عبد الرشید
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 5,402
- ری ایکشن اسکور
- 9,991
- پوائنٹ
- 667
کتاب کا نام
مصنف کا نام
ناشر
مغرب کے فکری تسلط کی وجہ سے جب سیکولر ازم مسلمانو ں کے لیے دین کی حیثیت اختیار کر چکا تھا،جب بے دینی ، اباحیت ، الحاد او ردہریت کا ہر طرف دور دورہ تھا،بلکہ ذہنی مرعوبیت میں مسلمان اس قدر آگے جا چکے تھے کہ اپنا دین ہی بیگانگی کی تصویر پیش کر رہا تھا جس کے متعلق مولانا مودودی لکھتے ہیں ( رفتہ رفتہ حالت یہ ہو گئی کہ لوگوں کو یہ عجیب معلوم ہونے لگا کہ کوئی شخص پڑھا لکھا بھی ہو اور وہ خدا کو بھی مانتا ہواور نماز روزہ جیسے احکام کی پیروی بھی کرتا ہو)۔اس دین بیزار ماحول میں مولانا مودودی نے مغربی فکری تسلط کے بت کو پاش پاش کیا اور مسلمانوں کی ذہنی مرعوبیت دور کرنے کی کامیاب سعی کی ۔اسی دور کے بڑے بڑے فتنوں میں سے ایک فتنہ انکارحدیث کا بھی ہے ، جس کے علمی مقابلے کے لیے مولانا مرحوم نے متعدد کتب تالیف کیں جن میں سے چند ایک یہ ہیں :الجہاد فی الاسلام ،مسئلہ قادیانیت،پردہ ،اسلام اور ضبط ولادت،انسان کا معاشی مسئلہ اور اس کا اسلامی حل ،سود۔بہرصورت مولانا نے ہر علمی میدان میں کی عالمانہ تحریریں موجود ہیں ۔ ڈاکٹر محسنہ عظیم کی اس تالیف میں بھی مولانا کی ان مساعی جملیہ پر نظر ڈالی گئی ہے ۔ یہ اصل میں پی ایچ ڈی کا مقالہ ہے جسے بعد میں کتابی شکل دی گئی ہے ۔ محترمہ نے اسے مختلف پانچ ابواب اورمقدمہ میں تقسیم کیا ہے ۔ایک مفید کتاب ہے جو لائق مطالعہ ہے۔(ناصف)
اس کتاب حدیث میں سید مودودی رحمہ اللہ کی خدمات کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
حدیث میں سید مودودی رحمہ اللہ کی خدمات
مصنف کا نام
ڈاکٹر محسنہ عظیم
ناشر
ادارہ معارف اسلامی منصورہ لاہور
تبصرہ

Last edited: