• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جمعہ تقریریں (1)

deewan

رکن
شمولیت
اپریل 29، 2014
پیغامات
73
ری ایکشن اسکور
8
پوائنٹ
57
برصغیر پاک و ہند میں جمعہ کے خطبے سے پہلے اردو زبان میں تقریر کا رواج ہے۔ جو دینی تعلیم اور شعور بیدار کرنے کا ایک مؤثر ذریعہ ہے۔ جس کا مقصد لوگوں کو دین کی باتیں بتانا ہے۔ اس تقریر کے ذریعے عوام الناس کو دین کے بنیادی احکام، عبادات، معاملات، اخلاقیات اور معاشرتی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا جاتا ہے۔

یقینًا یہ انتہائی قیمتی موقع ہوتا ہے کہ لوگوں کے دینی شعور کو بیدار کیا جائے، انہیں دین کے بنیادی احکام سکھائے جائیں، معاشرتی اصلاح پر گفتگو کی جائے، اسلام کی روحانی، اخلاقی، اور سماجی تعلیمات کو عام کیا جائے، جدید دور کے چیلنجز کو دینی بصیرت کے ساتھ سمجھایا جائے تاکہ نوجوان اور عام افراد دین سے قریب ہوں۔

یقینا علمائے کرام اس کو بہتر سے بہتر بنانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن مگر بہتری کی گنجائش ہمیشہ باقی رہتی ہے۔ اسی کو پیش نظر رکھتے ہوئے مختلف موضوعات پر جمعہ تقریر کے لیے یہ ایک مجموعہ پیش خدمت ہے۔ اس میں مختصر اور جامع مواد فراہم کیا گیا ہے تاکہ علمائے کرام کو اپنی تقریروں کی تیاری میں سہولت میسر آئے۔ مواد کا انتخاب دینی، سماجی، اور اخلاقی مسائل کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے۔ اس مجموعے کا مقصد صرف معاونت فراہم کرنا ہے، تاکہ علمائے کرام اسے اپنی تقریروں میں شامل کر کے مزید بہتر بنا سکیں۔

یہ اس سلسلے کی پہلی قسط ہے۔ ان شاءاللہ باقی قسطیں بھی جلد پیش کر دی جائیں گی۔

امید ہے کہ یہ مجموعہ؛ جمعہ کے خطبات کو زیادہ بامقصد، متاثرکن اور معاشرتی اصلاح کا ذریعہ بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اللہ تعالیٰ ہمیں دین کی خدمت اور معاشرتی اصلاح کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
یہاں سے ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔
 
Top