• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جرح وتعدیل میں اختلاف کی صورت میں کون سے محدثین کی بات کو مقدم کیا جائے گا ؟

محمد وقاص گل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 23، 2013
پیغامات
1,033
ری ایکشن اسکور
1,711
پوائنٹ
310
سوال: اگر کسی روای پر کچھ محدثین نے جرح کی ہو اور کچھ نے اسی کی تعدیل بیان کی ہو تو پھر کس کی بات کو مقدم کیا جائے گا ؟

< جواب >
عام طور پر محدثین ایک ہی راوی پر جرح یا تعدیل کرنے میں متفق ہوتے ہیں ۔ بسا اوقات ایسا ہوتا ہے کہ ظاہری طور پر محدثین کے اقوال میں تضاد معلوم ہو رہا ہوتا ہے لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہوتا ۔ مثلا کچھ محدثین ایک راوی پر جرح اور کچھ دوسرے اس کی تعدیل کر رہے ہوں تو عموما تعدیل کرنے والے اسکی عدالت کی گواہی دے رہے ہوتے ہیں اور جرح کرنے والے اسکے حفظ وضبط پر جرح کر رہے ہوتے ہیں ۔ تو ایسی صورت میں ہم کہیں گے کہ راوی عادل ہے مگر ضابط نہیں ۔
لیکن اگر جرح وتعدیل دونوں مبہم ہوں تو تعدیل جرح پر مقدم ہوتی , اور اگر جرح مفسر ہو تو جرح تعدیل پر مقدم ہوتی ہے ۔
اور اسی طرح جرح وتعدیل کرنے میں ائمہ فن کے کچھ طبقات ہیں , کچھ محدثین جرح کرنے میں بہت ہی متشدد ہیں اورکچھ تعدیل کرنے میں متساہل , اور کچھ معتدل ہیں ۔
معتدلین کے تعدیل کے مقابلہ میں متشددین کی جرح کا کوئی خاص اعتبار نہیں , اور متساہلین کی تعدیل کا معتدلین کی جرح کے مقابلہ میں کوئی خاص وزن نہیں ۔
لیکن اس بات سے یہ نہ سمجھا جائے کہ انکے جرح یا تعدیل کچھ اثر ہی نہیں رکھتی ! اثر ضرور ہوتا ہے ,
مثلا اگر کسی راوی پر متشددین نے جرح کی ہو جبکہ معتدل ائمہ جرح وتعدیل نے اسکی توثیق کی ہو تو ایسی صورت میں وہ راوی ثقہ ہی قرار پائے گا ۔
لیکن حدیث کی علتوں کو جاننے کے لیے اس پر کی گئی جرح کو سامنے رکھتے ہوئے بسا اوقات اس ثقہ کی روایت کو بھی کچھ قرائن کی بناء پر ضعیف قرار دے دیا جائے گا ! کیونکہ ثقہ خواہ جتنا بھی بڑا ثقہ ہو , آخر انسان ہے اور اس سے غلطی کا امکان ہے , اور بالخصوص جب ایسا ثقہ ہو جو کہ مجروح بھی ہے تو اسکی طرف سے غلطی کا امکان بڑھ جاتا ہے ۔ لیکن محض اس امکان کی بناء پر اسکی روایت رد نہیں کی جاتی بلکہ اسکے ثقہ ہونے کی وجہ سے اسکی روایت قبول کی جاتی ہے لیکن جب غلطی کی کوئی دلیل مل جائے تو اسکی روایت کو ترک کرکے ضعیف قرار دے دیا جاتا ہے ۔ ثقہ کی غلطی کی ایک سادہ سی مثال شاذ روایت ہے ۔
اور کچھ لوگ محض جارحین اور معدلین کی تعداد گن کر اکثر کے حق میں فیصلہ کر دیتے ہیں , مثلا اگر راوی پر جرح کرنے والے زیادہ ہیں تو اسے ضعیف قرار دے دیا اور اگر اسکی تعدیل کرنے والے زیادہ ہیں تو اسے ضعیف قرار دے دیا , انکا یہ منہج درست نہیں ہے ۔
کیونکہ بسا اوقات جرح وتعدیل معارض نہیں ہوتی جیسا کہ سابقہ سطور میں بیان کیا گیا ہے , اور پھر جرح یا تعدیل کرنے والے کا اپنا وزن بھی دیکھنا پڑتا ہے کہ وہ اس فن میں کتنا ماہر ہے ۔ اور یہ بھی دیکھنا پڑتا ہے کہ جارح یا معدل کا مجروح یا ثقہ راوی کے ساتھ تعلق کیسا ہے ؟ کیونکہ جو جتنا زیادہ قریبی ہو گا اسکا فیصلہ اسی قدر معتبر اور وزنی ہوگا ۔ اور جو جسقدر زیادہ دور کے زمانہ کا ہوگا اسکے فیصلہ میں اسی قدر کمزوری آتی جائے گی ۔ لیکن قرب وبعد زمانی کا یہ قاعدہ بھی کلیہ نہیں ہے , اسکا فیصلہ بھی قرائن وشواہد کی بناء پر ہوتاہے کیونکہ بسا اوقات قریب زمانے والے کو راوی میں موجود کسی خامی کا علم نہیں ہوتا جبکہ بعد میں وہ نقص مشہور ہو جاتا ہے ۔ یا اسکی مرویات کو پرکھ کر زیادہ بہتر فیصلہ کیا جاسکتا ہے ۔
هذا ؛ والله أعلم , علمه أكمل وأتم , ورد العلم إليه أسلم , والشكر والدعاء لمن نبه وأرشد وقوم

http://www.deenekhalis.ahlulhdeeth.com/play.php?catsmktba=2209#.UrbdTNIW2ak
 

قاضی786

رکن
شمولیت
فروری 06، 2014
پیغامات
146
ری ایکشن اسکور
70
پوائنٹ
75
السلام علیکم بھائی

بہت اچھی تحریر ہے

تاہم اس میں اس بات کی بھی وضاحت کر دیں کہ کون کون سے لوگ جرح و تعدیل میں متشدد یا متساہل مانے جاتے ہیں

اسی طرح یہ بھی واضح کر دیں کہ اگر ہم بات کریں مشہور علمائے رجال کی، جیسے امام احمد بن حنبل، امام بخاری، یحیی ابن معین، عجلی، دارقطنی، ابن حبان، ابن شاھین وغیرہ کی

اور یہ اختلاف کر رہے ہوں ایک شخص پر، تو اس صورت میں ہم کس کی طرف مائل ہوں

با الفاظ دیگر، ان ائمہ میں پہلے، دوسرے، تیسرے نمبر پر کون ہے؟

شکریہ
 

محمد وقاص گل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 23، 2013
پیغامات
1,033
ری ایکشن اسکور
1,711
پوائنٹ
310
جزاکم اللہ خیرا۔۔ اچھی بات کی طرف آپ نے نشاندہی کی ہے بھائی۔۔
یہ بھی ہو گا ان شاء اللہ
 
شمولیت
اپریل 26، 2013
پیغامات
17
ری ایکشن اسکور
8
پوائنٹ
48
جرح وتعدیل میں مناہج ائمہ کے اعتبار سے جارحین علماء کو ۳ حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے ۔
۱ متعنتین ان میں امام شعبہ، یحیی القطان ،یحیی بن معین ،اور ابو حاتم الرازی وغیرہ سر فہرست ہیں
۲معتدلین ان میں امام سفیان ثوری ،عبدالرحمن بن مھدی، امام احمد ،ابو زرعۃ،ابن عدی، امام بخاری، اور دار قطنی وغیرہ سر فہرست ہیں
۳ متساہلین ان میں امام عجلی،ترمذی،ابن حبان، بعض اوقات دار قطنی بھی،امام حاکم، اور ابو بکر البیھقی پیش پیش ہیں رحمہم اللہ اجمعین
مزید تفصیل کے لئے ملاحظہ کریں ضوابط الجرح و التعدیل لعبد العزیز محمد بن ابراہیم
 

اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,684
ری ایکشن اسکور
751
پوائنٹ
290
جرح وتعدیل میں مناہج ائمہ کے اعتبار سے جارحین علماء کو ۳ حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے ۔
۱ متعنتین ان میں امام شعبہ، یحیی القطان ،یحیی بن معین ،اور ابو حاتم الرازی وغیرہ سر فہرست ہیں
۲معتدلین ان میں امام سفیان ثوری ،عبدالرحمن بن مھدی، امام احمد ،ابو زرعۃ،ابن عدی، امام بخاری، اور دار قطنی وغیرہ سر فہرست ہیں
۳ متساہلین ان میں امام عجلی،ترمذی،ابن حبان، بعض اوقات دار قطنی بھی،امام حاکم، اور ابو بکر البیھقی پیش پیش ہیں رحمہم اللہ اجمعین
مزید تفصیل کے لئے ملاحظہ کریں ضوابط الجرح و التعدیل لعبد العزیز محمد بن ابراہیم
اگر تمام ائمہ کا تفصیلا ذکر مل جائے؟
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964

اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,684
ری ایکشن اسکور
751
پوائنٹ
290

محمد وقاص گل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 23، 2013
پیغامات
1,033
ری ایکشن اسکور
1,711
پوائنٹ
310
جزاک اللہ خیرا بھائی۔ میں اسے پڑھتا ہوں۔ اور اس کا پی ڈی ایف لنک بھی تلاش کرتا ہوں۔

بھائی ملتقی پر ہی پی ڈی ایف فارمیٹ میں موجود ہے۔ کچھ نیچے جائیے

باقی یہ تھریڈ بھی مفید ہے۔۔۔
http://forum.mohaddis.com/threads/الفاظ-وعبارات-التعدیل۔۔۔۔۔۔۔-عبارات-تدل-علی-معنی-مغایر-لما-وضعت-لہ۔۔۔۔.19512/
 
Top