سورتوں سے پہلے اَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشِّیْطَانِ الرَّجِیْمِ مِنْ ھَمْزِہٖ وَ نَفُخِہٖ وَ نَفُثِہٖ اور ﴿بِسمِ اللہِ الرَّ حْمٰنِ الرَّ حِیْمِ﴾ ضرور پڑھیں۔
مریض کے کانوں میں آپ جب مذکورہ آیات اور سورتوں کی تلاوت اونچی آواز اور ترتیل سے کریں گے تو اس پر تین حالتوں میں سے ایک حالت طاری ہو سکتی ہے:
پہلی حالت: یا تو اسے مرگی کا دورہ پڑ جائے گا (یعنی وہ اچانک زمین پر گر کر بے ہوش ہو جائے گا، ہاتھ پیر ٹیڑ ھے ہو جائیں گے اور منہ سے جھاگ نکلنا شروع ہو جائے گی) اور جادوگر نے جس جن کی اس پر جادو کرنے کی ڈیوٹی لگائی تھی وہ اس مریض کی زبان سے بولنا شروع کر دے گا، اگر یہ حالت اس پر طاری ہو تو اُس جن کے ساتھ بالکل اسی طرح نمٹیں جس طرح عام جن والے مریض کے ساتھ نمٹنا چاہئے۔ اور اس کا طریقہ ہم نے اپنی دوسری کتاب الوقایۃ میں ذکر کر دیا ہے، طوالت کے خوف سے ہم یہاں اسے تفصیلاً ذکر نہیں کر رہے البتہ اتنا بتا دیں کہ آپ اس جن سے درج ذیل سوالات کریں:
تمہارا نام کیا ہے؟ تمہارا دین کونسا ہے؟ اگر وہ غیر مسلم ہو تو اسے اسلام قبول کرنے کی دعوت دیں، اور اگر وہ مسلمان ہو تو اسے بتائیں کہ وہ جو کام کر رہا ہے، اسلام اسے درست قرار نہیں دیتا، اور جادوگر کی باتوں پر عمل کرنا شریعت کی خلاف ورزی ہے۔
اُس سے جادو کی جگہ کے متعلق سوال کریں کہ اس نے کہاں جادو کر رکھا ہے؟ اگر وہ کوئی جگہ بتا دے تو فوراً کسی کو بھیج کر اسے وہاں سے نکلوا دیں۔ اور یہ بات یاد رکھیں کہ جن اکثر و بیشتر جھوٹ بولتے ہیں، ان میں سچ بولنے والے کم ہی ہوتے ہیں۔
اس سے پوچھیں کہ وہ اس مریض پر جادو کرنے والا اکیلا ہے یا اس کے ساتھ کچھ اور جن بھی ہیں؟ اگر کوئی اور جن بھی اس کا شریک ہو تو اس جن سے مطالبہ کریں کہ وہ اپنے شریک کو بھی لے کر آئے، اگر وہ اسے لے آئے تو آپ اسے بھی سمجھائیں۔
اگر جن یہ کہے کہ فلاں آدمی جادوگر کے پاس گیا تھا اور اس نے اس سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اس مریض پر جادو کر دے، تو اس بات کو مت تسلیم کریں کیونکہ اس کا مقصد صرف یہ ہوتا ہے کہ وہ لوگوں کے درمیان دشمنی پیدہ کر دے، اوراس لئے بھی کہ اس کی گواہی مردود اور ناقابلِ قبول ہے کیونکہ وہ فاسق و فاجر ہے اور جادوگر کا خدمت گار ہے، فرمان الٰہی ہے:
﴿ يَاَۤیُّھَا ا الَّذِينَ آمَنُوا إِنْ جَاءَكُمْ فَاسِقٌ بِنَبَإٍ فَتَبَيَّنُوا﴾ (الحجرات:2)
“ اے ایمان والو! اگر کوئی تمہارے پاس کوئی فاسق کوئی خبر لے کر آئے تو اس کے متعلق
تحقیق کر لیا کرو۔”
اگر جن جادو کی جگہ کے بارے میں بتا دے اور آپ نے وہاں سے اُس چیز کو منگوا لیا ہو جس میں جادوگر نے جادو کر رکھا ہے تو اب آپ ایک برتن میں پانی لے لیں اور اسے اپنے منہ سے قریب کر کے اس پر یہ آیات پڑھیں:
٭ سورۃ الاعراف کی آیات 117 تا 122
٭ سورۂ یونس کی آیات 81 تا 82
٭ سورۂ طہٰ کی آیت نمبر 69
پھر اس جادو کو چاہے وہ کاغذ پر ہو یا مٹی پر، یا کسی اور چیز پر ہو،اسے پانی میں پگھلا دیں اور اس کے بعد اسےلوگوں کے عام راستوں سے ہٹ کر کہیں دور اُنڈیل دیں۔ اور اگر جن یہ کہے کہ مریض کو جادو پلا دیا گیا تھا تو مریض سے سوال کریں کہ کیا اسے معدے میں درد محسوس ہو تا رہا ہے؟ اگر اس کا جواب ہاں میں ہو تو جان لیں کہ جن سچا ہے ورنہ یقین کر لیں کہ وہ جھوٹا ہے۔ اگر اس کی بات سچی ہو تو آپ جن سے کہیں کہ وہ اس مریض کو چھوڑ کر چلا جائے اور یہ کہ آپ اس پر کئے گئے جادو کو اللہ کے حکم سے توڑ کر رہیں گے، پھر آپ پانی منگوا لیں اور اس مذکورہ آیات کے علاوہ سورۃالبقرہ کی آیت نمبر 102 پڑھیں، پھر یہ پانی مریض کو دے دیں جسے وہ چند دنوں تک پیتا رہے اور اس سے غسل کرتا رہے۔
اور اگر جن یہ کہے کہ مریض جادو والی چیز کے اوپر سے گزرا تھا، یا اس کا کوئی کپڑا لے کر اس پر جادو کیا گیا ہے تو اس حالت میں بھی پانی پر مذکورہ آیات کو پڑھیں، پھر مریض کو اس سے پینے اور چند دنوں تک حمام سے باہر غسل کرنے کا حکم دیں، اس کے بعد سڑک پر اس پانی کو انڈیل دیں۔ پھر آپ جن کو مریض سے نکل جانے کا حکم دیں اور اس سے پختہ وعدہ لیں کہ وہ دوبارہ اس مریض کو نہ چھیڑے۔
ایک ہفتہ کے بعد مریض دوبارہ آپ کے پاس آئے، آپ دوبارہ اس پر دم کریں۔ اگر اس کو کچھ بھی نہ ہو تو جان لیں کہ اس پر کیا گیا جادو اللہ کے فضل سے ٹوٹ چکا ہے، اور اگر مریض کو دوبارہ مرگی کا دورہ پڑ جائے تو یقین کر لیں کہ جن جس نے دوبارہ نہ آنے کا وعدہ کیا تھا وہ جھوٹا ہے اور ابھی تک اس نے مریض کی جان نہیں چھوڑی۔ تب آپ اس سے سوال کریں کہ وہ ابھی تک کیوں نہیں نکلا؟ اُس کے ساتھ نرمی سے نمٹیں، اگر وہ آپ کی بات مان لے تو ٹھیک ہے ورنہ اس پر قرآن مجید زیادہ سے زیادہ پڑھیں اور اسے ماریں، یہاں تک کہ وہ اس سے نکل جائے۔ اور اگر مریض پر مرگی کا دورہ تو نہیں پڑا البتہ اسے سر درد محسوس ہوتا ہے تو اسے ایک گھنٹے کی ایک کیسٹ دیں جس میں آیت الکرسی کو بار بار پڑھا گیا ہو، تاکہ وہ اسے ایک ماہ تک روزانہ تین مرتبہ اپنے کانوں سے لگا کر سنے، ایک ماہ کے بعد وہ پھر آپ کے پاس آئے، آپ اس پر پھر دم کریں، امید ہے کہ اسے شفا ہو جائے گی، ورنہ قرآن مجید کی صورتیں (الصافات، یٰسین، الدخان اور الجن) ایک کیسٹ میں ریکارڈ کر دیں، جسے مریض تین ہفتے تک روزانہ تین مرتبہ سنے، ان شاءاللہ اس طرح اسے شفاء نصیب ہو گی، اگر پھر بھی اسے شفا نہ ہو تو کیسٹ سننے کی مدت میں اضافہ کر دیں۔
جاری ہے.....
ہماری پوسٹس پڑھنے کیلئے ہمارا بلاگ یا ہمارا گروپ جوائن کریں-

whatsApp:00923462115913
whatsApp: 00923004510041
fatimapk92@gmail.com
www.facebook.com/fatimaislamiccenter
http://www.hamariweb.com/articles/userarticles.aspx?id=229348
http://www.dawatetohid.blogspot.com/
 
Top