• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جو مسجد میں اچھی بات سیکھے اور سکھائے اسے مکمل حج کا ثواب ملے گا :

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
➖➖➖➖
مسجد کے درس کے ذریعہ سے حج کا ثواب❗
➖➖➖➖

◀ عن النبي صلى الله عليه وسلم قال

من غدا إلى المسجد لا يريد إلا أن يتعلم خيرا أو يعلمه كان له كأجر حاج تاما حجته ـ


ترجمہ:

نبی صلی الله علیه وسلم نے ارشاد فرمایا:

"جو شخص مسجد صرف اس لئے گیا کہ وہ اچھی بات سیکھے یا سکھائے تو اسے مکمل (یعنی سارے ارکان کیساتھ ادا کئے گئے) حج کا ثواب ملے گا."

(حوالہ:: طبرانی، 111/8
سندہ صحیح للبانی)

اپنی نیکیوں میں اضافہ کیلئے اس خوبصورت بات کو شئیر ضرور کریں. جو اس پر عمل کریگا اسکا اجر آپکو بھی ملے گا. جزاک الله خیر
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,564
پوائنٹ
791
اس حدیث کی مکمل سند چاھیے
امام طبرانی اپنی کتاب ’’ المعجم الكبير ‘‘ میں روایت کرتے ہیں :
حدثنا عبدان بن أحمد، ثنا هشام بن عمار، ثنا محمد بن شعيب، ثنا ثور بن يزيد، عن خالد بن معدان، عن أبي أمامة، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال:
«من غدا إلى المسجد لا يريد إلا أن يتعلم خيرا أو يعلمه، كان له كأجر حاج تاما حجته» (حدیث نمبر ۔ 7473 )

سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے :
جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
"جو شخص مسجد صرف اس لئے گیا کہ وہ اچھی بات سیکھے یا سکھائے تو اسے مکمل (یعنی سارے ارکان کیساتھ ادا کئے گئے) حج کا ثواب ملے گا."
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اور امام طبرانی نے اپنی دوسری کتاب ’’ مسند شامیین ‘‘ میں اس کی سند یوں بیان کی :
حدثنا خطاب بن سعد الدمشقي، ثنا هشام بن عمار، ثنا محمد بن شعيب، ثنا ثور بن يزيد، عن خالد بن معدان، عن أبي أمامة، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: «من غدا إلى المسجد لا يريد إلا أن يتعلم خيرا أو يعلمه كان له كأجر حاج تام حجتة»۔۔ (حدیث نمبر ۔ 423 )
نیز اس روایت کو امام بیہقی ؒ نے بھی روایت کیا ہے (المدخل إلى السنن الكبرى )
اور امام حاکم نے (المستدرک )میں نقل فرمایا ہے؛
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اور علامہ الالبانی رحمہ اللہ نے ’’ صحيح الترغيب والترهيب ‘‘ اس نقل کرکے لکھا ہے :
(رواه الطبراني في الكبير بإسناد لا بأس به )
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,564
پوائنٹ
791
"جو شخص مسجد صرف اس لئے گیا کہ وہ اچھی بات سیکھے یا سکھائے
اسلام میں تعلیم و تعلم کی اہمیت و فضیلت

امام ابن ماجہ (أبو عبد الله محمد بن يزيد القزويني، (المتوفى: 273 ھ) روایت کرتے ہیں :
عن ابي هريرة قال:‏‏‏‏ سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول:‏‏‏‏ " من جاء مسجدي هذا لم ياته إلا لخير يتعلمه او يعلمه فهو بمنزلة المجاهد في سبيل الله ومن جاء لغير ذلك فهو بمنزلة الرجل ينظر إلى متاع غيره ".
(سنن ابن ماجہ ،حدیث نمبر: 227 )
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص میری اس مسجد میں صرف خیر (علم دین) سیکھنے یا سکھانے کے لیے آئے تو وہ اللہ تعالیٰ کے راستہ میں جہاد کرنے والے کے درجہ میں ہے، اور جو اس کے علاوہ کسی اور مقصد کے لیے آئے تو وہ اس شخص کے درجہ میں ہے جس کی نظر دوسروں کی متاع پر لگی ہوتی ہے“ ۱؎۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
(تحفة الأشراف : ۱۲۹۵۶، ومصباح الزجاجة : ۸۵)، وقد أخرجہ : مسند احمد (۲/۳۵۰، ۴۱۸، ۵۲۶) (صحیح)
وضاحت: ۱؎ : مسجد نبوی میں علم دین حاصل کرنے کی غرض سے جانے والا مجاہد کے درجہ میں ہے، اور اسی وجہ سے دوسری مساجد اور دینی درسگاہوں میں علم دین حاصل کرنے والا بھی فضیلت کا مستحق ہے۔
 
Top