• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حدودِ تبلیغ۔ تفسیر السراج۔ پارہ:4

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
يَّوْمَ تَبْيَضُّ وُجُوْہٌ وَّتَسْوَدُّ وُجُوْہٌ۝۰ۚ فَاَمَّا الَّذِيْنَ اسْوَدَّتْ وُجُوْھُھُمْ۝۰ۣ اَكَفَرْتُمْ بَعْدَ اِيْمَانِكُمْ فَذُوْقُوا الْعَذَابَ بِمَا كُنْتُمْ تَكْفُرُوْنَ۝۱۰۶ وَاَمَّا الَّذِيْنَ ابْيَضَّتْ وُجُوْھُھُمْ فَفِيْ رَحْمَۃِ اللہِ۝۰ۭ ھُمْ فِيْھَا خٰلِدُوْنَ۝۱۰۷ تِلْكَ اٰيٰتُ اللہِ نَتْلُوْھَا عَلَيْكَ بِالْحَقِّ۝۰ۭ وَمَا اللہُ يُرِيْدُ ظُلْمًا لِّلْعٰلَمِيْنَ۝۱۰۸ وَلِلہِ مَا فِي السَّمٰوٰتِ وَمَا فِي الْاَرْضِ۝۰ۭ وَاِلَى اللہِ تُرْجَعُ الْاُمُوْرُ۝۱۰۹ۧ كُنْتُمْ خَيْرَ اُمَّۃٍ اُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ تَاْمُرُوْنَ بِالْمَعْرُوْفِ وَتَنْہَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَتُؤْمِنُوْنَ بِاللہِ۝۰ۭ وَلَوْ اٰمَنَ اَھْلُ الْكِتٰبِ لَكَانَ خَيْرًا لَّھُمْ۝۰ۭ مِنْھُمُ الْمُؤْمِنُوْنَ وَاَكْثَرُھُمُ الْفٰسِقُوْنَ۝۱۱۰
جس دن بعض منہ سفید اور بعض منہ کالے ہوں گے جن کے منہ کالے ہوں گے(ان سے کہا جائے گا) کہ تم ایمان لاکر کافر ہوگئے تھے۔ سو اب اپنے کفر کے بدلے میں عذاب (کامزہ)چکھو۔(۱۰۶) اورجن کے منہ سفید ہوں گے ۔ سو وہ اللہ کی رحمت میں ہوں گے ۔ وہ اسی میں ہمیشہ رہیں گے۔(۱۰۷) یہ اللہ کی آیتیں ہیں۔ ہم تجھے ٹھیک ٹھیک ان کو پڑھ کرسناتے ہیں اور اللہ جہان والوں پر ظلم کرنا نہیں چاہتا۔(۱۰۸) اوراللہ ہی کا ہے جو کچھ آسمان میں ہے اور جوکچھ زمین میں ہے اور سب کام اللہ ہی کی طرف رجوع کرتے ہیں۔(۱۰۹)تم بہتر امت ہو جو لوگوں کے فائدہ کے لیے نکالی گئی ہے کہ حکم دیتے ہو اچھی باتوں کا اورمنع کرتے ہو بری باتوں سے اورا یمان رکھتے ہو اللہ پر۱؎ اوراگراہل کتاب بھی ایمان لاتے تو ان کے لیے بہتر تھا۔ بعض ان میں سے مسلمان ہیں اور اکثر بے حکم ہیں۔(۱۱۰)
حدودِ تبلیغ
۱؎ اس آیت میں تمام مسلمانوں کو فریضۂ تبلیغ کی ادائیگی کے لیے آمادہ کیا ہے مگر خود تبلیغ کی حدود کیا ہیں؟ یہ ایک سوال ہے۔قرآن حکیم نے تبلیغ واشاعت کو دو لفظوں سے تعبیر کیا ہے امر بالمعروف اور نہی عن المنکر۔ یعنی نیکی، بھلائی اور سچائی کی تلقین اور برائی سے اظہار نفرت وتحقیر۔ظاہر ہے یہ دولفظ انتہا درجہ کی وسعت اپنے اندر پنہاں رکھتے ہیں۔ معروف کا اطلاق نیک اقدام پر ہوسکتا ہے اور منکر کا ہربرے اقدام پر۔چونکہ ان دولفظوں میں فرد وجماعت کی تمام نیکیاں اوربرائیاں آجاتی ہیں اس لیے جواب بالکل آسان اور واضح ہے کہ تبلیغ کی حدود فرد وجماعت کی تمام وسعتوں پر حاوی ومحیط ہیں ۔ دوسرے لفظوں میں اس کا مطلب یہ ہے کہ مسلمان ایک ایسی پاکیزہ اوربلند عادات رکھنے والی جماعت کا نام ہے جس کاہرفرد مبلغ ہے، صالح ہے اور مصلح ہے اورپھر تبلیغ کا طریق صرف پندوموعظت ہی نہیں بلکہ طاغوت کے خلاف جنگ بھی اس مفہوم میں داخل ہے مسلمان صرف محراب ومنبر ہی میں محدود رہ کر اعلاء کلمۃ اللہ کا سامان پیدا نہیں کرتا بلکہ کبھی کبھی وہ دار ورسن کو بھی دعوتِ امتحان دیتا ہے ۔ اس کا امکان تبلیغ صرف پرشور جلسے اور ہنگامہ خیز مجمعے ہی نہیں ہوتے بلکہ سیف وسنان کے مرکز اور توپ وتفنگ کے میدان بھی اس کے دائرۂ فتوحات میں شامل ہیں۔ وہ صرف قلم وزبان کو ہی جنبش نہیں دیتا بلکہ وقت پڑنے پر نیزہ، بھالا اور برچھی سب اس کے اشارہ پر رقص کناں ہوتے ہیں۔
 
Top