• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جیل میں نماز عید کا مسئلہ

salfisalfi123456

مبتدی
شمولیت
اگست 13، 2015
پیغامات
84
ری ایکشن اسکور
39
پوائنٹ
6
کیا کفار کی جیلوں میں قید اسیران کے لیے بھی نماز عید کی ادائیگی ضروری ہے؟
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,565
پوائنٹ
791
کیا کفار کی جیلوں میں قید اسیران کے لیے بھی نماز عید کی ادائیگی ضروری ہے؟
شرعی احکام میں ایک بنیادی اصول ہمیشہ یاد رکھیں کہ :
شریعت جس عمل کا حکم دے ۔۔یا۔۔منع کرے ۔تو جہاں تک ممکن ہو اس حکم پر عمل کیا جائے گا ۔
قرآن مجید میں اللہ کا ارشاد ہے :
’’ فَاتَّقُوا اللہ مَا اسْتَطَعْتُمْ وَاسْمَعُوْا وَاَطِيْعُوْا وَاَنْفِقُوْا (التغابن )
’’ تو جہاں تک ہوسکے اللہ سے ڈرتے رہو اور سنو اور اطاعت کرو اور (اپنے مال) خرچ کرو ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یعنی جس حد تک اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی اطاعت ممکن ہو ۔وہ ضروری ہے
مؤاخذہ۔۔ صرف اس حد تک ہوگا جہاں تک انسان کا اختیار ہے :۔ اس جملہ سے معلوم ہوا کہ انسان گناہوں سے اجتناب اور اوامر کی تکمیل میں اسی حد تک مکلف ہے جس قدر اس کی استطاعت ہے ۔
اسی مضمون کو سورۃ بقرہ میں یوں بیان فرمایا۔
(لَا يُكَلِّفُ اللّٰهُ نَفْسًا اِلَّا وُسْعَهَا ٢٨٦؀ۧ) 2- البقرة :286)اللہ تعالی نے انسان کو گناہوں سے اجتناب اور اوامر کی تکمیل میں اسی حد تک مکلف کیا ہے جس قدر اس کی استطاعت ہے ۔
''یعنی جس مقام پرانسان مجبور ہوجائے وہاں اس پر کوئی مواخذہ نہیں ۔ مواخذہ صرف اس صورت میں ہے کہ جہاں انسان استطاعت رکھنے کے باوجود اللہ کی اطاعت نہ کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اور جناب رسول کریم ﷺ کا ارشاد ہے :
«مَا نَهَيْتُكُمْ عَنْهُ، فَاجْتَنِبُوهُ وَمَا أَمَرْتُكُمْ بِهِ فَافْعَلُوا مِنْهُ مَا اسْتَطَعْتُمْ »
’’ جس چیز سے میں تمہیں منع کروں ،اس سے اجتناب کرو ۔اور جس چیز کا حکم دوں تو اس کو ’’ جہاں تک ہوسکے ‘‘ بجا لاؤ۔
(صحیح مسلم :(1337)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تو اس شرعی اصل کی بنیاد پر ۔۔جیل میں قیدیوں کیلئے نماز عید ۔۔کا شرعی حکم یہ ہوگا کہ :
اگر جیل میں دوران قید انہیں نماز عید پڑھنے کی اجازت ہے ،اور باجماعت ،خطبہ کے ساتھ نماز عید ادا کرنا ممکن ہے ،تو وہ نماز عید ادا کریں گے؛
کیونکہ نماز عید اہم عبادت ،اور اہل اسلام کیلئے سعادت کا موقع ہے۔ تو اسیروں کو اس سے محروم کرنا جائز نہیں ۔
بلکہ انہیں تو بخشش و رحمت کے اس ذریعہ کی دوسروں سے زیادہ ضرورت ہے ۔واللہ اعلم
 
Last edited:
Top