• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حافظ محمد سعید کی امریکا کو امداد کی پیشکش

ایم اسلم اوڈ

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
298
ری ایکشن اسکور
965
پوائنٹ
125
مکرمی!
جماعة الدعوة پاکستان کے سربراہ حافظ محمد سعید کی جانب سے امریکہ کو امداد فراہم کا موضوع تین روز گزر جانے کے باوجودسوشل میڈیا پرزیر بحث ہے۔ عالمی سطح پر فیس بک اور ٹوئٹر پر اس پیش کش کے بارے میں بات کی جارہی ہے، جبکہ پاکستان میں یہ موضوع گزشتہ تین روز سے ٹوئٹر کے ٹاپ 10ٹرینڈ میں نمودار ہو رہا ہے۔ امریکہ نے جس شخص کے سر کی قیمت 10ملین ڈالر لگائی ہوئی ہے، انہوں نے گزشتہ منگل کوسیرت النبی کو مثال بناتے ہوئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر طوفان سے متاثرہ امریکہ میں اپنے رضاکار، ڈاکٹرز، خوراک، ادویہ اور دیگر امدادی سامان بھجوانے کی پیش کش کی تھی۔ حافظ محمد سعید کی یہ پیش کش ملکی و بین الاقوامی پرنٹ میڈیا کی طرح سوشل میڈیا پر بھی زیر بحث ہے۔سماجی رابطوں کی بڑی ویب سائٹس ٹوئٹر اور فیس بک پر ایک بڑے حلقے نے حافظ محمد سعید کی اس پیش کش کو واضح انداز میں سراہتے ہوئے اس کو ایک اعلیٰ ظرف پر مبنی اقدام قرار دیا ہے جبکہ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے اس پیش کش کو رد کئے جانے کو بھی ایک نمایاں تعداد نے ناپسند کرتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ایک امریکی ”ڈین“ نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ میں معذرت خواہ ہوں کہ میرے ملک نے جماعة الدعوة کی اس قابل تحسین پیش کش کو ٹھکرا دیا، کیوں کہ ان کے نزدیک لوگوں سے خیرخواہی کے مقابلے میں ان کی پالیسی زیادہ اہم ہے۔ جبکہ علی چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں امریکی حکام کو بائبل کا حوالہ دیتے ہوئے یا پیغام دیا ہے کہ ان سے بھی بھلائی کرو جن سے تم نفرت کرتے ہو۔ دبئی سے ٹوئٹر کے ایک ممبر بصیر خان نے کہا ہے کہ حافظ محمد سعید پر دہشت گردی کا الزام لگا کر ان کی پیش کش کو رد کرنے والے خود امریکہ و عراق اور ڈرونز کے ذریعے ہزاروں لوگوں کو قتل کرنے والے مجرم ہیں۔ میرے خیال میں امریکی حکومت کو اس معاملے پر حافظ صاحب کی امداد کو سراہنا چاہیے تھا لیکن یہاں بھی انہوں نے روایتی تعصب کا اظہار کیا جو کہ قابل مذمت ہے۔
محمد طارق خان (جامعہ کراچی)


حافظ محمد سعید کی امریکا کو امداد کی پیشکش (محمد طارق خان) - Karachi Updates عو
 
Top