• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جامعہ اسلامیہ سنابل میں جاری سہ روزہ دعوتی ورکشاپ اختتام پذیر....

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,132
پوائنٹ
412
جامعہ اسلامیہ سنابل میں جاری سہ روزہ دعوتی ورکشاپ اختتام پذیر، ورکشاپ میں دعوت وتبلیغ کی ضرورت پر زور
سعودی عرب کی دعوتی تنظیم’’ قدوۃ للتدریب والتنمیۃ‘‘ اور ’’جمعیۃ الشبان المسلمین ومؤسسۃ المودۃ‘‘ بنارس کے مشترکہ تعاون سے ۲۳تا۲۵؍جولائی کو ابوالکلام آزاد اسلامک اویکننگ سنٹر، نئی دہلی کے اعلی تعلیمی وتربیتی ادارہ جامعہ اسلامیہ سنابل، نئی دہلی میں ’’ الداعیۃ القدوۃ‘‘ کے عنوان پر ایک سہ روزہ ورکشاپ کا انعقاد عمل میں آیا جس میں’’قدوہ‘‘ کی جانب سے ماہرین فن اساتذہ نے شرکت کی اور ہند وبیرون ہند کی مختلف جامعات سے آئے ہوئے دعوت اور تعلیم وتعلم سے جڑے ہوئے ساٹھ سے زائد اصحاب علم کی دعوتی تربیت کا فریضہ انجام دیا گیا۔
شیخ عبدالعزیز آل حسن،شیخ فارس الکثیری،شیخ ہاشم اہدل، شیخ عبدالعزیز الحمیدی اور ڈاکٹر ہاشم علی اہدل حفظہم اللہ نے خاص طور سے دعوت کے مؤثر اسالیب کی طرف رہنمائی کی اور دعوتی میدان کی رکاوٹوں خصوصا آپسی اختلافات وانتشار دور کرنے کی تاکید کی نیز داعی کے اندر من جملہ دیگر صفات کے مودت ومحبت اور نصح وخیر خواہی کے جذبہ کو ناگزیر بتایا۔
پچیس جولائی کو بعد صلاۃ مغرب جامعہ اسلامیہ سنابل کی پرشکوہ جامع مسجد عمر بن خطاب میں دورہ کی اختتامی نشست کا انعقاد ہوا جس میں دورہ میں شریک مشائخ،مستفیدین،سنٹر کے ذمہ داران ،اساتذہ وطلبہ جامعہ اسلامیہ سنابل ،جمعیۃ علماء ہند کے نمائندہ ، مختلف علمائے کرام اور دیگر مہمانان گرامی نے شرکت کی۔اس میں سعودی اساتذہ نے اس سہ روزہ ورکشاپ سے حاصل ہونے والے اپنے تدریبی تجربات کا خلاصہ پیش کیا اورشرکاء کی جانب سے لبیب بن شبیر احمد سنابلی نے تاثرات پیش کئے۔
پروگرام کو زینت بخشنے والے مہمانوں میں سے مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی ناظم عمومی مرکزی جمعیۃ اہل حدیث ہند، مولانا صلاح الدین مقبول احمد مدنی رکن مجلس مشاورت ابوالکلام آزاد اسلامک اویکننگ سنٹر، نئی دہلی اور جمعیۃ الشبان المسلمین بنارس کی جانب سے مولانا جنید مکی نے اپنے تاثرات میں اس ورکشاپ کو سراہتے ہوئے ایسے مزید پروگراموں کی ضرورت واہمیت پر روشنی ڈالی نیز سنٹر کے بانی ومؤسس مولانا عبدالحمید رحمانی رحمہ اللہ اورموجودہ صدر مولانا محمد رحمانی کی گرانقدر خدمات کو سراہا اور اساتذہ جامعہ کے بھر پور تعاون کو خراج تحسین پیش کیا۔
آخر میں صدر مرکز مولانا محمد رحمانی مدنی نے جامعہ اسلامیہ سنابل میں اس اہم اور مفید دورہ کے انعقاد اور اسے بخیر وخوبی انجام تک پہنچانے کے لئے تمام مشارکین اور مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا اور فرمایا کہ آج کے اس پرفتن دور میں کتاب و سنت کے منہج پر مثبت دعوت ضروری ہے اور داعی کے لئے جذباتیت سے کنارہ کشی اور مثبت سوچ انتہائی اہم ہے ۔یہ ادارہ دعوت وتبلیغ کی سنجیدہ کوششوں میں بھر پور تعاون کے لئے ہمیشہ تیار ہے۔
 
Top