• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جمعہ کے دن قبولیت دعا کی ساعت

شمولیت
اکتوبر 16، 2011
پیغامات
106
ری ایکشن اسکور
493
پوائنٹ
65
السلام علیکم ! درج ذیل احادیث کا متن و تحقیق چاہیے !!
١۔)حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت کیا گیا ہے کہ رسول اللہ نے فرمایا:
""جمعہ کے دن کی وہ ساعت جس میں دعا قبول کی جاتی ہے دن کی آخری ساعت ہے غروب شمس سے پہلے جس وقت لوگ سب سے زیادہ غفلت میں ہوتے ہیں۔" ﴿الترغیب والترہیب حدیث ۲۵۰۱﴾
٢۔)حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ نے ارشاد فرمایا:
"" امید والی ساعت کو جمعہ کے دن عصر کی نماز کے بعد غروب آفتاب تک تلاش کرو۔ "" ﴿الترغیب والترہیب حدیث ۹۴۰۱﴾
٣۔)رسول اللہ نے ارشاد فرمایا: جمعہ کے دن ایک گھڑی ایسی ہوتی ہے کہ مسلمان بندہ جو مانگتا ہے، اللہ اُس کو ضرور عطا فرمادیتے ہیں۔ اور وہ گھڑی عصر کے بعد ہوتی ہے (مسند احمد)۔
٤۔)رسول اللہ نے جمعہ کے دن کا ذکر کیا اور فرمایا : اس میں ایک گھڑی ایسی ہے، جس میں کوئی مسلمان نماز پڑھے، اور اللہ تعالیٰ سے کچھ مانگے تو اللہ تعالیٰ اس کو عنایت فرمادیتا ہے اور ہاتھ کے اشارے سے آپ نے واضح فرمایا کہ وہ ساعت مختصر سی ہے (بخاری)
٥۔)رسول اللہ نے ارشاد فرمایا: وہ گھڑی خطبہ شروع ہونے سے لے کر نماز کے ختم ہونے تک کا درمیانی وقت ہے (مسلم)
 
Top