• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جس چیز کو میرا ہاتھ لگ جائے ، اس پر آگ اثر نہیں کرتی

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
سوشل میڈیا پر ایک روایت گردش کر رہی ہے ، جس کا متن کچھ اس طرح ہے :
’ایک بار حضرت فاطمہ تندور پر روٹیاں لگا رہی تھیں
نبی کریم محمد مصطفے پاس کھڑے دیکھ کر مسکرا رہے تھے
پھر سرکار دوجہاں نے فرمایا لائیں ایک روٹی میں بھی لگا دوں
آقا نے روٹی لگائی
شہزادی حضرت فاطمہ نے فرمایا بابا جان روٹی تو پک ہی نہیں رہی
سرکار مسکرائے اور بولے
جس چیز کو میرا ہاتھ لگ جائے اس پر آگ اثر نہیں کرتی.‘
WhatsApp Image 2017-07-20 at 03.16.05.jpeg


تحقیق
یہ بے اصل واقعہ ہے.صحيح بخارى كى طرف اسے منسوب كرنا جسارت ہے۔
تاريخ بغداد 10/291 ميں رسول الله صلى الله عليه وسلم كے رومال كے نہ جلنے كا ذكر ہے مگر وه بهى سخت ضعيف ہے.
اسباب ضعف:
1:دينار دجال،منكر الحديث،ذاهب اور جهوٹا مدعى سماع ہے.
2:ابن نصر مجهول ہے
3:ابو عمير الانسى بهى ضعيف ہے.

كتبه: محمد خبيب احمد
 
Top