• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حج‘عمرہ‘ طواف اور عبادت کرتے ہوئے تصویر‘ویڈیو یا سیلفی بنانا

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,747
پوائنٹ
1,207
مکہ مکرمہ (این این آئی )مسجد الحرام کے شعبہ آگاہی میں اصول فقہ کے استاد ڈاکٹر محمد مسعودی نے کہا ہے کہ مسجد الحرام میں حج‘عمرہ‘ طواف اور عبادت کرتے ہوئے تصویر‘ویڈیو یا سیلفی بنانا ‘ عبادت کا ثبوت ریکارڈ کرنے کے مترادف ہے اور یہ چیزیں ریا کاری اور دکھلاوا ہیں جو شرک ِ اصغر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں آنے والے زائرین اپنی پوری توجہ عبادت پر دیں اور مسجد میں داخل ہونے کے بعد اپنے سمارٹ فونز وغیرہ بند کردیں تاکہ وہ اپنے رب کا قرب اور عبادت کا اجر حاصل کر سکیں۔

اخبار مکہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ سیلفی بنانا مسجد الحرام کے تقدس کے خلا ف ہے ‘ اس سے دوسرے لوگوں کی عبادت میں بھی خلل پڑتا ہے ۔ انہوں نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ لوگ مسجد الحرام میں خشوع و خضوع اختیار کرنے اور زیادہ سے زیادہ عبادت کرنے کے بجائے موبائل فون کا استعمال کثرت سے کرتے ہیں حالانکہ انہیں دوسرے انسانوں سے رابطہ کرنے کے بجائے اللہ تعالیٰ سے لو لگانی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ عبادت میں اخلاص کی ضرورت ہوتی ہے اور عبادت کی جگہ پر ان چیزوں کا استعمال کرنا اور ان غیر ضروری چیزوں پر توجہ دینا خشوع اور اخلاص کو متاثر کرتا ہے ۔

حوالہ
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
اخلاص کا فقدان!

آج اکثریت جب حج و عمرہ کرنے جاتی ہے تو ،تعلق باللہ ،تزکیہ نفس سے زیادہ فوٹو سیشن پر دیہان رکهتی ہے.

جبکہ یہ انسانی زندگی کے وہ قیمتی لمحات ہوتے ہیں جن میں وہ سابقہ زندگی سے رجوع کر کے ایک نیا باب کهول سکتا ہے،اللہ کی توفیق سے.

کدهر گیا وہ اخلاص؟
بس نمودو نمائش یعنی فوٹو سیشن کی نظر ہوگیا سب کچه.

اللہ ہم سب کے حال پر رحم فرمائے،تصویر سازی کے فتنہ و بیماری سے محفوظ رکهے.
آمین یا رب العالمین.


کوئ یہ پڑه کر غصہ نہ کرے یہ طنز یا دل آزاری کے لیے نہیں لکها گیا.،بس اتنا یاد رکهے کہ نیت بدلتے ہوئے دیر نہیں لگتی،اور ایک مومن تو کوشش کرتا ہے کہ نیکیوں کو چهپا کر رکها جائے،تاکہ نیت کے کهوٹ سے بهی بچا جائے اور اخلاص بهی برقرار رہے.

ریحان احمد السلفي
 

جوش

مشہور رکن
شمولیت
جون 17، 2014
پیغامات
621
ری ایکشن اسکور
319
پوائنٹ
127
یہ سب یہودیوں کا کھیل ہے اور مسلمانوں کے عبادتوں کو خراب کرنے کا بہترین طریقہ۔ اور مسلمانوں نے پورے شرح صدر سے اسے قبول کرلیا ہے،آج حرم میں دیکھا جاتا ہے کہ مرد ،عورت،جوان ،بوڑھا ،اور بچے سب تصویر کشی میں لگے رہتے ہیں۔ کوئی رکوع کی حالت میں ،کوئی سجدے میں ،تو کوئی دعا کرتے ہوئے تصویرکشی کر کرا رہا ہے جبکہ حرم کا مسئلہ یہ ہے کہ یہاں گناہ کا تصور بھی گناہ ہے ارشاد باری ہے :ومن یرد فیہ بالحاد بظلم نذقہ من عذاب الیم ۔ اللہ مسلمانوں کو شعور و آگہی عطا کرے۔
 
Top