• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جتنا جلدی ہو سکے نکاح کریں

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
تاخیر سے شادی کے کلچر کے پیچھے وہ عیاش ذہنیت کار فرما ہے جو سنگل رہتے ہوئے جوانی کے زیادہ سے زیادہ مزے لینے کو زندگی سمجھتی ہے۔

وہ عیاش ذہنیت جو اپنی کنوارگی کو کیش کر کے زیادہ سے زیادہ مفت میں نئے جسموں سے کھیلنا چاہتی ہے،اور پچھلی عمر میں جائیداد کے وارث کے طور پر ایک آدھ بچہ پیدا کرنے کے لیے نکاح کے نام پر وارث پیدا کرنے والے دو جسم نما مشینوں کو شوہر اور بیوی کا نام دے دیتی ہے۔

مگر افسوس کہ صاحبِ استطاعت شریف والدین بھی اس عیاش ذہنیت کے پھیلائے ہوئے زہریلے پروپیگنڈے(تعلیم مکمل کر لے/معاشی طور پر اپنے پاؤں پر کھڑا ہو جائے/شعوری طور پر آئن اسٹائن جتنا بالغ ہو جائے) کو سچ مان کر اپنی اولاد کا بر وقت نکاح نہ کر کے اپنے بچوں اور پورے سماج کے ساتھ ظلم کے مرتکب ہو رہے ہیں۔

صفدر چیمہ

#سلسلہ بروقت نکاح
 
Top