• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جلد کو شرطیہ شاداب اور روشن بنانے والی غذائیں

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
جلد کو شرطیہ شاداب اور روشن بنانے والی غذائیں
ویب ڈیسک اتوار 13 مارچ 2016
جلد کی خوبصورتی اور دلکشی خوراک سے شروع ہوتی ہے۔ فوٹو: فائل
لندن: خواتین کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کی جلد ہمیشہ دلکش، روشن اور داغ دھبوں سے پاک رہے اس کےلیے غذائی ماہرین نے بہت تحقیق کے بعد ایسی غذائیں اور پھل تجویز کئے ہیں جو آپ کی جلد کو شرطیہ جوان اور حسین رکھتے ہیں۔



نارنجی رنگ کے پھل اور سبزیاں:
گاجریں، پمپکن یا کدو، آلو اور دیگر نارنجی رنگ کے پھل اور سبزیوں میں “بی ٹا کیروٹین” اور دیگر کیروٹینوئیڈز جلد کے لیے کسی ڈاکٹر سے کم نہیں ۔ غذائی ماہر شونا ولکنسن کہتی ہیں کہ جلد کی خوبصورتی خوراک سے شروع ہوتی ہے اور مندرجہ بالا اشیا میں موجود “بی ٹا کیروٹین” جسم میں وٹامن اے بنانے میں مدد دیتے ہیں۔ بی ٹا کیروٹین جلد کو نرم رکھتا ہے اور اس کےخلیات ٹوٹ پھوٹ سے بچاتا ہے۔ یہ اینٹی آکسیڈنٹ کی طرح کام کرتے ہوئے فری ریڈیکلزسے ہونے والے نقصانات کو کم کرتا ہے۔



بیریاں:
اسٹرابیری، بلیوبیری، بلیک کرنٹ اور رسبریاں جلد کےلیے بہت مفید ہوتی ہیں جن میں بھرپور وٹامن سی موجود ہیں۔ غذائی ماہرکیسنڈرا بارنس کہتی ہیں کہ ’ وٹامن سی جلد کی لچک کے ذمے دار کولاجن کو اچھا کرتی ہیں۔‘ دوسری جانب وٹامن سی اینٹی آکسیڈنٹ خواص رکھتی ہیں۔

اس کے علاوہ بیریوں میں کیورسیٹن، کیٹاچن اور دیگر اہم اجزا موجود ہوتے ہیں۔ اگر انہیں سادہ دہی کے ساتھ کھایا جائے تو اس کے بہترین فوائد برآمد ہوتے ہیں۔ برائے مہربانی بیری کو پاکستانی بیرنہ سمجھئے۔




مچھلی سے جلد شاداب:
تیل دار مچھلیاں مثلاً سامن، ٹراؤٹ، سرمائی اور ترلی (سرڈائین) مچھلیوں میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز کی بھرمار ہوتی ہے جو جلد کو بہت خوبصورت اور توانا بناتی ہیں۔ یہ طے ہے کہ اومیگا تھری اور اومیگا سکس فیٹی ایسڈز جلد کے نکھار اور شادابی میں بہت اہم کردار اداکرتے ہیں۔ ان مچھلیوں کی خاص بات یہ ہے کہ ان کے اجزا جلد کو نمی اور اضافی پانی فراہم کرتے ہیں جو جلد کو خشک اور کھردرا ہونے سے بچاتے ہیں۔

اس کے علاوہ دھوپ میں موجود بالائے بنفشی ( الٹراوئلٹ) شعاعوں سے ہونے والے نقصان کو کم کرنے میں بھی مچھلی اہم کردار ادا کرتی ہے۔



ایواکیڈو (ناشپاتی)
ناشپاتی یا ایواکیڈو کو سوپر فوڈز قراردیا گیا ہے۔ خون میں کولیسٹرول کم کرنے، صحت کو درست رکھنے اور دل کے امراض کو کم کرنے میں اس کی افادیت سامنے آچکی ہے۔ اس میں موجود وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹس جلد متاثر ہونے کو روکتے ہیں اور جلن بننے والے اجزا کو ختم کرتے ہیں۔ جلد کی ماہر ڈاکٹر میرلن کے مطابق ایواکیڈو جلد کی نمی ختم ہونے کے عمل کو روکتا ہے۔ اس میں کئی طرح کے کیروٹونوئیڈز، اینٹی آکسیڈنٹس اور دیگر اہم اجزا پائے جاتے ہیں اب اس سے بڑھ کراورکیا چاہیئے۔



سبزیوں کا رس:
تازہ ہری سبزیوں کے رس میں کیلشیئم ، میگنیشیئم اور دیگر الکلائیڈز ہوتے ہیں جو جلد کو بہت فائدہ پہنچاتے ہیں۔ اگر جسم میں الکلی کا توازن بگڑجائے تو ایگزیما جیسے مرض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اور جلد بد نما ہوجاتی ہے۔ دوسری جانب سبزیوں کا جوس وٹامن سی، بی ٹا کیروٹین اور دیگر اشیا سے بھرپورہوتا ہے اوراگر آپ جوس نہیں پینا چاہتے تو ہری اور ہرے پتوں والی سبزیاں خوب کھائیں جو آپ کی جلد کو مضر اثرات سے پاک رکھیں گی۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
جلد کو تازہ اور جوان رکھنے والے 5 پھل

ویب ڈیسک 2 گھنٹے پہلے


ان تمام پھلوں موجود وٹامنز جلد کو تازگی اور دلکشی دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ فوٹو؛ فائل
ویب ڈیسک: پھلوں میں قدرت نے لاتعداد خصوصیات رکھی ہیں جو جسم کو توانائی اور طاقت بخشتی ہیں لیکن اس کے علاوہ پھل انسانی جلد کو دلکش اور خوبصورت بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں ان پھلوں میں کینو، سیب، پیپیتا، انار اور تربوز ایسے پھل ہیں جن کا استعمال جلد کو جوان رکھتا ہے۔

کینو یا مالٹا:

کینو غذائیت اور وٹامنز سی سے بھرپور پھل ہے جو ہڈیوں کے گودے کو بنانے میں انتہائی مفید ہے جب کہ کینوکا جوس بڑھتی عمر کے اثرات کو ختم کرنے والا تسلیم کیا جاتا ہے۔ کینو کے جوس کو چہرے پر لگانے سے چہرے کے داغ دھبے اور چھائیاں دور ہوجاتی ہیں اور چہرے پر نکنلے والے دانے بھی اس سے دور ہوجاتے ہیں۔ کینو کے چھلکے بھی جلد کی خوبصورتی کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔




سیب:
سیب میں جلد کو قدرتی چمک دینے اور تازگی بخشنے والا پھل مانا جاتا ہے جب کہ اس میں موجود کاپر اور وٹامن سی کو جلد کے لیے بہترین تصور کیا جاتا ہے۔ سیب میں موجود غذائیت جلد کو توانائی دیتی ہے جب کہ اس میں پوٹاشیم ہے جو جلد کے لیے انتہائی ضروری عنصر سمجھا جاتا ہے۔





پپیتا:
پیپتا ان پھلوں میں شامل ہیں جس کے بارے میں ماہرین طب کا خیال ہے کہ اس میں انسانی صحت کے خزانے چھپے ہوئے ہیـں۔ یہ غذائیت سے بھرپور اور چند خصوصی انزائیم پائے جاتے ہیں اس لیے اسے وزن کم کرنے والا اور دل کے لیے انتہائی مفید پھل سمجھا جاتا ہے۔ اس کے جلد پر استعمال سے جلد زیادہ جوان اور تازہ نظر آتی ہے۔ کچھ ماہرین طب کا کہنا ہے کہ پپیتا کے کالے بیج جلد سے زہریلے مادے ختم کرکے جلد مردہ سیلز کو ختم کردیتے ہیں۔




تربوز:
تربوز جلد کو ہائیدریٹ رکھنے کے ساتھ ساتھ لیکو پین، وٹامن سی اور اے سے بھرپور ہے جو بڑھاپے کے اثرات کو کم کردیتے ہیں۔ اس میں موجود وٹامن اے جلد کے کھلے مسام کو کم کرنے اور چربی پیدا کرنے والے گلینڈ کی رفتار کم کردیتا ہے جب کہ اس کو جلد پر رگڑنے سے یہ کلیزنر کا کام دیتا ہے۔


انار:

انار میں انتہائی زیادہ پونیسیک ایسڈ، الیجک ایسڈ اور اینٹی آکسیڈنٹ جیسے عناصر پائے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ اومیگا 3 فیٹی ایسڈ بڑی مقدار میں موجود ہوتے ہیں جو جلد کے سیلز کو دوبارہ پیدا کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ تربوز کھانے سے خون میں سرخ سیلز بڑھنے لگتے ہیں جو خون کی گردش کو بڑھا دیتا ہے۔ اس میں موجود وٹامن اے، سی اور ای کے علاوہ دیگر وٹامنز بھی موجود ہوتے ہیں جو کہ خشک اور کھردری جلد کے لیے مفید ہیں۔



 
Last edited:
Top