• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جامعہ کے فرزند شیخ رضوان رفیق ( مدنی ) حادثے کا شکار ہوگئے ۔

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
آج صبح ایک ٹریفک حادثہ میں جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ میں زیر تعلیم جامعہ رحمانیہ کے سب سے سینئر فرزند شیخ محمد رضوان رفیق اپنی اہلیہ اور والدہ سمیت وفات پاچکے ہیں ۔
إنا لله و إنا إليه رجعون
جبکہ ان کے والد صاحب ، دو ننھے منھے بیٹے ، اور ایک بھائی بقید حیات ہیں ، مؤخر الذکر کی طبیعت کافی تشویشناک ہے ۔
شیخ رضوان رفیق نے حفظ سے لیکر درس نظامی کی مکمل تعلیم جامعہ رحمانیہ میں حاصل کی ، بعد ازاں کچھ دیر مرکز الاصلاح بونگہ بلوچاں میں بطور مدرس فرائض سر انجا دیے ، پھر جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ میں داخلہ ہوگیا تو کلیۃ الشریعہ میں نمایاں نمبروں سے کامیابی حاصل کرنے کے بعد قسم اصول الفقہ میں ماجستیر ( ماسٹر یا ایم فل کہہ لیں ) میں قبول ہوئے ، اس پرانہوں نے ایک تحقیقی مقالہ بھی لکھا ، جس کا عنوان تھا (
تخريج الفروع الفقهية على القواعد الأصولية مما يتعلق بالاجتهاد والتقليد والتعارض والترجيح من خلال شرح مختصر الطحاوي للجصاص ، جمعا و دراسة
) ، رسالہ وغیرہ جمع کروا کر آج کر جامعہ میں ان کے آخری ایام تھے ،
گو ان کا پی ایچ ڈی میں داخلہ ہونے کے امکانات تھے ، لیکن گھریلو حالت کے پیش نظر انہوں نے واپس پاکستان جانے کا فیصلہ کر لیا تھا ، یقینا دل میں بہت امنگیں ہوں گی ، دعوت و تبلیغ کا بڑا جذبہ ہوگا ، درس و تدریس کے لیے پرجوش ہوں گے ، والدین اور بھائی کو عمرہ کے لیے بلایا تاکہ اپنی رہنمائی میں ان کے مناسک ادا کروادیں ، لیکن ان کی والدہ ، اہلیہ اور خود اپنا یہ آخری عمرہ ثابت ہوا ، مکہ مکرمہ میں تین چار دن قیام کرنے کے بعد واپس مدینہ آرہے تھے کہ ابتداء سفر میں ہی خطرناک حادثہ پیش آگیا ۔ اللہ تعالی ان کی مغفرت فرمائے ، اور ان کے والد محترم ، دو بیٹوں اور بھائی کو شفاء کاملہ عاجلہ عطا کرے ـ
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,132
پوائنٹ
412
اناللہ وانا الیه راجعون . اللهم اغفرله وارحمه وعافه واعف عنه واكرم نزله ووسع مدخله وادخله الجنة الفردوس
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
ہمارے جامعہ کے ساتھی ، ابھی تھوڑی دیر قبل مکہ مکرمہ ہاسپٹل میں پہنچے ہیں ، تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ان کا چھوٹا بیٹا احمد بھی امی ابو کی تلاش میں اللہ کے پاس پہنچ گیا ہے ۔
بڑا بیٹا محمد قابل اطمینان حالت میں ہے ، جبکہ ان کے والد اور بھائی بھی تشویشناک حالت میں ہیں ۔
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,132
پوائنٹ
412
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ان کا چھوٹا بیٹا احمد بھی امی ابو کی تلاش میں اللہ کے پاس پہنچ گیا ہے ۔
اناللہ وانا الیه راجعون . اللهم اغفرله وارحمه وعافه واعف عنه واكرم نزله ووسع مدخله وادخله الجنة الفردوس
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ -

شیخ بہت ہی افسوس ناک واقعہ ہے


اللہ تعالی ان سب کی مغفرت فرمائے ۔ اور اپنے خصوصی فضل سے ان کے درجات بلند کرے ۔آمین یا رب العالمین

اور جو زخمی ہے ان کو جلد صحت یاب فرمائے - آمین یا رب العالمین
 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
اناللہ وانا الیه راجعون . اللهم اغفرله وارحمه وعافه واعف عنه واكرم نزله ووسع مدخله وادخله الجنة الفردوس
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
انا للہ وانا الیہ راجعون!
اللھم اغفرلھم وارحمھم!
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
رضوان دو ہوگئے ، لیکن ابو رضوان اکیلا رہ گیا !
ایک دن پہلے کا منظر یہ ہے کہ محمد کو دادا نے اٹھایا ہوا ، احمد بابا کی گود میں ہے ، دونوں کے درمیان دادی اماں کھڑی ہیں ، ساتھ چاچو کھڑے ہیں ، اور ام احمد اور محمد وادی صفا پر عمرے کے ان یادگار لمحات کو کیمرہ کی آنکھ سے محفوظ کر رہی ہیں ۔
ایک دن بعد کا منظر ، امی ، ابو ، دادی اس دنیا فانی سے رخصت ہو چکے ہیں ، چاچو موت و حیات کی کشمکش میں ہے ، دادا جی کی گردن سیدھی رکھنے کے لیے آلات لگے ہوئے ہیں ، محمدخالی خالی آنکھوں سے ہر آنے والے کو گھور رہا ہے ، احمد زخموں کی اذیت پر چیخ و پکار کم ، لیکن والدین کی اس لمبی غیر حاضری جو کبھی 24 منٹ تک نہیں پہنچی تھی آج 24 گھنٹوں کو کراس کر رہی ہے ، پر احتجاج زیادہ کر رہا ہے ، اور ساتھ دونوں ٹکٹی باندھے دروازے سے ہر آہٹ پر یہی سمجھتے ہیں کہ شاید اب ہمارے پاپا آکر ہمیں گلے لگالیں گے ، ابھی ماں آکر اپنی آغوش میں لے لیں گی ، بچوں کے دادا ہر آنے جانے والے سے یہی تسلی کرتے ہیں کہ رضوان تو ٹھیک ہے نا ؟!
لیکن کسی کے اندر یہ حوصلہ نہیں ہے کہ ان بچوں اور ان کے دادا کے سامنے حقیقت حال بیان کرسکے ۔
کیا شان ہے میرے رب کی ! عالم دین بن کر آنے والے بیٹے کا ایئر پورٹ پر استقبال کرنے کی بجائے ، مدینہ سے اسے ساتھ لے کر جانے کے لیے آئے ہوئے بزرگ والد ، عالم دین رضوان کی اس پاک سرزمین سے محبت کے احترام میں ، اسے یہیں سپرد خاک کرنے پر مجبور ہو جائیں گے ، ہاں البتہ بچوں کو ماما بابا سے ملوانے کے لالچ میں پاکستان لانے میں کامیاب ہو جائیں گے ۔ 30 سال پہلے والا منظر ایک بار پھر آئے گا ، محمد رفیق اب کی بار ایک رضوان کی بجائے ، دو رضوانوں کو قرآن وسنت کی تعلیم کے لیے اللہ کے رستے میں وقف کردیں گے ۔ ہاں اب کی بار رضوان دو ہوں گے ،
ام رضوان جو رضوان کےساتھ جنتوں کی مہمان ہوئی اس کی ذمہ داری بھی انہیں کو پوری کرنا پڑے گی . خدا رضوانین اور ابو رضوان بلکہ ابو رضوانین کا حامی و ناصر ہو ۔
 
Last edited:

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ان کا چھوٹا بیٹا احمد بھی امی ابو کی تلاش میں اللہ کے پاس پہنچ گیا ہے ۔
اللہ کا شکر ، یہ اطلاغ غلط ثابت ہوئی ، احمد زخمی حالت میں کچھ تگ و دو کرنے کے بعد مکہ مکرمہ کے ایک ہسپتال سے بقید حیات مل گیا ہے ۔
 
Top