• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جلد روزہ افطار کرنے والا

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
جلد روزہ افطار کرنے والا

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث ہے کہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:
((إِنَّ أَحَبَّ عِبَادِيْ إِلَيَّ أَعْجَلُھُمْ فِطْرًا۔ ))1
'' بے شک میرے ہاں سب سے زیادہ محبوب بندے وہ ہیں جو افطاری میں جلدی کرتے ہیں۔ ''
شرح...: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جلد افطاری پر ابھارا ہے چنانچہ فرمایا:
(( لَا یَزَالُ النَّاسُ بِخَیْرٍ مَا عَجَّلَوُا الْفِطْرَ۔ ))2
'' کہ لوگ ہمیشہ خیر کے ساتھ رہیں گے جب تک افطاری جلدی کرتے رہیں گے۔ ''
ان بھلائیوں میں سب سے بڑی خیر، جلد افطاری کی وجہ سے اللہ کا پیارا بننا ہے۔ غروب شمس کے یقینی ہونے کے بعد جلد روزہ افطار کرنا، مسلمان کی طرف سے سنت پر محافظت، بدعت سے دوری کی علامت اور اہل کتاب کی مخالفت کی نشانی ہے۔
یہ سنت روزہ دار کے حق میں زیادہ نرم اور عبادت پر زیادہ قوت پہنچانے والی ہے۔
جب تک مسلمان اس سنت پر محافظت کرتے رہیں گے، اس کی حدود پر ٹھہرے رہیں گے اور اپنی عقلوں کے ساتھ مگن نہ ہوں گے تو اس وقت تک امت اسلامیہ کا انتظام بخوبی چلتا رہے گا، نیز اس کے ماڈل و نمونے کو بھی کوئی تبدیل نہیں کرسکتا۔ لیکن جب افطاری لیٹ کریں گے، تو یہ فساد میں داخل ہونے کی نشانی ہے۔
جلد افطاری میں ایک برکت تو دین کا غلبہ ہے اور اس کے ساتھ ساتھ اہل کتاب جو کہ افطاری کو لیٹ کرتے ہیں، ان کی مخالفت بھی ہے۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1 مسند أحد، رقم: ۷۲۴۰، وقال أحمد محمد شاکر، إسنادہ صحیح۔
2أخرجہ البخاري في کتاب الصوم، باب: تعجیل الإفطار، رقم: ۱۹۵۷۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
چنانچہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
(( لَا یَزَالُ الدِّیْنُ ظَاھِرًا، مَا عَجَّلَ النَّاسُ الْفِطْرَ، لِأَنَّ الْیَھُوْدَ وَالنَّصَارٰی یُؤَخِّرُوْنَ۔ ))1
'' دین اس وقت تک غالب رہے گا، جب تک لوگ افطاری جلد کرتے رہیں گے کیونکہ یہود و نصاریٰ افطاری مؤخر کرتے ہیں۔ ''
دین کا غلبہ، خیر کے دوام کو مستلزم ہے اور خیر کا دوام جلد افطاری کو لازم ہے۔ ثابت ہوا کہ جب تک لوگ افطاری جلدی کرتے رہیں گے اور اہل کتاب کی مخالفت کرتے رہیں گے تو دین بلند و بالا اور غالب رہے گا۔
امام طیبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: مذکورہ علت میں دلیل ہے کہ دین حنیف کی درستی، اللہ و رسول کے دشمن اہل کتاب کی مخالفت میں ہے اور ان کی موافقت دین کے تلف پر علامت ہے۔2
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1 صحیح سنن أبي داؤد، رقم: ۲۰۶۳۔
2 نووی شرح مسلم، ص: ۲۰۸ ؍ ۷۔ فتح الباری، ص: ۱۹۹ ؍ ۴۔ عون المعبود، ص: ۳۴۳، ۳۴۴ ؍ ۶۔

اللہ تعالی کی پسند اور ناپسند
 
Top