• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جماعت اسلامی سے متنفر ایک دوست کے قلم سے

شمولیت
اگست 30، 2012
پیغامات
348
ری ایکشن اسکور
970
پوائنٹ
91
جماعت اسلامی کا آج تک بڑے دھڑلے سے دفاع کرنے والا دوست ناجانے کیوں کل مجھے کہنے لگا
"آج سے جماعت اسلامی کا نہ تو دفاع کروں گا،اور نہ ہی کسی کو اس میں شمولیت کی دعوت دوں گا،بلکہ ہرممکن کوشش کرکے اس کی حقیقت سے لوگوں کو آگاہ کروں گا۔"
محترم یہ آپ ہی کے الفاظ ہیں؟مجھے یقین نہیں آرہا آپ کے منہ سے ایسے الفاظ نکل رہے ہیں،یہ کوئی طنز ،چال ہے یا پھر حقیقت؟
دوست نے نہایت ہی اداس لہجے میں اپنی جماعت اسلامی سے محبت اور وابستگی کے چیدہ چیدہ واقعات بیان کرکے،منورحسن کے گزشتہ بیان،اس کے بعد اس کا دوبارہ امیر منتخب ہونے میں ناکام ہونا،اور سراج الحق کا امیر بننا،پھر اس کے بعد حالیہ بیان دینا
"جمہوریت کو ہم ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے"(سراج الحق:19:08:2014)
ان واقعات نے میرے لیے حق اور باطل میں فرق کرنا آسان کردیا ہے۔کل تک میں سمجھتا تھا کہ ہر جماعت میں کوتاہیاں ہوسکتی ہیں،لیکن ان لوگوں کی نیت تو صاف ہے،یہ کفریہ جمہوری نظام کو بدل کر اسلامی نظام کی بات تو کرتے ہیں،اجر تو ان کو ان کی کاوشوں کا ملے گا،ان شاء اللہ کبھی ان کاوشوں اور محنتوں کا پھل پک کر تیار بھی ہوہی جائے گا،اب وہ پھل ہم کھائیں یا ہمارے نسلیں،لیکن بہرحال جماعت اسلامی اچھی ہے۔
لیکن جب میں ان واقعات سے گزرا تو سمجھ گیا کہ جماعت اسلامی کے بنانے کا مقصد تو شاید کچھ اور تھا،لیکن اب یہ جس گندے نظام کا حصہ بن کر اسے بدلنا چاہ رہے تھے،خود اس نظام سے متاثر یا مجبور ہوکر اپنے اصل منہج سے ہٹ چکے ہیں ۔بس صرف نام ہی اسلامی رہ گیا ہے،باقی ان میں ،مولانا فضل الرحمٰن اور باقی جمہوریت کے تلوے چاٹنے والی جماعتوں کا سب کا یہی حال ہے۔اس گند ے نظام کو بدلنے کی خاطر جتنے بھی لوگ اس نظآم کا حصہ بنے ہیں وہ اسی کے ہوکررہ گئے ہیں،آج تک ان میں سے کوئی بھی واپس نہیں ایا،اور نہ ہی کوئی تبدیلی لاسکا ہے۔"


اس پر مزید کچھ لکھنے کی شاید ضرورت ہی نہیں رہی۔اللہ اس بھائی کو بھی اور باقی تمام مخلص بھائیوں کو بھی منہج حقہ کی طرف رہنمائی کرے۔
آمین
 
Top