• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جنگ عظیم دوئم

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
کتاب کا نام
جنگ عظیم دوئم

مصنف کا نام
لوئیس ایل۔سنائڈر

مترجم
مولانا غلام رسول مہر

ناشر
دار الشعور لاہور


تبصرہ

بیسویں صدی اپنی آغوش میں دو عظیم جنگیں لیے روپوش ہو گئی۔ اکیسویں صدی کا آغاز بھی بیسویں صدی کی خون آشامی سے مختلف نہیں ہے۔ عالمی طاقتیں امن عالم کے جاں فزا نعرے لگا کر لاکھوں انسانوں کو موت کے گھاٹ اتارنے اور اپنی طاقت کی دھاک بٹھانے میں مصروف ہیں۔ یہی عالمی طاقتیں جنگ عظیم اول میں آمنے سامنے ہوئیں تو ایک کروڑ سے زائد لوگ کام آئے۔ اور جب جنگ عظیم دوم میں ان کی آپس میں مڈبھیڑ ہوئی تو پانچ کروڑ لوگوں کو زندگی کی بازی ہارنا پڑی اور کروڑوں لوگوں کو معذوری کی زندگی گزارنے پر مجبور کر دیا گیا۔ امریکہ نے ہیرو شیما اور ناگا ساکی پر ایٹم بم گرا کر امن کا سب سے بڑا علمبردار ہونے کا ثبوت دیا۔ زیر نظر کتاب جنگ عظیم دوم کے تمام پہلو آپ کے سامنے اس طرح عیاں کر دے گی کہ آپ جنگ کے تمام واقعات اپنے سامنے ہوتے دیکھ رہے ہوں گے۔ کتاب کے مصنف لوئیس ایل۔ سنائیڈر ہیں جس کا سلیس اور رواں اردو ترجمہ مولانا غلام رسول مہر نے کیا ہے۔ کتاب ایک تاریخی دستاویز کے ساتھ ساتھ مصنف کا غیر جانبدارانہ اور عرق ریزی سے کیا ہوا تجزیہ بھی ہے جس نے موضوع کے تمام پہلوؤں کو بخوبی سمیٹ لیا ہے۔ علاوہ ازیں مصنف نے انسانی تاریخ کا رخ موڑنے والے دو کرداروں ہٹلر اور مسولینی کی زندگیوں اور کارستانیوں سے بھی پردہ اٹھا دیا ہے۔(ع۔م)
اس کتاب جنگ عظیم دوئم کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 
Last edited:
Top