• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جنت کا بیان اور یہ کن لوگوں کے لیے ہے ! (دوسرا حصہ)

T.K.H

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 05، 2013
پیغامات
1,121
ری ایکشن اسکور
330
پوائنٹ
156
جنت اللہ اور اسکے رسولﷺ کی اطاعت کرنے والوں کے لیے ہے
وَمَنۡ یُّطِعِ اللہَ وَرَسُوۡلَہٗ یُدْخِلْہُ جَنّٰتٍ تَجْرِیۡ مِنۡ تَحْتِہَا الۡاَنْہٰرُ خٰلِدِیۡنَ فِیۡہَا ؕ وَذٰلِکَ الْفَوْزُ الْعَظِیۡمُ ﴿۱۳﴾
جو حکم مانے اللّٰہ اور اللّٰہ کے رسول کا اللّٰہ اُسے باغوں میں لے جائے گا جن کے نیچی نہریں رواں ہمیشہ اُن میں رہیں گے اور یہی ہے بڑی کامیابی۔
النساء آیت نمبر 13​
وَ مَنۡ یُّطِعِ اللہَ وَ رَسُوۡلَہٗ یُدْخِلْہُ جَنّٰتٍ تَجْرِیۡ مِنۡ تَحْتِہَا الْاَنْہٰرُۚ وَ مَنۡ یَّتَوَلَّ یُعَذِّبْہُ عَذَابًا اَلِیۡمًا ﴿۱۷﴾٪
اور جو اللّٰہ اور اس کے رسول کا حکم مانے اللّٰہ اسے باغوں میں لے جائے گا جن کے نیچے نہریں رواں اور جو پھر جائے گا اسے دردناک عذاب فرمائے گا۔
الفتح آیت نمبر17​
جنت کبیرہ گناہوں سے اجتناب کرنے والوں کے لیے ہے
اِنۡ تَجْتَنِبُوۡا کَبَآئِرَ مَا تُنْہَوْنَ عَنْہُ نُکَفِّرْ عَنۡکُمْ سَیِّاٰتِکُمْ وَنُدْخِلْکُمۡ مُّدْخَلًا کَرِیۡمًا ﴿۳۱﴾
اگر بچتے رہو کبیرہ گناہوں سے جن کی تمہیں ممانعت ہے تو تمہارے اور گناہ ہم بخش دیں گے اور تمہیں عزت کی جگہ داخل کریں گے۔
النساء آیت نمبر 31​
جنت نماز قائم اور زکوٰۃ ادا کرنے والوں کے لیے ہے
وَقَالَ اللہُ اِنِّیۡ مَعَکُمْ ؕ لَئِنْ اَقَمْتُمُ الصَّلٰوۃَ وَاٰتَیۡتُمُ الزَّکٰوۃَ وَاٰمَنۡتُمۡ بِرُسُلِیۡ وَعَزَّرْتُمُوۡہُمْ وَ اَقْرَضْتُمُ اللہَ قَرْضًا حَسَنًا لَّاُکَفِّرَنَّ عَنۡکُمْ سَیِّاٰتِکُمْ وَلَاُدْخِلَنَّکُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِیۡ مِنۡ تَحْتِہَا الۡاَنْہٰرُ ۚ فَمَنۡ کَفَرَ بَعْدَ ذٰلِکَ مِنۡکُمْ فَقَدْ ضَلَّ سَوَآءَ السَّبِیۡلِ ﴿۱۲﴾
اور اللّٰہ نے فرمایا بے شک میں تمہارے ساتھ ہوں ضرور اگر تم نماز قائم رکھو اور زکوٰۃ دو اور میرے رسولوں پر ایمان لاؤ اور ان کی تعظیم کرو اور اللّٰہ کو قرض حسن دو توبے شک میں تمہارے گناہ اُتاردوں گا اور ضرور تمہیں باغوں میں لے جاؤں گا جن کے نیچے نہریں رواں پھر اس کے بعد جو تم میں سے کفر کرے وہ ضرور سیدھی راہ سے بہکا۔
المائدۃ آیت نمبر 12​
جنت حق بات جاننے اور اس کو قبول کرنے والوں کے لیے ہے
وَمَا لَنَا لَا نُؤْمِنُ بِاللہِ وَمَا جَآءَنَا مِنَ الْحَقِّ ۙ وَنَطْمَعُ اَنۡ یُّدْخِلَنَا رَبُّنَا مَعَ الْقَوْمِ الصّٰلِحِیۡنَ ﴿۸۴﴾ فَاَثٰبَہُمُ اللہُ بِمَا قَالُوۡا جَنّٰتٍ تَجْرِیۡ مِنۡ تَحْتِہَا الۡاَنْہٰرُ خٰلِدِیۡنَ فِیۡہَا ؕ وَ ذٰلِکَ جَزَآءُ الْمُحْسِنِیۡنَ ﴿۸۵﴾
اور ہمیں کیا ہوا کہ ہم ایمان نہ لائیں اللّٰہ پر اور اس حق پر کہ ہمارے پاس آیا اور ہم طمع کرتے ہیں کہ ہمیں ہمارا رب نیک لوگوں کے ساتھ داخل کرےتو اللّٰہ نے انکے اُس کہنے کے بدلے انہیں باغ دیئے جن کے نیچے نہریں رواں ہمیشہ ان میں رہیں گے یہ بدلہ ہے نیکوں کا۔
المائدۃ آیت نمبر 85-84​
جنت صدق اختیار کرنے والوں کے لیے ہے
قَالَ اللہُ ہٰذَا یَوْمُ یَنۡفَعُ الصّٰدِقِیۡنَ صِدْقُہُمْ ؕ لَہُمْ جَنّٰتٌ تَجْرِیۡ مِنۡ تَحْتِہَا الۡاَنْہٰرُ خٰلِدِیۡنَ فِیۡہَاۤ اَبَدًا ؕ رَضِیَ اللہُ عَنْہُمْ وَرَضُوۡا عَنْہُ ؕ ذٰلِکَ الْفَوْزُ الْعَظِیۡمُ ﴿۱۱۹﴾
اللّٰہ نے فرمایا کہ یہ ہے وہ دن جس میں سچوں کو ان کا سچ کام آئے گا ان کےلئے باغ ہیں جن کے نیچے نہریں رواں ہمیشہ ہمیشہ ان میں رہیں گے اللّٰہ ان سے راضی اور وہ اللّٰہ سے راضی یہ ہے بڑی کامیابی۔
المائدۃ آیت نمبر 119​
جنت اللہ کی راہ میں اپنے مال و جان سے جہاد کرنے والوں کے لیے ہے
اَلَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَہَاجَرُوۡا وَجٰہَدُوۡا فِیۡ سَبِیۡلِ اللہِ بِاَمْوٰلِہِمْ وَاَنۡفُسِہِمْ ۙ اَعْظَمُ دَرَجَۃً عِنۡدَ اللہِ ؕ وَ اُولٰٓئِکَ ہُمُ الْفَآئِزُوۡنَ ﴿۲۰﴾ یُبَشِّرُہُمْ رَبُّہُمۡ بِرَحْمَۃٍ مِّنْہُ وَ رِضْوٰنٍ وَّجَنّٰتٍ لَّہُمْ فِیۡہَا نَعِیۡمٌ مُّقِیۡمٌ ﴿ۙ۲۱﴾ خٰلِدِیۡنَ فِیۡہَاۤ اَبَدًا ؕ اِنَّ اللہَ عِنۡدَہٗۤ اَجْرٌ عَظِیۡمٌ ﴿۲۲﴾
وہ جو ایمان لائے اور ہجرت کی اور اپنے مال و جان سے اللّٰہ کی راہ میں لڑے اللّٰہ کے یہاں ان کا درجہ بڑا ہے اور وہی مراد کو پہنچے ان کا رب انہیں خوشی سناتا ہے اپنی رحمت اور اپنی رضاکی اور ان باغوں کی جن میں انہیں دائمی نعمت ہے ہمیشہ ہمیشہ ان میں رہیں گے بیشک اللّٰہ کے پاس بڑا ثواب ہے۔
التوبۃ آیت نمبر 22-20
لٰکِنِ الرَّسُوۡلُ وَالَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا مَعَہٗ جٰہَدُوۡا بِاَمْوٰلِہِمْ وَاَنۡفُسِہِمْ ؕ وَاُولٰٓئِکَ لَہُمُ الْخَیۡرٰتُ ۫ وَاُولٰٓئِکَ ہُمُ الْمُفْلِحُوۡنَ ﴿۸۸﴾ اَعَدَّ اللہُ لَہُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِیۡ مِنۡ تَحْتِہَا الۡاَنْہٰرُ خٰلِدِیۡنَ فِیۡہَا ؕ ذٰلِکَ الْفَوْزُ الْعَظِیۡمُ ﴿۸۹﴾٪
لیکن رسول اور جو ان کے ساتھ ایمان لائے انہوں نے اپنے مالوں جانوں سے جہاد کیا اور انہیں کے لئےبھلائیاں ہیں اور یہی مراد کو پہونچے اللّٰہ نے ان کے لئے تیار کر رکھی ہیں بہشتیں جن کے نیچے نہریں رواں ہمیشہ ان میں رہیں گے یہی بڑی مراد ملنی ہے۔
التوبۃ آیت نمبر 89-88
یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا ہَلْ اَدُلُّکُمْ عَلٰی تِجٰرَۃٍ تُنۡجِیۡکُمۡ مِّنْ عَذَابٍ اَلِیۡمٍ ﴿۱۰﴾ تُؤْمِنُوۡنَ بِاللہِ وَ رَسُوۡلِہٖ وَ تُجٰہِدُوۡنَ فِیۡ سَبِیۡلِ اللہِ بِاَمْوٰلِکُمْ وَ اَنۡفُسِکُمْ ؕ ذٰلِکُمْ خَیۡرٌ لَّکُمْ اِنۡ کُنۡتُمْ تَعْلَمُوۡنَ ﴿ۙ۱۱﴾ یَغْفِرْ لَکُمْ ذُنُوۡبَکُمْ وَ یُدْخِلْکُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِیۡ مِنۡ تَحْتِہَا الْاَنْہٰرُ وَ مَسٰکِنَ طَیِّبَۃً فِیۡ جَنّٰتِ عَدْنٍ ؕ ذٰلِکَ الْفَوْزُ الْعَظِیۡمُ ﴿ۙ۱۲﴾
اے ایمان والو کیا میں بتادوں وہ تجارت جو تمہیں دردناک عذاب سے بچالے ایمان رکھو اللّٰہ اور اس کے رسول پر اور اللّٰہ کی راہ میں اپنے مال و جان سے جہاد کرو یہ تمہارے لئے بہتر ہے اگر تم جانو وہ تمہارے گناہ بخش دے گا اور تمہیں باغوں میں لے جائے گا جن کے نیچے نہریں رواں اور پاکیزہ محلوں میں جو بسنے کے باغوں میں ہیں یہی بڑی کامیابی ہے۔
الصف آیت نمبر 12 – 10​
جنت امر بالمعروف و نھی عن المنکر کرنے والوں کے لیے ہے
وَالْمُؤْمِنُوۡنَ وَالْمُؤْمِنٰتُ بَعْضُہُمْ اَوْلِیَآءُ بَعْضٍ ۘ یَاۡمُرُوۡنَ بِالْمَعْرُوۡفِ وَیَنْہَوْنَ عَنِ الْمُنۡکَرِ وَ یُقِیۡمُوۡنَ الصَّلٰوۃَ وَیُؤْتُوۡنَ الزَّکٰوۃَ وَیُطِیۡعُوۡنَ اللہَ وَرَسُوۡلَہٗ ؕ اُولٰٓئِکَ سَیَرْحَمُہُمُ اللہُ ؕ اِنَّ اللہَ عَزِیۡزٌ حَکِیۡمٌ ﴿۷۱﴾ وَعَدَ اللہُ الْمُؤْمِنِیۡنَ وَالْمُؤْمِنٰتِ جَنّٰتٍ تَجْرِیۡ مِنۡ تَحْتِہَا الۡاَنْہٰرُ خٰلِدِیۡنَ فِیۡہَا وَمَسٰکِنَ طَیِّبَۃً فِیۡ جَنّٰتِ عَدْنٍ ؕ وَرِضْوٰنٌ مِّنَ اللہِ اَکْبَرُ ؕ ذٰلِکَ ہُوَ الْفَوْزُ الْعَظِیۡمُ ﴿۷۲﴾٪
اور مسلمان مرد اور مسلمان عورتیں ایک دوسرے کے رفیق ہیں بھلائی کا حکم دیں اور برائی سے منع کریں اور نماز قائم رکھیں اور زکوٰۃ دیں اور اللّٰہ و رسول کا حکم مانیں یہ ہیں جن پر عنقریب اللّٰہ رحم کرے گا بیشک اللّٰہ غالب حکمت والا ہے اللّٰہ نے مسلمان مردوں اور مسلمان عورتوں کو باغوں کا وعدہ دیا ہے جن کے نیچے نہریں رواں ان میں ہمیشہ رہیں گے اور پاکیزہ مکانوں کا بسنے کے باغوں میں اور اللّٰہ کی رضا سب سے بڑی یہی ہے بڑی مراد پانی۔
التوبۃ آیت نمبر 72-71​
جنت مہاجرین و انصارِ اسلام کی اتباع کرنے والوں کے لیے ہے
وَالسّٰبِقُوۡنَ الۡاَوَّلُوۡنَ مِنَ الْمُہٰجِرِیۡنَ وَالۡاَنۡصَارِ وَالَّذِیۡنَ اتَّبَعُوۡہُمۡ بِاِحْسٰنٍ ۙ رَّضِیَ اللہُ عَنْہُمْ وَرَضُوۡا عَنْہُ وَ اَعَدَّ لَہُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِیۡ تَحْتَہَا الۡاَنْہٰرُ خٰلِدِیۡنَ فِیۡہَاۤ اَبَدًا ؕ ذٰلِکَ الْفَوْزُ الْعَظِیۡمُ ﴿۱۰۰﴾
اور سب میں اگلے پہلے مہاجر اور انصار جو بھلائی کے ساتھ ان کے پَیرو ہوئے اللّٰہ ان سے راضی اور وہ اللّٰہ سے راضی اور ان کے لئے تیار کر رکھے ہیں باغ جن کے نیچے نہریں بہیں ہمیشہ ہمیشہ ان میں رہیں یہی بڑی کامیابی ہے۔
التوبۃ آیت نمبر 100​
جنت بھلائی کرنے والوں کے لیے ہے
لِلَّذِیۡنَ اَحْسَنُوا الْحُسْنٰی وَ زِیَادَۃٌ ؕ وَلَایَرْہَقُ وُجُوۡہَہُمْ قَتَرٌ وَّلَاذِلَّۃٌ ؕ اُولٰٓئِکَ اَصْحٰبُ الْجَنَّۃِۚ ہُمْ فِیۡہَا خٰلِدُوۡنَ ﴿۲۶﴾
بھلائی والوں کے لئے بھلائی ہے اور اس سے بھی زائد اور ان کے منہ پر نہ چڑھے گی سیاہی اور نہ خواری وہی جنت والے ہیں وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے۔
یونس آیت نمبر 26​
جنت اللہ کی طرف رجوع کرنے والوں کے لیے ہے
اِنَّ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ وَاَخْبَتُوۡۤا اِلٰی رَبِّہِمْ ۙ اُولٰٓئِکَ اَصْحٰبُ الۡجَنَّۃِ ۚ ہُمْ فِیۡہَا خٰلِدُوۡنَ ﴿۲۳﴾
بیشک جو ایمان لائے اور اچھے کام کئے اور اپنے رب کی طرف رجوع لائے وہ جنت والے ہیں وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے۔
ھود آیت نمبر 23​
جنت سعادت مند لوگوں کے لیے ہے
وَ اَمَّا الَّذِیۡنَ سُعِدُوۡا فَفِی الْجَنَّۃِ خٰلِدِیۡنَ فِیۡہَا مَا دَامَتِ السَّمٰوٰتُ وَالۡاَرْضُ اِلَّا مَا شَآءَ رَبُّکَ ؕ عَطَآءً غَیۡرَ مَجْذُوۡذٍ ﴿۱۰۸﴾
اور وہ جو خوش نصیب ہوئے وہ جنّت میں ہیں ہمیشہ اس میں رہیں گے جب تک آسمان و زمین رہیں مگر جتنا تمہارے رب نے چاہا یہ بخشش ہے کبھی ختم نہ ہوگی۔
ھود آیت نمبر 103​
جنت اللہ کا عہد پورا اور اسکی راہ میں خرچ کرنے والوں کے لیے ہے
الَّذِیۡنَ یُوۡفُوۡنَ بِعَہۡدِ اللہِ وَلَا یَنۡقُضُوۡنَ الْمِیۡثٰقَ ﴿ۙ۲۰﴾ وَالَّذِیۡنَ یَصِلُوۡنَ مَاۤ اَمَرَ اللہُ بِہٖۤ اَنۡ یُّوۡصَلَ وَ یَخْشَوْنَ رَبَّہُمْ وَیَخَافُوۡنَ سُوۡٓءَ الۡحِسَابِ ﴿ؕ۲۱﴾ وَالَّذِیۡنَ صَبَرُوا ابْتِغَآءَ وَجْہِ رَبِّہِمْ وَ اَقَامُوۡا الصَّلٰوۃَ وَ اَنۡفَقُوۡا مِمَّا رَزَقْنٰہُمْ سِرًّا وَّعَلَانِیَۃً وَّیَدْرَءُوۡنَ بِالْحَسَنَۃِ السَّیِّئَۃَ اُولٰٓئِکَ لَہُمْ عُقْبَی الدَّارِ ﴿ۙ۲۲﴾ جَنّٰتُ عَدْنٍ یَّدْخُلُوۡنَہَا وَمَنْ صَلَحَ مِنْ اٰبَآئِہِمْ وَاَزْوٰجِہِمْ وَذُرِّیّٰتِہِمْ وَالۡمَلٰٓئِکَۃُ یَدْخُلُوۡنَ عَلَیۡہِمۡ مِّنۡ کُلِّ بَابٍ ﴿ۚ۲۳﴾ سَلٰمٌ عَلَیۡکُمۡ بِمَا صَبَرْتُمْ فَنِعْمَ عُقْبَی الدَّارِ ﴿ؕ۲۴﴾
وہ جو اللّٰہ کا عہد پورا کرتے ہیں اور قول باندھ کر پھرتے نہیں اور وہ کہ جو ڑ تے ہیں اُسے جس کے جوڑنے کا اللّٰہ نے حکم دیا اور اپنے رب سے ڈرتے ہیں اور حساب کی برائی سے اندیشہ رکھتے ہیں اور وہ جنہوں نے صبر کیا اپنے رب کی رضا چاہنے کو اور نماز قائم رکھی اور ہمارے دئیے سے ہماری راہ میں چھپے اور ظاہر کچھ خرچ کیا اور برائی کے بدلے بھلائی کرکے ٹالتے ہیں انہیں کے لئے پچھلے گھر کا نفع ہے بسنے کے باغ جن میں وہ داخل ہوں گے اور جو لائق ہوں ان کے باپ دادا اور بیبیوں اور اولاد میں اور فرشتے ہر دروازے سے ان پر یہ کہتے آئیں گے سلامتی ہو تم پر تمہارے صبر کا بدلہ تو پچھلا گھر کیا ہی خوب ملا ۔
الرعد آیت نمبر 24- 20​
جنت صبر کرنے والوں اور اللہ پر توکل کرنے والوں کے لیے ہے
وَالَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَنُبَوِّئَنَّہُمۡ مِّنَ الْجَنَّۃِ غُرَفًا تَجْرِیۡ مِنۡ تَحْتِہَا الْاَنْہٰرُ خٰلِدِیۡنَ فِیۡہَا ؕ نِعْمَ اَجْرُ الْعٰمِلِیۡنَ ﴿٭ۖ۵۸﴾ الَّذِیۡنَ صَبَرُوۡا وَعَلٰی رَبِّہِمْ یَتَوَکَّلُوۡنَ ﴿۵۹﴾
اور بیشک جو ایمان لائے اور اچھے کام کئے ضرور ہم انہیں جنّت کے بالا خانوں پر جگہ دیں گے جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی ہمیشہ ان میں رہیں گے کیا ہی اچھا اجر کام والوں کا وہ جنہوں نے صبر کیا اور اپنے رب ہی پر بھروسہ رکھتے ہیں۔
العنکبوت آیت نمبر 59 – 58​
جنت نیکیوں میں سبقت لیجانے والوں کے لیے ہے
ثُمَّ اَوْرَثْنَا الْکِتٰبَ الَّذِیۡنَ اصْطَفَیۡنَا مِنْ عِبَادِنَا ۚ فَمِنْہُمْ ظَالِمٌ لِّنَفْسِہٖ ۚ وَ مِنْہُمْ مُّقْتَصِدٌ ۚ وَ مِنْہُمْ سَابِقٌۢ بِالْخَیۡرٰتِ بِاِذْنِ اللہِ ؕ ذٰلِکَ ہُوَ الْفَضْلُ الْکَبِیۡرُ ﴿ؕ۳۲﴾ جَنّٰتُ عَدْنٍ یَّدْخُلُوۡنَہَا یُحَلَّوْنَ فِیۡہَا مِنْ اَسَاوِرَ مِنۡ ذَہَبٍ وَّ لُؤْلُؤًا ۚ وَ لِبَاسُہُمْ فِیۡہَا حَرِیۡرٌ ﴿۳۳﴾ وَ قَالُوا الْحَمْدُ لِلہِ الَّذِیۡۤ اَذْہَبَ عَنَّا الْحَزَنَ ؕ اِنَّ رَبَّنَا لَغَفُوۡرٌ شَکُوۡرُۨ ﴿ۙ۳۴﴾ الَّذِیۡۤ اَحَلَّنَا دَارَ الْمُقَامَۃِ مِنۡ فَضْلِہٖ ۚ لَا یَمَسُّنَا فِیۡہَا نَصَبٌ وَّ لَا یَمَسُّنَا فِیۡہَا لُغُوۡبٌ ﴿۳۵﴾
پھر ہم نے کتاب کا وارث کیا اپنے چُنے ہوئے بندوں کو تو ان میں کوئی اپنی جان پر ظلم کرتا ہے اور ان میں کوئی میانہ چال پر ہے اور ان میں کوئی وہ ہے جو اللّٰہ کے حکم سے بھلائیوں میں سبقت لے گیا یہی بڑا فضل ہے بسنے کے باغوں میں داخل ہوں گے وہ ان میں سونے کے کنگن اور موتی پہنائے جائیں گے اور وہاں ان کی پوشاک ریشمی ہے اور کہیں گے سب خوبیاں اللّٰہ کو جس نے ہمارا غم دور کیا بیشک ہمارا رب بخشنے والا قدر فرمانے والا ہے وہ جس نے ہمیں آرام کی جگہ اتارا اپنے فضل سے ہمیں اس میں نہ کوئی تکلیف پہنچےاور نہ ہمیں اس میں کوئی تکان لاحق ہو۔
فاطر آیت نمبر 35 – 32​
اللہ کے مخلص بندے ہی نعمتوں والی جنت میں داخل ہونگے
اِلَّا عِبَادَ اللہِ الْمُخْلَصِیۡنَ ﴿۴۰﴾ اُولٰٓئِکَ لَہُمْ رِزْقٌ مَّعْلُوۡمٌ ﴿ۙ۴۱﴾ فَوٰکِہُ ۚ وَ ہُمْ مُّکْرَمُوۡنَ ﴿ۙ۴۲﴾ فِیۡ جَنّٰتِ النَّعِیۡمِ ﴿ۙ۴۳﴾ عَلٰی سُرُرٍ مُّتَقٰبِلِیۡنَ ﴿۴۴﴾ یُطَافُ عَلَیۡہِمۡ بِکَاۡسٍ مِّنۡ مَّعِیۡنٍۭ ﴿ۙ۴۵﴾ بَیۡضَآءَ لَذَّۃٍ لِّلشّٰرِبِیۡنَ ﴿۴۶﴾ۚۖ لَا فِیۡہَا غَوْلٌ وَّ لَا ہُمْ عَنْہَا یُنۡزَفُوۡنَ ﴿۴۷﴾ وَ عِنْدَہُمْ قٰصِرٰتُ الطَّرْفِ عِیۡنٌ ﴿ۙ۴۸﴾ کَاَنَّہُنَّ بَیۡضٌ مَّکْنُوۡنٌ ﴿۴۹﴾
مگر جو اللّٰہ کے چُنے ہوئے بندے ہیں ان کے لئے وہ روزی ہے جو ہمارے علم میں ہے اور ان کی عزّت ہوگی ۔چین کے باغوں میںتختوں پر ہوں گے آمنے سامنے ان پر دورہ ہوگا نگاہ کے سامنے بہتی شراب کے جام کا سفید رنگ پینے والوں کے لئے لذّت نہ اس میں خمار ہے اور نہ اس سے ان کا سر پھرے اور ان کے پاس ہیں جو شوہروں کے سوا دوسری طرف آنکھ اٹھا کر نہ دیکھیں گی بڑی آنکھوں والیاں گویا وہ انڈے ہیں پوشیدہ رکھے ہوئے۔
الصٰفٰت آیت نمبر 49 – 40​
جنت توبہ کرنے اور اللہ کی راہ پر چلنے والوں کے لیے ہے
اَلَّذِیۡنَ یَحْمِلُوۡنَ الْعَرْشَ وَ مَنْ حَوْلَہٗ یُسَبِّحُوۡنَ بِحَمْدِ رَبِّہِمْ وَ یُؤْمِنُوۡنَ بِہٖ وَ یَسْتَغْفِرُوۡنَ لِلَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا ۚ رَبَّنَا وَسِعْتَ کُلَّ شَیۡءٍ رَّحْمَۃً وَّ عِلْمًا فَاغْفِرْ لِلَّذِیۡنَ تَابُوۡا وَ اتَّبَعُوۡا سَبِیۡلَکَ وَقِہِمْ عَذَابَ الْجَحِیۡمِ ﴿۷﴾ رَبَّنَا وَ اَدْخِلْہُمْ جَنّٰتِ عَدْنِ ۣالَّتِیۡ وَعَدۡتَّہُمۡ وَمَنۡ صَلَحَ مِنْ اٰبَآئِہِمْ وَ اَزْوٰجِہِمْ وَ ذُرِّیّٰتِہِمْ ؕ اِنَّکَ اَنۡتَ الْعَزِیۡزُ الْحَکِیۡمُ ۙ﴿۸﴾ وَقِہِمُ السَّیِّاٰتِ ؕ وَمَنۡ تَقِ السَّیِّاٰتِ یَوْمَئِذٍ فَقَدْ رَحِمْتَہٗ ؕ وَ ذٰلِکَ ہُوَ الْفَوْزُ الْعَظِیۡمُ ٪﴿۹﴾
وہ جو عرش اٹھاتے ہیں اور جو اس کے گرد ہیں اپنے رب کی تعریف کے ساتھ اس کی پاکی بولتے اور اس پر ایمان لاتے اور مسلمانوں کی مغفرت مانگتے ہیں اے رب ہمارے تیرے رحمت و علم میں ہر چیز کی سمائی ہے تو انہیں بخش دے جنہوں نے توبہ کی اور تیری راہ پر چلے اور انہیں دوزخ کے عذاب سے بچالے اے ہمارے رب اور انہیں بسنے کے باغوں میں داخل کر جن کا تو نے ان سے وعدہ فرمایا ہے اور ان کو جو نیک ہوں ان کے باپ دادا اور بیبیوں اور اولاد میں بیشک تو ہی عزّت و حکمت والا ہے اور انہیں گناہوں کی شامت سے بچالے اور جسے تو اس دن گناہوں کی شامت سے بچائے تو بیشک تو نے اس پر رحم فرمایا ۔ اور یہی بڑی کامیابی ہے۔
المومن آیت نمبر 9 – 7​
یَوْمَ یَجْمَعُکُمْ لِیَوْمِ الْجَمْعِ ذٰلِکَ یَوْمُ التَّغَابُنِ ؕ وَ مَنْ یُّؤْمِنۡۢ بِاللہِ وَ یَعْمَلْ صٰلِحًا یُّکَفِّرْ عَنْہُ سَیِّاٰتِہٖ وَ یُدْخِلْہُ جَنّٰتٍ تَجْرِیۡ مِنۡ تَحْتِہَا الْاَنْہٰرُ خٰلِدِیۡنَ فِیۡہَاۤ اَبَدًا ؕ ذٰلِکَ الْفَوْزُ الْعَظِیۡمُ ﴿۹﴾
جس دن تمہیں ا کھٹا کرے گا سب جمع ہونے کے دن وہ دن ہے ہار والوں کی ہار کُھلنے کا اور جو اللّٰہ پر ایمان لائے اور اچھا کام کرے اللّٰہ اس کی برائیاں اتاردے گا اور اسے باغوں میں لے جائے گا جن کے نیچے نہریں بہیں کہ وہ ہمیشہ ان میں رہیں یہی بڑی کامیابی ہے۔
التغابن آیت نمبر 9​
یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا تُوۡبُوۡۤا اِلَی اللہِ تَوْبَۃً نَّصُوۡحًا ؕ عَسٰی رَبُّکُمْ اَنۡ یُّکَفِّرَ عَنۡکُمْ سَیِّاٰتِکُمْ وَ یُدْخِلَکُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِیۡ مِنۡ تَحْتِہَا الْاَنْہٰرُۙ یَوْمَ لَا یُخْزِی اللہُ النَّبِیَّ وَ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا مَعَہٗ ۚ نُوۡرُہُمْ یَسْعٰی بَیۡنَ اَیۡدِیۡہِمْ وَ بِاَیۡمٰنِہِمْ یَقُوۡلُوۡنَ رَبَّنَاۤ اَتْمِمْ لَنَا نُوۡرَنَا وَ اغْفِرْ لَنَا ۚ اِنَّکَ عَلٰی کُلِّ شَیۡءٍ قَدِیۡرٌ﴿۸﴾
اے ایمان والو اللّٰہ کی طرف ایسی توبہ کرو جو آ گے کو نصیحت ہوجائے قریب ہے کہ تمہارا رب تمہاری برائیاں تم سے اتار دے اور تمہیں باغوں میں لے جائے جن کے نیچے نہریں بہیں جس دن اللّٰہ رسوا نہ کرے گا نبی اور ان کے ساتھ کے ایمان والوں کو ان کا نور دوڑتا ہوگا ان کے آ گے اور ان کے دہنے عرض کریں گے اے ہمارے رب ہمارے لئے ہمارا نور پورا کردے اور ہمیں بخش دے بیشک تجھے ہر چیز پر قدرت ہے۔
التحریم آیت نمبر 8​
جنت توحید پر استقامت اختیار کرنے والوں کے لیے ہے
اِنَّ الَّذِیۡنَ قَالُوۡا رَبُّنَا اللہُ ثُمَّ اسْتَقٰمُوۡا تَتَـنَزَّلُ عَلَیۡہِمُ الْمَلٰٓئِکَۃُ اَ لَّا تَخَافُوۡا وَ لَا تَحْزَنُوۡا وَ اَبْشِرُوۡا بِالْجَنَّۃِ الَّتِیۡ کُنۡتُمْ تُوۡعَدُوۡنَ ﴿۳۰﴾ نَحْنُ اَوْلِیَآؤُکُمْ فِی الْحَیٰوۃِ الدُّنْیَا وَ فِی الْاٰخِرَۃِ ۚ وَ لَکُمْ فِیۡہَا مَا تَشْتَہِیۡۤ اَنۡفُسُکُمْ وَ لَکُمْ فِیۡہَا مَا تَدَّعُوۡنَ ﴿ؕ۳۱﴾ نُزُلًا مِّنْ غَفُوۡرٍ رَّحِیۡمٍ ﴿۳۲﴾٪
بیشک وہ جنہوں نے کہا ہمارا رب اللّٰہ ہے پھر اس پر قائم رہے ان پر فرشتے اترتے ہیں کہ نہ ڈرو اور نہ غم کرو اور خوش ہو اس جنّت پر جس کا تمہیں وعدہ دیا جاتا تھا ہم تمہارے دوست ہیں دنیا کی زندگی میں اور آخرت میں اور تمہارے لئے ہے اس میں جو تمہارا جی چاہے اور تمہارے لئے اس میں جو مانگومہمانی بخشنے والے مہربان کی طرف سے۔
حٰمٰ السجدۃ آیت نمبر 32 – 30​
جنت اللہ کی آیات پر ایمان لانے اور فرمانبرداری اختیار کرنے والوں کے لیے ہے
یٰعِبَادِ لَاخَوْفٌ عَلَیۡکُمُ الْیَوْمَ وَلَاۤ اَنۡتُمْ تَحْزَنُوۡنَ ﴿ۚ۶۸﴾ اَلَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا بِاٰیٰتِنَا وَکَانُوۡا مُسْلِمِیۡنَ ﴿ۚ۶۹﴾ اُدْخُلُوا الْجَنَّۃَ اَنۡتُمْ وَ اَزْوٰجُکُمْ تُحْبَرُوۡنَ ﴿۷۰﴾ یُطَافُ عَلَیۡہِمۡ بِصِحَافٍ مِّنۡ ذَہَبٍ وَّ اَکْوَابٍۚ وَ فِیۡہَا مَا تَشْتَہِیۡہِ الْاَنۡفُسُ وَ تَلَذُّ الْاَعْیُنُ ۚ وَ اَنۡتُمْ فِیۡہَا خٰلِدُوۡنَ ﴿ۚ۷۱﴾ وَ تِلْکَ الْجَنَّۃُ الَّتِیۡۤ اُوۡرِثْتُمُوۡہَا بِمَا کُنۡتُمْ تَعْمَلُوۡنَ ﴿۷۲﴾ لَکُمْ فِیۡہَا فٰکِہَۃٌ کَثِیۡرَۃٌ مِّنْہَا تَاۡکُلُوۡنَ ﴿۷۳﴾
ان سے فرمایا جائے گا اے میرے بندو آج نہ تم پر خوف نہ تم کو غم ہو وہ جو ہماری آیتوں پر ایمان لائے اور مسلمان تھے داخل ہو جنّت میں تم اور تمہاری بیبیاں تمہاری خاطریں ہوتیں ان پر دورہ ہوگا سونے کے پیالوں اور جاموں کا اور اس میں جو جی چاہے اور جس سے آنکھ کو لذّت پہنچے اور تم اس میں ہمیشہ رہو گےاور یہ ہے وہ جنّت جس کے تم وارث کئے گئے اپنے اعمال سے تمہارے لئے اس میں بہت میوے ہیں کہ ان میں سے کھاؤ۔
الزخرف آیت نمبر 73 – 68​
قَالَ رَبِّ اَوْزِعْنِیۡۤ اَنْ اَشْکُرَ نِعْمَتَکَ الَّتِیۡۤ اَنْعَمْتَ عَلَیَّ وَ عَلٰی وٰلِدَیَّ وَ اَنْ اَعْمَلَ صٰلِحًا تَرْضٰہُ وَ اَصْلِحْ لِیۡ فِیۡ ذُرِّیَّتِیۡ ۚؕ اِنِّیۡ تُبْتُ اِلَیۡکَ وَ اِنِّیۡ مِنَ الْمُسْلِمِیۡنَ ﴿۱۵﴾ اُولٰٓئِکَ الَّذِیۡنَ نَتَقَبَّلُ عَنْہُمْ اَحْسَنَ مَا عَمِلُوۡا وَ نَتَجَاوَزُ عَنۡ سَیِّاٰتِہِمْ فِیۡۤ اَصْحٰبِ الْجَنَّۃِ ؕ وَعْدَ الصِّدْقِ الَّذِیۡ کَانُوۡا یُوۡعَدُوۡنَ ﴿۱۶﴾
اے میرے رب میرے دل میں ڈال کہ میں تیری نعمت کا شکر کروں جو تو نے مجھ پر اور میرے ماں باپ پر کی اور میں وہ کام کروں جو تجھے پسند آئے اور میرے لئے میری اولاد میں صلاح رکھ میں تیری طرف رجوع لایا اور میں مسلمان ہوں یہ ہیں وہ جن کی نیکیاں ہم قبول فرمائیں گے اور ان کی تقصیروں سے درگذر فرمائیں گے جنّت والوں میں سچّا وعدہ جو انہیں دیا جاتا تھا ۔
الاحقاف آیت نمبر 16 – 15​
جنت سچے مومنوں کے لیے ہے
لِّیُدْخِلَ الْمُؤْمِنِیۡنَ وَ الْمُؤْمِنٰتِ جَنّٰتٍ تَجْرِیۡ مِنۡ تَحْتِہَا الْاَنْہٰرُ خٰلِدِیۡنَ فِیۡہَا وَ یُکَفِّرَ عَنْہُمْ سَیِّاٰتِہِمْ ؕ وَ کَانَ ذٰلِکَ عِنۡدَ اللہِ فَوْزًا عَظِیۡمًا ۙ﴿۵﴾
تاکہ ایمان والے مَردوں اور ایمان والی عورتوں کو باغوں میں لے جائے جن کے نیچے نہریں رواں ہمیشہ ان میں رہیں اور انکی برائیاں ان سے اتار دے اور یہ اللّٰہ کے یہاں بڑی کامیابی ہے۔
الفتح آیت نمبر 5​
یَوْمَ تَرَی الْمُؤْمِنِیۡنَ وَ الْمُؤْمِنٰتِ یَسْعٰی نُوۡرُہُمۡ بَیۡنَ اَیۡدِیۡہِمْ وَ بِاَیۡمٰنِہِمۡ بُشْرٰىکُمُ الْیَوْمَ جَنّٰتٌ تَجْرِیۡ مِنۡ تَحْتِہَا الْاَنْہٰرُ خٰلِدِیۡنَ فِیۡہَا ؕ ذٰلِکَ ہُوَ الْفَوْزُ الْعَظِیۡمُ ﴿ۚ۱۲﴾
جس دن تم ایمان والے مَردوں اور ایمان والی عورتوں کو دیکھو گے کہ ان کا نور ہے ان کے آگے اور ان کے دہنے دوڑتا ہے ان سے فرمایا جارہا ہے کہ آج تمہاری سب سے زیادہ خوشی کی بات وہ جنّتیں ہیں جن کے نیچے نہریں بہیں تم ان میں ہمیشہ ر ہو یہی بڑی کامیابی ہے۔
الحدید آیت نمبر 12​
سَابِقُوۡۤا اِلٰی مَغْفِرَۃٍ مِّنۡ رَّبِّکُمْ وَ جَنَّۃٍ عَرْضُہَا کَعَرْضِ السَّمَآءِ وَ الْاَرْضِ ۙ اُعِدَّتْ لِلَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا بِاللہِ وَ رُسُلِہٖ ؕ ذٰلِکَ فَضْلُ اللہِ یُؤْتِیۡہِ مَنۡ یَّشَآءُ ؕ وَاللہُ ذُوالْفَضْلِ الْعَظِیۡمِ ﴿۲۱﴾
بڑھ کر چلو اپنے رب کی بخشش اور اس جنّت کی طرف جس کی چوڑائی جیسے آسمان اور زمین کا پھیلاؤ تیار ہوئی ہے ان کے لئے جو اللّٰہ اور اس کے سب رسولوں پر ایمان لائیں یہ اللّٰہ کا فضل ہے جسے چاہے دے اور اللّٰہ بڑے فضل والا ہے۔
الحدید آیت نمبر 21​
جنت مومنوں کےلیے ہے جوفقط اللہ اور اسکے رسولﷺ سے محبت کرتے ہیں
لَا تَجِدُ قَوْمًا یُّؤْمِنُوۡنَ بِاللہِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ یُوَآدُّوۡنَ مَنْ حَآدَّ اللہَ وَ رَسُوۡلَہٗ وَ لَوْ کَانُوۡۤا اٰبَآءَہُمْ اَوْ اَبْنَآءَہُمْ اَوْ اِخْوٰنَہُمْ اَوْ عَشِیۡرَتَہُمْ ؕ اُولٰٓئِکَ کَتَبَ فِیۡ قُلُوۡبِہِمُ الْاِیۡمٰنَ وَ اَیَّدَہُمۡ بِرُوۡحٍ مِّنْہُ ؕ وَ یُدْخِلُہُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِیۡ مِنۡ تَحْتِہَا الْاَنْہٰرُ خٰلِدِیۡنَ فِیۡہَا ؕ رَضِیَ اللہُ عَنْہُمْ وَ رَضُوۡا عَنْہُ ؕ اُولٰٓئِکَ حِزْبُ اللہِ ؕ اَلَاۤ اِنَّ حِزْبَ اللہِ ہُمُ الْمُفْلِحُوۡنَ ﴿۲۲﴾٪
تم نہ پاؤ گے ان لوگوں کو جو یقین رکھتے ہیں اللّٰہ اور پچھلے دن پر کہ دوستی کریں ان سے جنہوں نے اللّٰہ اور اس کے رسول سے مخالفت کی اگرچہ وہ ان کے باپ یا بیٹے یا بھائی یا کُنبے والے ہوں یہ ہیں جن کے دلوں میں اللّٰہ نے ایمان نقش فرمادیا اور اپنی طرف کی روح سے ان کی مدد کی اور انہیں باغوں میں لے جائے گا جن کے نیچے نہریں بہیں ان میں ہمیشہ رہیں اللّٰہ ان سے راضی اور وہ اللّٰہ سے راضی یہ اللّٰہ کی جماعت ہے سنتا ہے اللّٰہ ہی کی جماعت کامیاب ہے۔
المجادلۃ آیت نمبر 22​
جنت اللہ کی رضا پر مطمئن رہنے والوں کے لیے ہے
یٰۤاَیَّتُہَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّۃُ ﴿۲۷﴾٭ۖارْجِعِیۡۤ اِلٰی رَبِّکِ رَاضِیَۃً مَّرْضِیَّۃً ﴿ۚ۲۸﴾ فَادْخُلِیۡ فِیۡ عِبٰدِیۡ ﴿ۙ۲۹﴾ وَ ادْخُلِیۡ جَنَّتِیۡ ﴿٪۳۰﴾
اے اطمینان والی جان اپنے رب کی طرف واپس ہو یوں کہ تو اس سے راضی وہ تجھ سے راضی پھر میرے خاص بندوں میں داخل ہو اور میری جنّت میں آ۔
الفجر آیت نمبر 30 – 27​
جنت نیکیوں کا پلڑا بھاری رہنے والوں کے لیے ہے
فَاَمَّا مَنۡ ثَقُلَتْ مَوٰزِیۡنُہٗ ۙ﴿۶﴾ فَہُوَ فِیۡ عِیۡشَۃٍ رَّاضِیَۃٍ ؕ﴿۷﴾
تو جس کی تولیں بھاری ہوئیں وہ تو من مانتے عیش میں ہیں۔
القارعۃ آیت نمبر7 – 6​
جنت درج ذیل صفات کے حامل لوگوں کے لیے ہے
قُلْ اَؤُنَبِّئُکُمۡ بِخَیۡرٍ مِّنۡ ذٰلِکُمْؕ لِلَّذِیۡنَ اتَّقَوْا عِنۡدَ رَبِّہِمْ جَنّٰتٌ تَجْرِیۡ مِنۡ تَحْتِہَا الۡاَنْہٰرُ خٰلِدِیۡنَ فِیۡہَا وَ اَزْوٰجٌ مُّطَہَّرَۃٌ وَّرِضْوٰنٌ مِّنَ اللہِؕ وَاللہُ بَصِیۡرٌۢ بِالْعِبَادِ﴿ۚ۱۵﴾ اَلَّذِیۡنَ یَقُوۡلُوۡنَ رَبَّنَاۤ اِنَّنَاۤ اٰمَنَّا فَاغْفِرْ لَنَا ذُنُوۡبَنَا وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ﴿ۚ۱۶﴾ اَلصّٰبِرِیۡنَ وَالصّٰدِقِیۡنَ وَالْقٰنِتِیۡنَ وَالْمُنۡفِقِیۡنَ وَالْمُسْتَغْفِرِیۡنَ بِالۡاَسْحَارِ﴿۱۷﴾
تم فرماؤ کیا میں تمہیں اس سے بہتر چیز بتادوں پرہیز گاروں کے لئے ان کے رب کے پاس جنتیں ہیں جن کے نیچے نہریں رواں ہمیشہ ان میں رہیں گے اور ستھری بیبیاں اور اللّٰہ کی خوشنودی اور اللّٰہ بندوں کو دیکھتا ہے وہ جو کہتے ہیں اے رب ہمارے ہم ایمان لائے تو ہمارے گناہ معاف کر اور ہمیں دوزخ کے عذاب سے بچالے صبر والے اور سچے اور ادب والے اور راہ خدا میں خرچنے والے اور پچھلے پہرسے معافی مانگنے والے۔
آلِ عمران آیت نمبر 17- 15​
وَسَارِعُوۡۤا اِلٰی مَغْفِرَۃٍ مِّنۡ رَّبِّکُمْ وَجَنَّۃٍ عَرْضُہَا السَّمٰوٰتُ وَالۡاَرْضُۙ اُعِدَّتْ لِلْمُتَّقِیۡنَ﴿۱۳۳﴾ۙ الَّذِیۡنَ یُنۡفِقُوۡنَ فِی السَّرَّآءِ وَالضَّرَّآءِ وَالْکٰظِمِیۡنَ الْغَیۡظَ وَالْعَافِیۡنَ عَنِ النَّاسِؕ وَاللہُ یُحِبُّ الْمُحْسِنِیۡنَ﴿۱۳۴﴾ۚ وَالَّذِیۡنَ اِذَا فَعَلُوۡا فٰحِشَۃً اَوْ ظَلَمُوۡۤا اَنْفُسَہُمْ ذَکَرُوا اللہَ فَاسْتَغْفَرُوۡا لِذُنُوۡبِہِمْ۟ وَمَنۡ یَّغْفِرُ الذُّنُوۡبَ اِلَّا اللہُ ۪۟ وَلَمْ یُصِرُّوۡا عَلٰی مَا فَعَلُوۡا وَہُمْ یَعْلَمُوۡنَ﴿۱۳۵﴾ اُولٰٓئِکَ جَزَآؤُہُمۡ مَّغْفِرَۃٌ مِّنۡ رَّبِّہِمْ وَجَنّٰتٌ تَجْرِیۡ مِنۡ تَحْتِہَا الۡاَنْہٰرُ خٰلِدِیۡنَ فِیۡہَاؕ وَنِعْمَ اَجْرُ الْعٰمِلِیۡنَ﴿۱۳۶﴾ؕ
اور دوڑواپنے رب کی بخشش اور ایسی جنت کی طرف جس کی چوڑان میں سب آسمان وزمین آجائیں پرہیزگاروں کے لئے تیار رکھی ہے وہ جو اللّٰہ کی راہ میں خرچ کرتے ہیں خوشی میں اور رنج میں اور غصہ پینے والے اور لوگوں سے درگزر کرنے والے اور نیک لوگ اللّٰہ کے محبوب ہیں اور وہ کہ جب کوئی بے حیائی یا اپنی جانوں پر ظلم کریں اللّٰہ کو یاد کرکے اپنے گناہوں کی معافی چاہیں اور گناہ کون بخشے سوا اللّٰہ کے اور اپنے کئے پر جان بوجھ کر اَڑ نہ جائیں ایسوں کو بدلہ اُن کے رب کی بخشش اور جنتیں ہیں جن کے نیچے نہریں رواں ہمیشہ ان میں رہیں اور کامیوں کاکیا اچھا نیگ ہے ۔
آلِ عمران آیت نمبر 136- 133​
قَدْ اَفْلَحَ الْمُؤْمِنُوۡنَ ۙ﴿۱﴾ الَّذِیۡنَ ہُمْ فِیۡ صَلَاتِہِمْ خٰشِعُوۡنَ ۙ﴿۲﴾ وَالَّذِیۡنَ ہُمْ عَنِ اللَّغْوِ مُعْرِضُوۡنَ ﴿ۙ۳﴾ وَالَّذِیۡنَ ہُمْ لِلزَّکٰوۃِ فٰعِلُوۡنَ ۙ﴿۴﴾ وَالَّذِیۡنَ ہُمْ لِفُرُوۡجِہِمْ حٰفِظُوۡنَ ۙ﴿۵﴾ اِلَّا عَلٰۤی اَزْوٰجِہِمْ اَوْ مَا مَلَکَتْ اَیۡمٰنُہُمْ فَاِنَّہُمْ غَیۡرُ مَلُوۡمِیۡنَ ۚ﴿۶﴾ فَمَنِ ابْتَغٰی وَرَآءَ ذٰلِکَ فَاُولٰٓئِکَ ہُمُ الْعٰدُوۡنَ ۚ﴿۷﴾ وَالَّذِیۡنَ ہُمْ لِاَمٰنٰتِہِمْ عَہۡدِہِمْ رٰعُوۡنَ ۙ﴿۸﴾ وَالَّذِیۡنَ ہُمْ عَلٰی صَلَوٰتِہِمْ یُحَافِظُوۡنَ ۘ﴿۹﴾ اُولٰٓئِکَ ہُمُ الْوٰرِثُوۡنَ ﴿ۙ۱۰﴾ الَّذِیۡنَ یَرِثُوۡنَ الْفِرْدَوْسَؕ ہُمْ فِیۡہَا خٰلِدُوۡنَ ﴿۱۱﴾
بیشک مراد کو پہنچے ایمان والے جو اپنی نماز میں گڑگڑاتے ہیں اور وہ جو کسی بیہودہ بات کی طرف التفات نہیں کرتے اور وہ کہ زکوٰۃ دینے کا کام کرتے ہیں اور وہ جو اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرتے ہیں مگر اپنی بیبیوں یا شرعی باندیوں پر جو ان کے ہاتھ کی مِلک ہیں کہ ان پر کوئی ملامت نہیں تو جو ان دو کے سوا کچھ اور چاہے وہی حد سے بڑھنے والے ہیں اور وہ جو اپنی امانتوں اور اپنے عہد کی رعایت کرتے ہیں اور وہ جو اپنی نمازوں کی نگہبانی کرتے ہیں یہی لوگ وارث ہیں کہ فردوس کی میراث پائیں گے وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے۔
المومنون آیت 11 – 1​
وَ مَنۡ تَابَ وَ عَمِلَ صٰلِحًا فَاِنَّہٗ یَتُوۡبُ اِلَی اللہِ مَتَابًا ﴿۷۱﴾ وَالَّذِیۡنَ لَا یَشْہَدُوۡنَ الزُّوۡرَ ۙ وَ اِذَا مَرُّوۡا بِاللَّغْوِ مَرُّوۡا کِرَامًا ﴿۷۲﴾ وَالَّذِیۡنَ اِذَا ذُکِّرُوۡا بِاٰیٰتِ رَبِّہِمْ لَمْ یَخِرُّوۡا عَلَیۡہَا صُمًّا وَّ عُمْیَانًا ﴿۷۳﴾ وَالَّذِیۡنَ یَقُوۡلُوۡنَ رَبَّنَا ہَبْ لَنَا مِنْ اَزْوٰجِنَا وَ ذُرِّیّٰتِنَا قُرَّۃَ اَعْیُنٍ وَّ اجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِیۡنَ اِمَامًا ﴿۷۴﴾ اُولٰٓئِکَ یُجْزَوْنَ الْغُرْفَۃَ بِمَا صَبَرُوۡا وَ یُلَقَّوْنَ فِیۡہَا تَحِیَّۃً وَّ سَلٰمًا ﴿ۙ۷۵﴾ خٰلِدِیۡنَ فِیۡہَا ؕحَسُنَتْ مُسْتَقَرًّا وَّ مُقَامًا ﴿۷۶﴾
اور جو توبہ کرے اور اچھا کام کرے تو وہ اللّٰہ کی طرف رجوع لایا جیسی چاہئے تھی اورجو جھوٹی گواہی نہیں دیتےاورجب بیہودہ پر گزرتے ہیں اپنی عزت سنبھالے گزر جاتے ہیں اور وہ کہ جب کہ انہیں ان کے رب کی آیتیں یاد د لائی جائیں تو ان پر بہرے اندھے ہوکر نہیں گرتے اور وہ جو عرض کرتے ہیں اے ہمارے رب ہمیں دے ہماری بیبیوں اورہماری اولاد سے آنکھوں کی ٹھنڈک اور ہمیں پرہیزگاروں کا پیشوا بنا ان کو جنّت کا سب سے اونچا بالاخانہ انعام ملے گا بدلہ ان کے صبر کا اور وہاں مجرے اور سلام کے ساتھ ان کی پیشوائی ہوگی ہمیشہ اس میں رہیں گے کیا ہی اچھی ٹھہرنے اوربسنے کی جگہ۔
الفرقان آیت نمبر76 – 71​
اِلَّا الْمُصَلِّیۡنَ ﴿ۙ۲۲﴾ الَّذِیۡنَ ہُمْ عَلٰی صَلَاتِہِمْ دَآئِمُوۡنَ ﴿۲۳﴾۪ۙ وَ الَّذِیۡنَ فِیۡۤ اَمْوٰلِہِمْ حَقٌّ مَّعْلُوۡمٌ ﴿۲۴﴾۪ۙ لِّلسَّآئِلِ وَ الْمَحْرُوۡمِ ﴿۲۵﴾۪ۙ وَ الَّذِیۡنَ یُصَدِّقُوۡنَ بِیَوْمِ الدِّیۡنِ ﴿۲۶﴾۪ۙ وَ الَّذِیۡنَ ہُمۡ مِّنْ عَذَابِ رَبِّہِمۡ مُّشْفِقُوۡنَ ﴿ۚ۲۷﴾ اِنَّ عَذَابَ رَبِّہِمْ غَیۡرُ مَاْمُوۡنٍ ﴿۲۸﴾ وَ الَّذِیۡنَ ہُمْ لِفُرُوۡجِہِمْ حٰفِظُوۡنَ ﴿ۙ۲۹﴾ اِلَّا عَلٰۤی اَزْوٰجِہِمْ اَوْ مَا مَلَکَتْ اَیۡمٰنُہُمْ فَاِنَّہُمْ غَیۡرُ مَلُوۡمِیۡنَ ﴿ۚ۳۰﴾ فَمَنِ ابْتَغٰی وَرَآءَ ذٰلِکَ فَاُولٰٓئِکَ ہُمُ الْعَادُوۡنَ ﴿ۚ۳۱﴾ وَ الَّذِیۡنَ ہُمْ لِاَمٰنٰتِہِمْ وَ عَہۡدِہِمْ رٰعُوۡنَ ﴿۪ۙ۳۲﴾ وَ الَّذِیۡنَ ہُمۡ بِشَہٰدٰتِہِمْ قَآئِمُوۡنَ ﴿۳۳﴾۪ۙ وَ الَّذِیۡنَ ہُمْ عَلٰی صَلَاتِہِمْ یُحَافِظُوۡنَ ﴿ؕ۳۴﴾ اُولٰٓئِکَ فِیۡ جَنّٰتٍ مُّکْرَمُوۡنَ﴿۳۵﴾ؕ٪
مگر نمازی جو اپنی نماز کے پابند ہیں اور وہ جن کے مال میں ایک معلوم حق ہے اس کے لئے جو مانگے اور جو مانگ بھی نہ سکے تو محروم رہے اور وہ جو انصاف کا دن سچ جانتے ہیں اور وہ جو اپنے رب کے عذاب سے ڈر رہے ہیں بے شک ان کے رب کا عذاب نڈر ہونے کی چیز نہیں اور وہ جو اپنی شرمگاہوں کی حفاطت کرتے ہیں مگر اپنی بیبیوں یا اپنے ہاتھ کے مال کنیزوں سے کہ ان پر کچھ ملامت نہیں تو جو ان دو کہ سوا اور چاہے وہی حد سے بڑھنے والے ہیں اور وہ جو اپنی امانتوں اور اپنے عہد کی حفاظت کرتے ہیں اور وہ جو اپنی گواہیوں پر قائم ہیں اور وہ جو اپنی نماز کی حفاظت کرتے ہیں یہ ہیں جن کا باغوں میں اعزاز ہوگا۔
المعارج آیت نمبر 35 – 22​
-----------------------------------------------------------------------------------------​
جاری ہے-------​
 
Top