• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جہالت کی انتہاء۔۔۔۔ مُعتمرین تبرک کے لیے غلاف کعبہ کے دھاگے نکالتے ہوئے

محمد وقاص گل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 23، 2013
پیغامات
1,033
ری ایکشن اسکور
1,711
پوائنٹ
310
حُجاج اور مُعتمرین کرام بیت اللہ کی زیارت کا شرف حاصل کرتے ہوئے ویسے تو فنا فی اللہ کی کیفیت سے سرشار ہوتے ہیں لیکن کچھ کمزور عقیدہ لوگوں کی توجہ عبادت میں خشوع وخضوع کے بجائے ظاہری چیزوں پر ہوتی ہے۔ وہ خانہ کعبہ میں عبادت کے ذریعے اللہ کا قرب حاصل کرنے کے بجائے غیرضروری مشاغل میں مصروف ہوتے ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کی رپورٹ کے مطابق کچھ حجاج ومعتمرین طواف کے دوران خانہ کعبہ کے غلاف کا کوئی ٹکڑا کاٹ لیتے یا اس میں سے دھاگے نکال لیتے ہیں۔ کچھ حجاج تو محض یادگار کے طور پر ایسا کرتے ہیں جبکہ اکثریت تبرک کے طورپر کسوہ [غلاف] کعبہ کےدھاگے نکالتی ہے۔ ایسے لوگوں کا خیال ہوتا ہے کہ غلاف کعبہ کے یہ دھاکے اُنہیں اور ان کے اہل خانہ کو جسمانی اور روحانی بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے ساتھ ہرقسم کی زمینی سماوی بلیات سے بھی بچائیں گے۔

ان دنوں ایک چھوٹی سی ویڈیو فوٹیج تیزی سے مقبول ہو رہی ہے جس میں مُعتمرین کو طواف کے دوران چپکے سے غلاف کعبہ سے دھاگے نکالتے دیکھا جا سکتا ہے۔ کعبہ شریف کے غلاف مقدس سے دھاگے نکالنے کے خواہاں عموما خانہ کعبہ سے چمٹے رہتے ہیں۔ بظاہر ایسے لگتا ہے کہ وہ اللہ سے کوئی خاص التجا کررہے ہیں لیکن ان کی نظریں خانہ کعبہ کے غلاف پر ہوتی ہیں۔ یہ ویڈیو فوٹیج حرم میں لگے خفیہ کیمروں کی مدد سے بنائی گئی ہے۔ انٹرنیٹ پر لوڈ کی گئی اس ویڈیو پر ملے جلے تاثرات دیکھے جا سکتے ہیں۔

تبرک کے طور پر حجاج و معتمرین نہ صرف خانہ کعبہ کے غلاف کا کچھ حصہ کاٹ لیتے یا اس کے دھاگے نکالتے ہیں بلکہ واپسی پر کھجوریں، تسبیحات، ٹوپیاں اور زمزم بھی بہ طور تبرک ساتھ لانا اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں۔

http://urdu.alarabiya.net/ur/middle-east/2014/02/28/مُعتمرین-تبرک-کے-لیے-غلاف-کعبہ-کے-دھاگے-نکالتے-ہوئے-ویڈیو.html
 
  • پسند
Reactions: Dua

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
ھداھم اللہ تعالی۔۔۔
یہ ویڈیوحرم شریف کے خفیہ کیمرے کی نہیں ہے۔بلکہ وہاں موجود معتمرین ، عملہ یا دیگر لوگوں میں سے کسی نے بنائی ہے۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
حُجاج اور مُعتمرین کرام بیت اللہ کی زیارت کا شرف حاصل کرتے ہوئے ویسے تو فنا فی اللہ کی کیفیت سے سرشار ہوتے ہیں لیکن کچھ کمزور عقیدہ لوگوں کی توجہ عبادت میں خشوع وخضوع کے بجائے ظاہری چیزوں پر ہوتی ہے۔ وہ خانہ کعبہ میں عبادت کے ذریعے اللہ کا قرب حاصل کرنے کے بجائے غیرضروری مشاغل میں مصروف ہوتے ہیں۔
.html

نعوذباللہ من ذلک
یہ کفر کا عقیدہ ہے، صوفیوں کے ہاں یہ بدعقیدہ پایا جاتا ہے کہ آدمی عبادت کرتے کرتے اس مقام پر پہنچ جاتا ہے کہ وہ اللہ میں یا اللہ اس میں حلول کر جاتا ہے ، نعوذباللہ من ذلک، العیاذباللہ، حالانکہ یہ بالکل فضول بات ہے، اور اللہ کی سخت ترین گستاخی ہے۔(وَجَعَلُوا لَهُ مِنْ عِبَادِهِ جُزْءًا ۚ إِنَّ الْإِنسَانَ لَكَفُورٌ مُّبِينٌ﴿١٥...الزخرف) اللہ کسی میں حلول نہیں کرتا وہ پاک ذات ہے ، اس کی شان سب سے اعلیٰ ہے، وہ جہانوں کا پروردگار ہے۔

شیخ صالح الفوزان حفظہ اللہ فرماتے ہیں کہ صوفیوں کا یہ عقیدہ عیسائیوں اور یہودیوں کے کفر سے بڑا کفر ہے، کیونکہ انہوں نے صرف ایک ایک شخص یعنی یہودی نے صرف حضرت عزیر علیہ السلام اور عیسائیوں نے صرف حضرت عیسی علیہ السلام کے بارے میں یہ کافرانہ عقیدہ رکھا، جبکہ صوفی ہر چیز کے بارے میں یہ عقیدہ رکھتے ہیں، لہذا ان کا کفر یہود و نصاریٰ کے کفر سے بڑا کفر ہے۔

یہی وجہ ہے کہ صوفیوں کا عالم جسے وہ شیخ اکبر کہتے ہیں ، ابن عربی، وہ اہل سنت والجماعت اہل حدیث کے نزدیک مرتد و کافر ہے۔

اس کفریہ نظریے کے رد کے لئے اقبال کیلانی حفظہ اللہ کی اس تحریر کا مطالعہ کریں۔
فلسفہ وحدت الوجود ۔وحدت الشہود اور حلول
 
Top