• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حاجیوں کو مزید ریلیف دینے کا فیصلہ، حج اخراجات میں مزید 30 ہزار کمی کی سفارش کردی ہے۔ (حافظ عبدالکری

شمولیت
دسمبر 09، 2013
پیغامات
68
ری ایکشن اسکور
15
پوائنٹ
37
حاجیوں کو مزید ریلیف دینے کا فیصلہ، حج اخراجات میں مزید 30 ہزار کمی کی سفارش کردی ہے۔ (حافظ عبدالکریم)، روانگی سے قبل یہ رقم ہر حاجی کو واپس کی جائے گی، حجاج کرا م کے لیے سہولتوں کی فراہمی یقینی بنا ئی جا رہی ہے۔ ( چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور)

لاہور ( ) حکومت نے حاجیوں کو مزید ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے اور حجاج کرام کے لیے یہ اہم خوشخبری ہے کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور نے حاجیوں کے اخراجات میں مزید 30 ہزار کمی کی سفارش کردی ہے۔ روانگی سے قبل یہ رقم ہر حاجی کو واپس کی جائے گی۔ اس امر کاانکشاف مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے ناظم اعلی اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے چیئرمین ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے مرکزی دفتر میں علماءکے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ اخراجات میں ہونے والی یہ کمی رہائش کی مد میں اداشدہ رقوم میں کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت حاجیوں کو ہرممکن سہولتوں کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے اور اس بار کمیشن مافیا پر کڑی نظر رکھی گئی ہے۔

نیوز لنک
 
Top