• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

" جس نے حقير سمجھتے ہوئے تين جمعہ چھوڑ ديے اللہ تعالى اس كے دل پر مہر ثبت كر ديتا ہے "

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
نماز جمعہ ترك كرنے كا حكم

نماز جمعہ ميں حاضر نہ ہونے كى سزا كيا ہے؟ اور اس كے بارہ كونسى احاديث ہيں ؟

الحمد للہ :
جن پر نماز جمعہ واجب ہے ان كے ليے نماز جمعہ ترك كرنا كبيرہ گناہ ہے اور جو شخص حقارت كے ساتھ تين نماز جمعہ ترك كر دے اس كے دل پر مہر لگ جاتى اور اسے غافلين ميں سے لكھ ديا جاتا ہے.

اس كى دليل صحيح مسلم كى مندرجہ ذيل حديث ہے:
ابو ہريرہ اور ابن عمر رضى اللہ تعالى عنہم بيان كرتے ہيں كہ: ان دونوں نے نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كو منبر كى لكڑيوں پر يہ فرماتے ہوئے سنا:
" لوگ نماز جمعہ ترك كرنے سے باز آجائيں، وگرنہ اللہ اللہ تعالى ان كے دلوں پر مہر ثبت كر دے گا، پھر وہ غافلين ميں سے ہو جائيں گے"

اور ايك حديث ميں ہے:
" جس نے حقير سمجھتے ہوئے تين جمعہ چھوڑ ديے اللہ تعالى اس كے دل پر مہر ثبت كر ديتا ہے "

يہ قلبى سزا ہے، جو كہ جسمانى سزا قيد و بند يا كوڑے لگانے سے زيادہ سخت ہے، حكمران كو چاہيے كہ وہ بغير كسى عذر كے نماز جمعہ سے پيچھے رہنے والوں كو سخت قسم كى سزا دے، تا كہ لوگ اس جرم كا ارتكاب نہ كريں.
اور ہر مسلمان شخص اللہ تعالى كے فرائض ميں سے كوئى فريضہ ضائع كرتے ہوئے اللہ سے ڈرنا چاہيے، كہ وہ اپنے آپ كو اللہ تعالى كے عقاب اور سزا كے ليےتيار كر رہا ہے.
مسلمان كو اپنے اوپر اللہ تعالى كے واجب كردہ امور كا خيال كرتے ہوئے اسے بجا لانا چاہيے، تا كہ وہ اللہ تعالى كا اجروثواب حاصل كر سكے، اللہ تعالى جسے چاہتا ہے اپنے فضل سے نوازتا ہے.
واللہ اعلم .
كتبہ: فضيلۃ الشيخ عبد الرحمن البراك.
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
1512574_582905318470999_152296175_n (1).jpg
تارکین جمعہ کیلئے وعید !​

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
لوگوں کو جمعہ کی نماز ترک کرنے سے باز آنا چاہیے ، ورنہ اللہ تعالی ان کے دلوں پر مہر لگادے گا اور پھر وہ غافلوں میں سے ہوجائیں گے۔
صحيح مسلم
 

محمد شاہد

سینئر رکن
شمولیت
اگست 18، 2011
پیغامات
2,510
ری ایکشن اسکور
6,023
پوائنٹ
447
اس كى دليل صحيح مسلم كى مندرجہ ذيل حديث ہے:
ابو ہريرہ اور ابن عمر رضى اللہ تعالى عنہم بيان كرتے ہيں كہ: ان دونوں نے نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كو منبر كى لكڑيوں پر يہ فرماتے ہوئے سنا:
" لوگ نماز جمعہ ترك كرنے سے باز آجائيں، وگرنہ اللہ اللہ تعالى ان كے دلوں پر مہر ثبت كر دے گا، پھر وہ غافلين ميں سے ہو جائيں گے"
Untitled_1.gif
یہاں ایک بات اورقابل غورہےکہ ۔
پہلےدوجمعےچھوڑنےپر چھوڑنےوالےکوکافر،زندیق یامنافق نہیں کہاگیابلکہ تیسراجمعہ چھوڑنےکےبعد اس کو غافلین میں شمارکیاگیاہے۔
تو اس حساب سے بےنمازی کاکفرکفراصغرشمارہوگا۔مزیدعلماء کرام وضاحت فرمادیں۔
 
Top