• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حدیث معل کی اصطلاحی تعریف

شمولیت
جون 21، 2019
پیغامات
97
ری ایکشن اسکور
2
پوائنٹ
41
حدیث معل کی اصطلاحی تعریف

سلسلۂ علل حدیث۔۲

ابن صلاح رحمہ الله نے اپنی کتاب علوم الحديث میں حدیثِ معل کی تعریف اس طرح نقل کی ہے کہ:
هو الحديث الذي اطلع على علة تقدح في صحته مع أن ظاهره السلامة منها.

ترجمہ: وہ حدیث جس میں کسی ایسی علت یا کمزوری کی اطلاع پائی جائے، جو حدیث کی صحت پر اثر انداز ہو، جبکہ اس کا ظاہر اس سے محفوظ ہو۔

اور حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے حدیث معل کی تعریف کرتے ہوئے رقمطراز ہیں:
: هو حديث ظاهره السلامة اطلع فيه بعد التفتيش على قادح.

ترجمہ: ایسی حدیث جس کا ظاہر تو صحیح سالم معلوم ہوتا ہو لیکن چھان بین کے بعد اس میں کوئی کمزوری یا علت پائی جائے۔

اس کے علاوہ لفظ علت کا ایک عمومی مفہوم ہے۔ اور وہ یہ ہے کہ لفظِ علت کا اطلاق کسی بھی عیب کے اظہار کے لیے کر دیا جاتا ہے۔ مثلا وہم، غفلت وغیرہ۔ یہاں تک کہ امام ترمذی رحمہ اللہ نے *نسخ* کے لیے لفظ علت کا اطلاق کیا ہے۔

[emoji1630] *خلاصہ* :شروع میں بیان کردہ ابن صلاح اور حافظ ابن حجر رحمہما اللہ کی تعریف سے علت کا خاص مفہوم مستفاد ہوتا ہے۔ اسی طرح علت کا ایک عام مفہوم بھی ہے جس کا بیان گزر چکا ہے۔

[emoji420]حدیث مع‍َلّ میں جو علت ہوتی ہے اس کی متعدد صورتیں ہیں۔

بعض مثالیں ملاحظہ فرمائیں۔

[emoji1630]کبھی اختلاف سندِ حدیث میں ہوتا ہے۔

[emoji637] جیسے کسی حدیث کی سند کو کبھی مرفوعا بیان کر دیا تو کبھی موقوفا۔

[emoji638] کبھی موصولا بیان کیا تو کبھی مرسلا۔

[emoji1630] کبھی یہ اختلاف متن کے اندر ہوتا ہے چنانچہ،

[emoji637]کبھی کسی متن کو مختصرا ذکر کر دیا جاتا ہے تو کبھی الفاظ کی زیادتی کے ساتھ۔

ان بعض مثالوں کو یہاں مختصرا عرض کیا گیا ہے۔

ان شاء اللہ آگے جب ہم تطبیقی عمل میں قدم رکھیں گے، تب اس کی حقیقت بحسن و خوبی ہمارے سامنے آ جائیگی۔

[emoji421]محمد عبد الرحمن اڑیشوی

Sent from my BKL-L09 using Tapatalk
 
Top