• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جامعہ لاہورالاسلامیہ تعارف،عملہ،نصاب اور تفصیل

سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
سپریم کونسل لاہور اسلامک یونیورسٹی

  1. جناب محمد میاں سومرو، اسلام آباد ..... سابق صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان
  2. حافظ عبد الرحمن مدنی﷾ ..... شیخ الجامعہ
  3. ڈاکٹر سلیمان ابا الخیل، الریاض ..... پرو چانسلر، امام محمد بن سعود یونیورسٹی، الریاض
  4. ڈاکٹر صالح غانم سدلان ..... الریاض
  5. شیخ حسن خانصاب ..... دبئی
  6. ڈاکٹرصہیب حسن، لندن ..... ڈائریکٹر، شریعت کونسل، لندن
  7. ڈاکٹرمحمدلقمان سلفی، الریاض ..... شیخ الجامعہ، امام ابن تیمیہ یونیورسٹی، انڈیا
  8. شیخ مشعل السعید ..... الکویت
  9. جنرل (ر) راحت لطیف ..... لاہور
  10. حافظ ایوب اسمٰعیل ..... ڈائریکٹر کوسٹل لمیٹڈ،دبئی
  11. جناب عتیق احمد خواجہ
  12. محمد عطاء اللہ صدیقی
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
بورڈ آف سٹڈیز برائے کلیہ دراساتِ اسلامیہ

  1. ڈاکٹر حافظ محمداسحٰق زاہد ....... ڈائریکٹراُمورِ برصغیر، اسلامک ہیری ٹیج سوسائٹی، کویت
  2. قاری محمد ابراہیم میرمحمدی ....... ناظم تعلیمات، کلیہ القرآن والتربیہ الاسلامیہ، پھول نگر
  3. پروفیسر ڈاکٹر حافظ محمد انور ....... پروفیسر کلیہ الشریعہ والقانون، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی، اسلام آباد
  4. پروفیسر ڈاکٹر محمد نصیر اختر ....... پروفیسرادارہ معارفِ اسلامیہ، کراچی یونیورسٹی، کراچی
  5. پروفیسر ڈاکٹر مزمل احسن شیخ ....... سابق پروفیسر یونیورسٹی آف ایجوکیشن، لاہور
  6. پروفیسر ڈاکٹر حماد لکھوی ....... پروفیسر ادارہ علوم اسلامیہ، پنجاب یونیورسٹی، لاہور
  7. مولانا زاہد الراشدی ....... شیخ الحدیث جامعہ نصرۃ العلوم، گوجرانوالہ
  8. پروفیسر ظفر اقبال ....... ڈائریکٹر شعبہ تعلیم، جماعۃ الدعوۃ، پاکستان
  9. حافظ محمد شریف ....... مدیر مرکز التربیۃ الاسلامیہ، فیصل آباد
  10. مولانامحمد شفیق مدنی ....... مدیر مرکز عبداللہ بن مسعود ، لاہور
  11. حافظ ثناء اللہ زاہدی ....... مرکز دراسات الاسلامیہ،صادق آباد
  12. ڈاکٹر حافظ حسن مدنی ....... ڈائریکٹر فیکلٹی آف اسلامک سٹڈیز، مدیر ماہنامہ ’محدث‘، لاہور
  13. ڈاکٹر حافظ انس مدنی ....... ڈائریکٹر اسلامک ریسرچ کونسل، لاہور
  14. ڈاکٹر حافظ حمزہ مدنی ....... ڈائریکٹر ہائر سیکنڈری سکول، لاہور اسلامک یونیورسٹی
  15. قاری محمد فیاض ....... ڈائریکٹر تحفیظ القرآن انسٹیٹیوٹ، لاہور اسلامک یونیورسٹی
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم​
ضرورت واہمیت
مسلمانوں کی زندگی اسلام کے مطابق گزارنے اور مسلم معاشرے کو اسلام پر استوارکرنے کے لئے اللہ تعالیٰ نے ملت ِاسلامیہ کو یہ حکم دیا ہے کہ
﴿وَ مَا كَانَ الْمُؤْمِنُوْنَ لِيَنْفِرُوْا كَآفَّةً١ؕ فَلَوْ لَا نَفَرَ مِنْ كُلِّ فِرْقَةٍ مِّنْهُمْ طَآىِٕفَةٌ لِّيَتَفَقَّهُوْا فِي الدِّيْنِ وَ لِيُنْذِرُوْا قَوْمَهُمْ اِذَا رَجَعُوْۤا اِلَيْهِمْ لَعَلَّهُمْ يَحْذَرُوْن
’’مؤمنوں کے ہر طبقہ زندگی میں سے ایک ایسی جماعت ضرور نکلنی چاہئےجودین میں گہری فقہ وبصیرت حاصل کرے،اور اس تعلیم وتعلّم کے بعد اپنی قوم کو اللہ کے احکامات سے باخبرکرنا او راللہ کا تقویٰ اختیار کرنے کی تلقین کرنا ان کا مشن ہو، تاکہ مسلمان گناہوں سے بچ جائیں۔‘‘
یہ وہی مقصد ِعظیم ہے جس کے لئے اللہ تعالیٰ نے رسولوں کو پے درپے مبعوث کیا،اور خاتم النّبیینﷺ کے ہاتھوں تکمیل دین کے بعدیہ مقصد عظیم اللہ تعالیٰ نے ایسے نفوسِ قدسیہ کے سپرد کیا ہے جو رسولوں کی تعلیم کو سیکھنا اور اسے معاشرے میں پھیلانا اپنا مقصدِ زندگی بنا لیں۔ اس مقصد کےلئے سب سے پہلی درسگاہ نبیﷺ نے مکہ مکرمہ میں ’دارِ ارقم‘ اور مدینہ منورہ میں اپنی مسجد میں ’صفہ‘ کے نام سے قائم کی اور انہی مقاصد کےلئے کام کرنے والے تعلیمی ادارے آج تک اس مقدس نظام تعلیم کا حصہ ہیں۔
• جن کا مقصد اور مشن انسانیت کو اللہ کی بندگی کے آداب سکھانا اوراسلام کوفروغ دینا ہے۔
• جس کے پہلے معلّم اللہ تعالیٰ نے بذریعہ جبریل امین رسول اللہ کو یہ تعلیم سکھائی اور رسول اللہﷺ صحابہ کرام کے معلّم بنے۔ اس درسگاہ کے پہلے متعلّم صحابہ کی مقدس جماعت ہیں جہاں سے درس وتدریس کا یہ مبارک سلسلہ آگے چلا۔
• جس کا نصاب اللہ کے قرآنِ مجید اور رسول ﷺکی احادیث ِنبویہ کو سیکھنا اور مسلمانوں کو اسلام کے مطابق زندگی گزارنے کی رہنمائی دینا ہے۔
عالم اسلام میں اس نوعیت کی کئی درسگاہیں کام کررہی ہیں لیکن پاکستان میں ان عظیم مقاصد کے لئے کام کرنے والی معیاری درسگاہیں انتہائی کم ہیں۔ چنانچہ ’لاہور اسلامک یونیورسٹی‘ نے تعلیمی میدان میں 40 برس پر محیط خدمات کے بعد 2010ء میں ’کلیہ دراساتِ اسلامیہ‘ کے نام سے نیا شعبہ تشکیل دیا ، جس کے قیام کا مقصد یہ ہے کہ پاکستان میں دینی تعلیم اس بین الاقوامی معیار پر دی جائے کہ اس کے نصاب اور نظامِ تعلیم کا دنیا بھر کی کسی بھی جدید یونیورسٹی سے مقابلہ کیا جاسکے۔ مزید برآں علوم اسلامیہ کوسیکھنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی اورمروّجہ تدریسی تصورات بروے کار لائے جائیں۔
کلیہ ہذا کے نصاب ونظام کو عالم اسلام کی عظیم اسلامی یونیورسٹیوں سے مکمل اور گہرے استفادہ کے بعد ترتیب دیا گیاہے،ان یونیورسٹیوں میں مصر کی جامعہ ازہر، سعودی عرب کی مدینہ منورہ یونیورسٹی، الریاض کی امام محمد بن سعود یونیورسٹی، پاکستان کی انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اور ملائشیا کی ’مدینہ یونیورسٹی انٹرنیشنل‘ قابل ذکر ہیں۔ اس سلسلے میں برصغیر کے دینی مدارس کی ممتاز خصوصیات کوبھی شامل نصاب کیا گیا ہے۔علوم اسلامیہ میں اعلیٰ تعلیمی صلاحیت کو پیدا کرنے کےلئے کلیہ میں ایسے طلبہ کو داخلہ دیا جائے گا، جو بنیادی اسلامی علوم سے آگاہ ہوں، تاکہ وہ اس مرحلہ میں علوم اسلامیہ میں مزید اعلیٰ تعلیمی منازل طے کرسکیں۔
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
کلیہ دراسات اسلامیہ کے اہداف ومقاصد

1. یہاں قرآن وحدیث اور ائمہ اسلاف کے دائرے میں رہتے ہوئے خالص اسلام کی تعلیم دی جائے اوراس کے فضلا کسی مخصوص مکتب ِفکر کی بجائے دین اسلام کے خادم ہوں۔
2. علوم اسلامیہ کی عالمی معیار کی ایسی تعلیم جس کاکسی بھی جدید عالمی یونیورسٹی سے تقابل کیا جاسکے۔
3. اس جامعہ کے فاضل طلبہ معاشرے کو پیش آمدہ نت نئے مسائل میں رہنمائی دینے کے قابل ہوں۔
4. ان کا مقصد مسلم معاشرے میں اسلامی اقدار کو فروغ دینا اورباطل نظریات کا استیصال کرنا ہو۔
5. علوم عالیہ کے ساتھ ساتھ وہ اس دور کے حالات اور نظریات سے بھی بخوبی واقف ہوں۔
6. طلبہ میں کمپیوٹر کے ساتھ ساتھ انگریزی بول چال کی اہلیت بھی پیدا کی جائے۔
7. یہاں علوم کو دینی اور دنیاوی کے سیکولر تصور یعنی تعلیمی ثنویت کی بجائے ، مذکورہ بالا عظیم مقاصد کےلئے درکار جملہ علوم کو قرآن وسنت کے فروغ کے نقطہ نظر سے مساوی طور پر سیکھا جائے۔
8. دینی مدارس میں علومِ اسلامیہ میں تو رسو خ پیدا کیا جاتا اور اَساسی دینی مصادرِعلم پڑھا دیے جاتے ہیں لیکن ان کا اطلاقی پہلو عموماً نظروں سے اوجھل رہتا ہے۔ اس بنا پر جامعہ ہذا کے کلیہ دراساتِ اسلامیہ کے نصابِ تعلیم میں فنون میں مہارت کے ساتھ ساتھ اطلاق وانطباق کو بھی پیش نظررکھا گیا ہے مثلاً عربی تکلم، اسلامی بینکنگ، علم الجرح ودراسۃ الاسانید ، جدید فقہی مسائل اور علم الفتویٰ والقضا وغیرہ
9. مزید برآں دینی مدارس میں صرف علوم اسلامیہ کی تدریس پر ہی اکتفا کیا جاتا ہے ، جبکہ کلیہ ہذا کے نصاب میں بہتر معاشرتی ادراک حاصل کرنے کے لئے مغربی نظریات: انسانی حقوق، سیکولرزم، سرمایہ داریت وغیرہ، مغرب کی اسلام مخالف تحریکات کے علاوہ عالم اسلام کے وسائل ومسائل کے کورسز بھی پڑھائے جاتے ہیں۔
10. اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ اسلام کے نام پر قائم ہونے والےپاکستان میں منبر ومحراب کے صحیح حق دار پیدا ہوں، پاکستان کو اسلامی مملکت بنانے کےلئے قابل ماہرین میسر آئیں گے اور مسلمان عوام کو اسلام کی سچی اور سُچی رہنمائی نصیب ہوگی۔
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
اساتذہ کرام

کلیہ ہذا کو اندرون و بیرونِ ملک سے اعلیٰ تعلیم یافتہ اورطویل تدریسی وانتظامی تجربہ رکھنے والے اساتذہ کی خدمات حاصل ہیں:

1. شیخ الحدیث حافظ ثناء اللہ مدنی﷾ (پروفیسر) ... گریجویٹ شریعہ فیکلٹی،مدینہ منورہ یونیورسٹی،1968ء ... ایم اے، علوم اسلامیہ، پنجاب یونیورسٹی ... تدریسی تجربہ: 38 سال

2. ڈاکٹرحافظ حسن مدنی ڈائریکٹر (ایسوسی ایٹ پروفیسر) ... پی ایچ ڈی، علومِ اسلامیہ، پنجاب یونیورسٹی 2009ء ... گریجویٹ شرعی و سماجی علوم، فیکلٹی آف شریعہ، 1992ء ... تدریسی ، تحقیقی و انتظامی تجربہ: 18 سال

3. مولانامحمد شفیق مدنی (پروفیسر) ... صدربورڈ آف سٹڈیز ... گریجویٹ شریعہ فیکلٹی، مدینہ منورہ یونیورسٹی، 1988ء ... ایم اے ، علوم اسلامیہ ، پنجاب یونیورسٹی، 1992ء ... تدریسی و انتظامی تجربہ: 22 سال

4. مولانامحمد رمضان سلفی(پروفیسر) ... صدرفتویٰ کونسل ... گریجویٹ شریعہ فیکلٹی، امام محمد بن سعود یونیورسٹی، الریاض ... ایم اے ، علوم اسلامیہ ، پنجاب یونیورسٹی ... تدریسی و انتظامی تجربہ: 21 سال

5. مولاناحافظ عبد الرشید خلیق (پروفیسر) ...گریجویٹ قرآن فیکلٹی،مدینہ منورہ یونیورسٹی .... ایم اے ، علوم اسلامیہ ، پنجاب یونیورسٹی ... تدریسی تجربہ: 28 سال

6. مولانارحمت اللہ ارشد(پروفیسر) ... گریجویٹ شریعہ ؟؟فیکلٹی، اُمّ القریٰ یونیورسٹی، مکہ مکرمہ ... ایم اے ، علوم اسلامیہ ، پنجاب یونیورسٹی ... تدریسی و انتظامی تجربہ: 21 سال

7. مولانا زید احمد (پروفیسر) ... گریجویٹ شریعہ فیکلٹی، مدینہ منورہ یونیورسٹی ... ایم اے ، علوم اسلامیہ ، پنجاب یونیورسٹی ... تدریسی و انتظامی تجربہ: 22 سال

8. ڈاکٹر حافظ حمزہ مدنی (ایسوسی ایٹ پروفیسر) ... صدرشعبۂقرآن ... پی ایچ ڈی، اسلامیہ یونیورسٹی، بہاولپور ... گریجویٹ علوم قرآن وقرآءات، فیکلٹی آف قرآن ... تدریسی و انتظامی تجربہ: 9 سال

9. ڈاکٹر حافظ انس مدنی (اسسٹنٹ پروفیسر) ... ڈائریکٹرریسرچ کونسل ... پی ایچ ڈی، علوم اسلامیہ، پنجاب یونیورسٹی ... گریجویٹ شریعہ فیکلٹی،مدینہ منورہ یونیورسٹی ... تدریسی و انتظامی تجربہ: 11 سال

10. مولانا محمد اسحٰق طاہر(لیکچرر) ... گریجویٹ شریعہ فیکلٹی،مدینہ منورہ یونیورسٹی ... ایم اے ، علوم اسلامیہ، پنجاب یونیورسٹی ... تدریسی و انتظامی تجربہ: 6 سال

11. حافظ شاکر محمود(لیکچرر) ... بی ایس پروگرام انچارج ... گریجویٹ شریعہ وسماجی علوم،فیکلٹی آف شریعہ ... ایم اے ، علوم اسلامیہ، پنجاب یونیورسٹی ... تدریسی و انتظامی تجربہ: 7 سال

12. حافظ قاری عبدالسلام عزیزی(لیکچرر) ... صدرقراۃ سوسائٹی ... گریجویٹ علوم قرآن وقراءات،فیکلٹی آف قرآن ... تدریسی و انتظامی تجربہ: 5 سال

13. حافظ کامران ایوب(لیکچرر) ... سیکرٹری بورڈ آف سٹڈیز ... گریجویٹ شریعہ وسماجی علوم،فیکلٹی آف شریعہ ... ایم اے ، علوم اسلامیہ، پنجاب یونیورسٹی ... تدریسی و انتظامی تجربہ: 2 سال
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
انتظامی عملہ

کلیہ ہذا میں کام کرنے والا عملہ درج ذیل ہے:
1. حافظ شاکر محمود ... پروگرام انچارج : بی ایس علو مِ اسلامیہ ... گریجویٹ شریعہ وسماجی علوم،فیکلٹی آف شریعہ
2. معین احمد ... فیکلٹی کوآرڈی نیٹر ... بی کام ،سپرئیریونیورسٹی، لاہور
3. حفیظ الرحمٰن ... کلاسز کنٹرولر ... گریجویٹ شریعہ وسماجی علوم،فیکلٹی آف شریعہ
4. حافظ مقصود احمد ... لائبریرین ... گریجویٹ شریعہ وسماجی علوم،فیکلٹی آف شریعہ
5. کامران طاہر ... ریسرچ ایڈوائزربرائے طلبہ ... فاضل علوم اسلامیہ، ایم اے پنجاب یونیورسٹی، لاہور
6. حافظ زاہد جمیل ... انچارج کمپیوٹر والیکٹرونکس ... ڈپلومہ ان کمپیوٹر ایپلی کیشنز
7. قربان علی شاہ ... قاصد
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
تعلیمی پروگرام

1. ڈیڑھ سالہ ڈپلومہ اِن شریعہ سٹڈیز ... (3 سمیسٹرز، 90 کریڈٹ آورز)
2. چار سالہ بی ایس ڈگری پروگرام ... (8 سمیسٹر، 240 کریڈٹ آورز)
3. دوسالہ ایم ایس ؍ایم فل پروگرام ... (3سمیسٹرز، 54 کریڈٹ آورز)
4. تین سالہ پی ایچ ڈی پروگرام ... (3 سالہ ریسرچ پروگرام)
5. ڈپلومہ ان عریبک ؍انگلش لینگوئج ... (ا سمیسٹر، 18 کریڈٹ آورز)
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
داخلے کے قواعد واضوبط اور اہلیت

1. ہرسال سمیسٹر خزاں کے داخلے ماہ ستمبرمیں اورسمیسٹر بہار کے داخلے ماہ فروری میں ہوتے ہیں۔
2. داخلہ کے وقت امیدوار کے سرپرست کا ہمراہ ہونا ضروری ہے۔ درج ذیل دستاویزات بھی ہمراہ لائیں:
1. آخری ؍اصل تعلیمی سندات مع نقول (مع حفظ وتجوید)
2. دو کلر تصاویر ، نیلا بیک گراؤنڈ
3. اصل کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ مع نقل ( طالبعلم اور سرپرست دونوں کا )
4. سابقہ ادارہ چھوڑنے کا سرٹیفکیٹ
5. حسن اخلاق (تزکیہ) سرٹیفیکٹ
6. بلڈ گروپ
3. داخلہ انٹرویو کے بعد ہوگا جو مقررہ وقت پر انٹرویو کمیٹی لے گی۔ حسبِ ضرورت داخلہ ٹیسٹ کا بھی انعقاد کیا جاسکتا ہے۔
4. رجسٹریشن فیس 500 روپے ہوگی، جبکہ دوسری بار داخلہ سرپرست کی موجودگی اور ایک ہزار روپے سےہوگا،تیسری اور آخری بار داخلہ 1500 روپے اور سرپرست کی ضمانت کے ساتھ ہوگا۔
5. ’ڈپلومہ اِن شریعہ سٹڈیز‘ میں داخلہ کے لئے کم ازکم اہلیت میٹرک پاس یا اس کے مساوی اہلیت ہے۔اس ڈپلومہ کو حاصل کرنے والا اس بنا پرجامعہ ہذا یا عالم اسلام کی دیگر ممتاز اسلامی یونیورسٹیوں میں 4 سالہ بی ایس پروگرام میں داخلہ حاصل کرسکتا ہے۔
6. چارسالہ بی ایس ڈگری پروگرام میں داخلہ کے لئے درج ذیل اہلیت ضروری ہے:
1. حکومتِ پاکستان کے منظور شدہ وفاق ہائے مدارس کی ثانویہ خاصہ (ہائر سیکنڈری) کا سند یافتہ ہونا
2. انٹر میڈیٹ یا اس کے مساوی منظورشدہ تعلیمی قابلیت مع ڈیڑھ سالہ ڈپلومہ ان شریعہ سٹڈیز
3. کسی مستند دینی ادارے میں دو سال تعلیم حاصل کرنے والا ایف اے پاس طالبعلم بھی کلیہ میں داخلہ کا اہل ہوگا۔
7. اس مرحلہ کے طالب علم کے لئے یہ ضروری ہے کہ براہِ راست عربی پڑھ اور سمجھ سکتا ہو کیونکہ کلیہ کی تمام کتابیں عربی زبان میں ہیں۔
8. ڈپلومہ ان لینگویجز (عربی یا انگریزی) کے لئے بنیادی اہلیت بی اے اور دورانیہ چھ ماہ ہے۔
9. داخلہ کے لئے میرٹ لسٹ، داخلہ ٹیسٹ اور انٹرویو میں سے کوئی بھی طریقہ اختیار کیا جاسکتا ہے۔
10. اعلان شدہ ایام میں انٹرویوتعلیمی اوقات کےعلاوہ مقررہ وقت پر ہوگا جسے داخلہ کمیٹی کے فیصلے کے بعد حتمی سمجھا جائے گا۔
11. داخلہ کمیٹی میں پروگرام انچارج کے ساتھ کلیہ کے ایک سینئر استاد (پروفیسر) بطور لازمی رکن شامل ہیں۔
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
ضابطہ اخلاق

1. دورانِ تعلیم کوئی طالب علم کسی قسم کی سیاسی ، جماعتی اور تحریکی وتنظیمی سرگرمی میں شریک ہونے کا مجاز نہیں ہوگا۔
2. تعلیمی ماحول میں مسلکی تعصبات کے فروغ اوراس پر افتخارومباحثہ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
3. کسی قسم کی شرعی کوتاہی اور مجرمانہ یا مسلسل غفلت طالبعلم کو تعلیمی عمل سے خارج کرسکتی ہے۔
4. طالب علم کسی وقتی دعوتی یا تربیتی سرگرمی میں تعلیمی اوقات کی تکمیل کے بعد ہی شریک ہوسکتا ہے۔
5. جامعہ کے طے کردہ اُصول وضوابط کی پابندی لازمی ہوگی۔
6. طلبہ سے ہر طرح کی دفتری کاروائی کے اوقات تعلیمی اوقات (یعنی نمازِ ظہر )کے بعد ہوں گے۔
 
سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
Top