• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جشن آزادی منانا ناجائز ہے

شمولیت
اپریل 10، 2021
پیغامات
50
ری ایکشن اسکور
9
پوائنٹ
21
جشن آزادی منانا ناجائز ہے

مسلمین کی دو عیدیں ہیں تیسری عید کی اجازت نہیں ہے چاہے اسے دینی عید کا نام دیا جائے یا قومی اور ملی عید کا ۔۔۔۔ اسلام میں عیدالفطر اور عیدالاضحیٰ کے علاوہ کسی "ڈے" منانے کی اجازت نہیں ہے ۔۔۔۔ تشبہ بالکفار والفساق کی وجہ سے ۔۔۔۔ چاہے اسے دین نہ بھی سمجھا جائے ۔۔۔۔ تشبہ تو ہے ۔۔۔۔ اور تشبہ خود ناجائز ہے اس میں یہ شرط نہیں کہ اسے دین سمجھ کر کیا جائے ۔۔۔۔
نیز اس سے وطن پرستی کی خرابی بھی عام ہوجاتی ہے ۔۔۔۔ اس سے سیکولرازم کو تقویت ملتی ہے ۔۔۔۔ سلف صالحین نے کسی ریاست کا دن نہیں منایا خواہ وہ مدینہ کی ریاست کیوں نہ ہو ۔۔۔ بلکہ عیدوں کے علاوہ کوئی بھی دن نہیں منایا ۔۔۔۔ لہذا سلامتی اسی میں ہے کہ سلف صالحین کے نقش قدم پر چلا جائے ۔۔۔۔ اس طرح ہر سال بلا ناغہ منانے سے دیگر کئی خرابیاں بھی پیدا ہوتی ہیں ۔۔۔۔ جن میں سے ایک یہ ہے کہ مسلمین کے دلوں میں طاغوت کے لئے نفرت نہیں ہوتی نفرت نکل جاتی ہے ۔۔۔۔ ان چند سطور کے بعد دو پرانے مضامین پیش خدمت ہیں ۔۔۔ ان شاء اللہ نیا مزہ ملے گا ۔۔۔۔

پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الا اللہ ..
یہ ایک وقتی اور جذباتی نعرہ تھا جو انگریز نے اس وقت دیا جب اس نے پاکستان بنانے کا ارادہ کیا .. انگریز نے سو فیصد اس سے اپنے مقاصد حاصل کئے ..
پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الا اللہ .. ہمارے نزدیک کسی زمین کا کوئی مطلب نہیں ہوتا .. یہاں تک کہ مکے اور مدینے کا بھی .. قانون کو دیکها جاتا ہے اگر وہ اسلامی ہے تو زمین بھی اسلامی ہے .. نہیں تو نہیں ..
اگر پاکستان کا مطلب لا الہ الا اللہ ہے تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ ہر لا الہ الا اللہ پڑھنے والا پاکستانی ہوا .. پھر عرب اور ازبک مجاہدین کے خلاف جنگ کیوں ؟؟؟ .. افغانیوں کا انخلاء کیوں ؟ .. غیر ملکی مسلمانوں سے پاسپورٹ اور ویزے کا مطالبہ کیوں ؟؟؟
اچھا اگر پاکستان کا مطلب لا الہ الا اللہ ہے تو ذرا یہ بتائیں کہ حجاز کا مطلب کیا ؟؟؟ .. یمن کا مطلب کیا ؟ شام کا مطلب کیا ؟ افغانستان کا مطلب کیا ؟؟؟
بس کیا کہہ سکتے ہیں .. شرم تم کو مگر نہیں آتی
اپنے ایمان کا خیال رکھۓ
أخوكم عبدالمعز حقمل

جشن آزادی اور افغانوں کا انخلاء ..
ہم ایک بہت بڑے پاگل خانے میں رہ رہے ہیں .. یہاں کسی غلام کو یہ سمجهاتا کہ تم آزاد نہیں ہو ، جوئے شیر لانے سے زیادہ سخت ہے .. امریکی ڈرون اور جشن آزادی .. سلالہ چیک پوسٹ اور جشن آزادی .. عافیہ صدیقی اور جشن آزادی .. را کے ایجنٹ کا وزارت عظمیٰ پر قبضہ اور جشن آزادی .. اونٹ رے اونٹ تیری کون سی کل سیدھی .. ریمنڈ ڈیوس اور جشن آزادی .. کون سی آزادی ؟ .. یہ آئے روز ہڑتالیں ، دهرنے ، جلاو گهیراو ، ٹی وی ، اخبارات اور منبروں کی حکومت پر تنقیدیں بیرونی طاقتوں کے آلہ کار ہونے کی پھبتیاں .. یہ صرف دکهانے کے لئے ہے .. سچ پوچهئے کون سا پاکستانی ہے جو پاکستان سے مطمئن ہے .. کون سا پاکستانی ہے جو واپڈا اور پولیس سے لے کر حکومت اور پارلیمنٹ تک کو گالیاں نہیں دیتا ؟ .. یہ خود کو دھوکہ دینے والی قوم نہیں تو اور کیا ہے .. ان تمام باتوں کے باوجود طوفان بدتمیزی بنام جشن آزادی .. واہ غلامو واہ .. کیا کہنے تمہاری خود فریبیوں کے .. ...
اس دفعہ بھی کچھ حضرات اقادسہ نے اپنے مدارس کی چھٹی کرکے جشن آزادی کی نام نہاد تقریب کا انعقاد کر کے خود فریبی اور قوم فریبی کا بہترین ثبوت پیش کیا .. لوگوں کو زندگی بھر اتباع سنت کا درس دینے والے یہ حضرات بهول گئے کہ پرچم کشائی جشن آزادی کی تقریب ، پریڈ اور کسی دن کو مخصوص کر کے کسی مخصوص خطے کی آزادی کے جشن منانے میں سے کون سی چیز سنت کے مطابق ہے ؟ .. عجیب بات یہ ہے کہ یہ ہمیشہ یہ گیت گاتے سنے گئے ہیں کہ پاکستان 27 رمضان کو معرض وجود میں آیا .. لیکن کبھی ان کو 27 رمضان کو جشن مناتے نہیں دیکھا گیا .. یہ مناتے ہیں تو ہمیشہ جمہوریت کی پسندیدہ تاریخ 14 اگست کو .. یہ ان تقریبات میں اس بات بھی ہر سال تذکرہ کرتے ہیں کہ پاکستان وہ واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر بنا ہے .. ایسا کہتے وقت ان کو ذرا بھی جهجهک نہیں ہوتی .. قرار داد مقاصد نامی صحیفہ فریب کا بھی بڑے فخر کے ساتھ ذکر ہوتا ہے .. زبان لڑکھڑاتی ہے نہ ہونٹ خشک ہوتے ہیں .. بہت آرام سے کہہ دیتے ہیں .. پاکستان کے آئین کی اسلامیت کا بھی پابندی سے نغمہ گایا جاتا ہے .. ان باتوں پر سوائے ماتم کے اور کیا کیا جاسکتا ہے .. کیونکہ وہ ٹهہرے اکابر ..
کہتے ہیں پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الا اللہ .. اور لا اله الا اللہ کہنے والے افغانیوں کو بلا وجہ نکالا جا رہا ہے .. ظلم خالص ظلم .. پاکستانی اکابر کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی .. الارض لله یورثها من یشاء من عباده ..
وقت اتنا ہی تھا باقی پھر کبھی ان شاء اللہ
اپنے ایمان کا خیال رکھۓ
أخوكم عبدالمعز حقمل

اس وقت مسلمین کو ملک پرستی اور وطن پرستی سے نکالنے کی ضرورت ہے ۔۔۔۔ اور ان کو یہ بات سمجھانے کی ضرورت ہے کہ ہماری وفا کسی وطن ملک یا مٹی سے نہیں بلکہ اسلام سے ہے ۔۔۔۔۔ فرض کریں اگر امریکہ میں اسلام نافذ ہوتا ہے تو وہ ہمیں پاکستان افغانستان عراق شام وغیرہ سے زیادہ محبوب ہوگا اور ہماری تمام تر وفاداریاں امریکہ کے ساتھ ہوں گی ۔۔۔۔ اللہ تعالی ہمیں حق نصیب فرمائے ۔۔۔ اللہ تعالی ہمیں میں ہر قسم کے فتنے سے بچائے ۔۔۔۔
اگر وفاداری مٹی کے ساتھ ہوتی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مکے سے کبھی ہجرت نہ کرتے ، قوم کے ساتھ ہوتی تو قریش کے خلاف کبھی نہ لڑتے ، نہ مکے جیسا وطن نہ قریش جیسی قوم ۔۔۔۔ پر ہمارا جینا مرنا اوڑھنا بچھونا سب اسلام ہے ۔۔۔۔ اسلام اسلام اور صرف اسلام ۔۔۔۔ نہ اپنا وطن اور ملک ، نہ جمہوریت نہ قبائلی روایات نہ اور کچھ ۔۔۔۔ اسلام اسلام اور صرف اسلام ۔۔۔۔
قوا أنفسكم وأهليكم نارا
أخوكم عبد المعز حقمل
 
Last edited:
Top