• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حدیث قرآن کی تصدیق کرتی ہے

شمولیت
جون 01، 2017
پیغامات
61
ری ایکشن اسکور
9
پوائنٹ
20
حدیث قرآن کی تصدیق کرتی ہے ۔
تحریر : غلام مصطفٰے ظہیر امن پوری
حدیث وحی ہے ، یہ مسلمانوں کا اجماعی عقیدہ ہے ۔
سیدنا مقدام بن معدی کرب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
ألا ! انّی أوتیت القرآن ومثلہ معہ ۔ ''خبردار! مجھے قرآن دیا گیا اوراسی طرح کی ایک اور چیز بھی دی گئی ہے ۔''(سنن ابی داو،د : ٤٦٠٤، مسند الامام احمد : ٤/١٣١، وسندہ، صحیح)
اس حدیث میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے قرآن و حدیث دونوں کو وحی قرار دیا ہے ۔
علامہ ابن قیّم رحمہ اللہ (م٧٥١ھ)لکھتے ہیں :
''اللہ نے اپنے نبی پر دو قسم کی وحی نازل کی ہے ، کتا ب اورحکمت ، دونوں پر ایمان لانا اور عمل کرنا واجب ہے ، اللہ کا فرمان ہے :
(وَاَنْزَلَ اللّٰہُ عَلَیْکَ الْکِتٰبَ وَالْحِکْمَۃَ)(النساء : ١١٣)
''اللہ نے آپ پر کتاب اور حکمت نازل کی ۔''
اور فرمایا :
(ہُوَ الَّذِیْ بَعَثَ فِی الْاُمِّیِّیْنَ رَسُوْلًا مِّنْہُمْ یَتْلُوْا عَلَیْہِمْ اٰیٰتِہٖ وَیُزَکِّیہِمْ وَیُعَلِّمُہُمُ الْکِتٰبَ وَالْحِکْمَۃَ)(الجمعۃ : ٢)
''وہی ذات جس نے امیوں کی طرف رسول بھیجا ،جو انہیں کی جنس سے ہے ، ان پر آیات الہیہ تلاوت کرتا ، ان کا تذکیہ نفس کرتا اور انہیں کتاب وحکمت کی تعلیم دیتا ہے۔''
نیز فرمایا :
(وَاذْکُرْنَ مَا یُتْلٰی فِیْ بُیُوْتِکُنَّ مِنْ اٰیٰتِ اللّٰہِ وَالْحِکْمَۃِ)(الاحزاب : ٣٤)
''ازواج مطہرات ! اللہ کا شکر کریں کہ آپ کے گھروں میں کتاب و حکمت کی تلاوت کی جاتی ہے۔''
سلف کا اجماع ہے کہ کتاب سے مراد قرآن اور حکمت سے مراد سنت ہے ،جس کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بتایا کہ وہ اللہ کی طرف ہے تو اس کی تصدیق ضروری اور اس پر ایمان لانا واجب ہے۔یہ اہل اسلام کا متفقہ عقیدہ ہے ، اس کا انکار وہی کر سکتا ہے جو مسلمانوں سے خارج ہو ، خود نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : خبردار! میں قرآن اوراس کے ساتھ اسی طرح کی ایک اور چیز بھی دیا گیا ہوں ۔''
(کتاب الروح: ١٠٥)
نیز فرمایا :
''ہر نبی کو نشانیاں عطا کی گئیں، جنہیں دیکھ کر لوگ ایمان لائے۔مجھے بطور نشانی بھی وحی دی گئی ہے، یہ وحی اللہ نے میری طرف کی ہے، امید ہے کہ روز قیامت سب سے زیادہ پیروکار میرے ہوں گے۔''
(صحیح بخاری : ٢/١٠٨٠، ح : ٧٢٧٤)
ثابت ہواکہ قرآن کی طرح حدیث بھی وحی ہے اور'' منزل من اللہ ''ہے ۔
سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
''ایک آدمی کی شفاعت سے ربیعہ اور مضر دونوں قبیلوں جتنے لوگ جنت میں داخل ہوں گے ، ایک آدمی نے عرض کیا ،اللہ کے رسول ! ربیعہ کی مضر قبیلے سے کیا نسبت ؟ فرمایا، میں وہی کہتا ہوں جس کا مجھے حکم ملتا ہے۔''
(مسند الامام احمد : ٥/٢٥٧، ٢٦١،٢٦٧، المعجم الکبیر للطبرانی : ٧٦٣٨، وسندہ، صحیح)
الحاصل :
حدیث وحی ہے ،وہ قرآنِ مجید کے وحی ہونے کی تصدیق بھی کرتی ہے ۔
 
Top