• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حج کرپشن اسکینڈل، سابق وفاقی وزیرحامد سعید کاظمی کو 16 سال قید کی سزا

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
حج کرپشن اسکینڈل، سابق وفاقی وزیرحامد سعید کاظمی کو 16 سال قید کی سزا

ویب ڈیسک 20 منٹ پہلے

عدالت نے سابق ڈی جی حج کو 40 سال اور ایڈیشنل سیکرٹری کو 16 سال قید کی سزا سنائی۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: عدالت نے حج کرپشن اسکینڈل میں سابق وفاقی وزیر کو 16 سال اور سابق ڈی جی حج کو 40 سال قید کا حکم سنا دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کی عدالت نے حج کرپشن اسکینڈل کا فیصلہ سناتے ہوئے سابق وفاقی وزیرحامد سعید کاظمی کو 16 سال اور سابق ڈائریکٹر جنرل حج راؤ شکیل کو 40 سال قید کا حکم سنایا ہے۔ عدالت نے سابق ایڈیشنل سیکرٹری آفتاب احمد کو بھی 16 سال قید کا حکم دیا۔ اسپیشل جج سینٹرل ملک نذیر احمد نے کیس کا فیصلہ سنایا۔

واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں سابق ڈائریکٹر حج راؤ شکیل، سابق وزیر برائے مذہبی امورحامد سعید کاظمی اور وزارت مذہبی امور کے سابق ایڈیشنل سیکریٹری راجہ آفتاب پر2010 کے حج سیزن کے دوران قومی خزانے کو اربوں روپے نقصان پہنچانے کا الزام تھا۔
 
Top