• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جنگ عظیم اول

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
کتاب کا نام
جنگ عظیم اول

مصنف کا نام
سید فضل اللہ بخاری

ناشر
دار الشعور لاہور


تبصرہ

بیسویں صدی کے آغاز میں ایک ایسی عظیم جنگ رو بہ عمل آئی کہ روئے زمین پر ظلم اور خون آشامی کی الم ناک داستانیں رقم ہوئیں۔ اس سے قبل انسانی ادراک و تخیل اس قدر قتل و غارت گری، خونریزی اور درندگی سے آشنا نہ تھا۔ چشم متحیر نے 1914ء سے 1918ء تک انسانوں کے ہاتھوں انسانوں کے تباہی کے ایسے مناظر دیکھے جن کے وقوع کے بعد انسان درندگی اور شیطنت کی انتہا کو پہنچ گیا۔ زیر نظر کتاب اسی خون آشام داستان کو سپرد قلم کیا گیا ہے۔ جس میں کوشش کی گئی ہے کہ جنگ عظیم سے قبل شریکِ جنگ ممالک، یورپ اور باقی دنیا کے حالات و معاملات کا جائزہ لیتے ہوئے جنگ کے اسباب و علل، احوال، نتائج اور اثرات پر سیر حاصل معلومات یکجا کرتے ہوئے موجودہ دور اور حالات کے تناظر میں بے لاگ اور جامع تبصرہ بھی قارئین کے لئے پیش کیا جائے۔ تاکہ کتاب نہ صرف تاریخ کی ایک اہم کڑی کے بیان پر محیط نہ ہو بلکہ مستقبل کے لیے آئینے اور مشعل کا کام بھی دے سکے۔(ع۔م)
ڈاؤنلوڈ لنک
اس کتاب جنگ عظیم اول کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب جنگ عظیم دوم کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 
Last edited:
Top