• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حضرت طلحہ بن عبیداللہ کا تذکرہ اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ان کے متعلق کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علی

محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,957
ری ایکشن اسکور
5,787
پوائنٹ
354
حدیث نمبر: 3722 - 3723
حدثني محمد بن أبي بكر المقدمي،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ حدثنا معتمر،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ عن أبيه،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ عن أبي عثمان،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ قال لم يبق مع النبي صلى الله عليه وسلم في بعض تلك الأيام التي قاتل فيهن رسول الله صلى الله عليه وسلم غير طلحة وسعد‏.‏ عن حديثهما‏.


مجھ سے محمد بن ابی بکر مقدمی نے بیان کیا، ان سے معتمر نے، ان سے ان کے والد نے، ان سے ابوعثمان رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ بعض ان جنگوں میں جن میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خود شریک ہوئے تھے (احد کی جنگ میں) آپ کے ساتھ طلحہ رضی اللہ عنہ اور سعد رضی اللہ عنہ کے سوا اور کوئی باقی نہیں رہا تھا۔

حدیث نمبر: 3724
حدثنا مسدد،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ حدثنا خالد،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ حدثنا ابن أبي خالد،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ عن قيس بن أبي حازم،‏‏‏‏ ‏‏‏‏،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ قال رأيت يد طلحة التي وقى بها النبي صلى الله عليه وسلم قد شلت‏.‏


ہم سے مسدد نے بیان کیا، کہا ہم سے خالد نے بیان کیا، ان سے خالد بن ابی خالد نے، ان سے قیس بن ابی حازم نے کہ میں نے حضرت طلحہ رضی اللہ عنہ کا وہ ہاتھ دیکھا ہے جس سے انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی (جنگ احد میں) حفاظت کی تھی وہ بالکل بیکار ہو چکا تھا۔
صحیح بخاری
کتاب فضائل اصحاب النبی
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
ان کی کنیت ابومحمد قریشی ہے، عشرہ مبشرہ میں سے ہیں، غزوہ احد میں انہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہ مبارک کی حفاظت کے لیے اپنے ہاتھوں کو بطور ڈھال پیش کردیا۔ ہاتھوں پر 75 زخم آئے ، انگلیاں سن ہوگئیں مگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہ انور کی حفاظت کے لیے ڈٹے رہے۔ حضرت طلحہ رضی اللہ عنہ حسین چہرہ گندم گوں بالوں والے تھے۔ جنگ جمل میں بعمر64 سال شہید ہوئے۔ رضی اللہ عنہ و ارضاہ۔
ان کا نسب یہ تھا طلحہ بن عبید اللہ بن عثمان بن کعب بن مرہ، کعب میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مل جاتے ہیں۔ جنگ جمل میں شریک ہوئے۔ حضرت علی رضی اللہ نے باوجودیکہ طلحہ ان کے مخالف لشکر یعنی حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ شریک تھے، جب ان کی شہادت کی خبر سنی تو اتنا روئے کہ آپ کی داڑھی تر ہوگئی، مروان نے ان کو تیر سے شہید کیا۔ ( وحیدی)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
چار دفعہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ہم زلف ...

سیدنا طلحہ بن عبيد اللہ رضى اللہ عنہ کی چار بیویاں تھیں، اور چاروں امہات المؤمنین کی بہنیں تھیں۔

- ام المؤمنین عائشہ کی بہن ام کلثوم بنت ابى بكر
- ام المؤمنين زينب بنت جحش کی بہن حمنہ بنت جحش
- ام المؤمنين ام حبيبہ کی بہن فارعہ بنت ابى سفيان
- ام المؤمنين ام سلمہ کی بہن رقيہ بنت ابي امیہ

رضى الله عنهن

( الإصابة لابن حجر : 230/2 )
 
Top