• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حلال جانور کے ممنوع اجزا کے متعلق تحقیق

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,562
پوائنٹ
791
فورم کے زمرہ ’’ تحقیق حدیث کے متعلق سوال ‘‘
میں محترم یوسف ثانی صاحب (@یوسف ثانی ) نے درج ذیل سوال کیا ہے کہ :
’’ کیا یہ حدیث صحیح ہے؟
عن ابن عمر، قال: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يكره من الشاة سبعا: المرارة، والمثانة، والمحياة، والذكر، والأنثيين، والغدة، والدم‘‘
جناب عبد اللہ بن عمر سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ بکری کے سات اعضاء کو مکروہ (حرام ) سمجھتے تھے ،(۱) مادہ کی شرمگاہ۔(۲) نر کی شرمگاہ (۳) خصیتین (۴) مثانہ (۵) غدود (۶)۔پتا ۔(۷) بہتا ہوا خون ‘‘
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جواب :
یہ روایت امام طبرانی (المتوفى: 360هـ)نے ’’ المعجم الأوسط ‘‘ رقم الحدیث :9480 ) میں نقل فرمائی ہے
اور اسکی سند درج ذیل بیان کی ہے :
(حدثنا يعقوب بن إسحاق، ثنا يحيى الحماني، ثنا عبد الرحمن بن زيد بن أسلم، عن أبيه، عن عبد الله بن عمر،)
علامہ ناصر الدین الالبانی ؒــسلسلة الأحاديث الضعيفة والموضوعة ۔برقم :4292 ‘‘ میں لکھتے ہیں :
’’أخرجه الطبراني في "الأوسط" (ص 382 - زوائده) .
قلت: وهذا إسناد ضعيف جداً؛ عبد الرحمن بن زيد بن أسلم؛ متروك.
ويحيى الحماني؛ فيه ضعف.

یہ اسناد انتہائی ضعیف ہے کیونکہ اس کا راوی عبد الرحمن بن زيد ’’ متروک ‘‘ ہے، اور دوسرا راوی ’’ یحی الحمانی ‘‘ ضعیف ہے ‘‘
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اور علامہ عبد الستار الحماد ۔۔فتاوی اصحاب الحدیث ۔۔ میں لکھتے ہیں :

سات مکروہ۱.gif
سات مکروہ ۲.gif
 
Last edited:

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,562
پوائنٹ
791
اور توحید ڈاٹ کام (http://www.tohed.com ) پر ایک مضمون اس کے متعلق شائع ہوا ہے وہ بھی ملاحظہ فرمالیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حلال جانور کے حرام اعضاء؟
تحریر: ابوعبداللہ

ذبح کے وقت بہنے والا خون بالاتقاق حرام ہے اس کے علاوہ حلال جانور کے تمام اعضاء و اجزا ء حلال ہیں ، لیکن حنفیوں ، دیوبندیوں اور بریلویوں کے نزدیک حلال جانور میں سات اجزاء حرام ہیں۔

ابنِ عابدین حنفی لکھتے ہیں :
المکروہ تحریما من الشاۃ سیع : الفرض، والخصیۃ ، الخدۃ والدم المسفوح، المرارۃ، والمثانۃ،والمذاکبر۔

"شاۃ(بکری، بکرے، بھیڑ اور دبنے) میں یہ سات چیزیں مکروہ تحریمی ہیں: فرج (پیشاب کی جگہ) ، کپورے ،غدود ذبح کے وقت بہنے والا خون ، پتہ، مثانہ اور نر کا آلہ تناسل۔"(العفودالدریۃ لابن عابدین:۵۶)

جناب رشید احمد گنگو ہی دیوبندی صاحب کہتے ہیں: "سات چیزیں حلال جانور کی کھانی منع ہیں: ذکر، فرج مادہ ، مثانہ ،غدود ، حرام مغز جو پشت کے مہرہ میں ہوتا ہے ، خصیہ، پتہ یعنی مرارہ جو کلیجہ میں تلخ پانی کا ظرف ہے"(تذکرۃ الرشید:۱۷۴/۱)

جناب احمد یار خان نعیمی بریلوی صاحب لکھتے ہیں : "حلال جانور کے بعض اعضاء حرام ہیں، جیسے خون، پتہ ، فرج ، خصیہ وغیرہ" (تفسیر نور العرفان از نعیمی : ص ۵۴۷)

یہی بات احمد رضا خان بریلوی صاحب نے کہی ہے ۔ (فتاوی رضویہ : ۲۳۴/۲۰)

اب ان کے دلائل کا مختصر تحقیقی جائزہ پیش خدمت ہے:

دلیل نمبر ۱: سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے :

کان رسول اللہ ﷺ یکرہ من الشاۃ سبعا : المرارۃ ، المثانۃ ، والحیاء، والذکر، والأنثیین، والغدۃ، والدم۔

"رسول اللہ ﷺ بکری (وغیرہ ) میں ان سات اجزاء کو مکروہ خیال کرتے تھے : ۱۔ پتہ ۲۔ مثانہ ۳۔ پچھلی شرمگاہ ۴۔ اگلی شرمگاہ ۵۔ کپورے ۶۔ غدود ۷۔ خون (وقتِ ذبح بہتا ہوا) "۔ (المعجم الاوسط للطبرانی: ۹۴۸۰)

تبصرہ: اس کی سند موضوع (من گھڑت(کیونکہ:

1۔ امام طبرانی کے استاذ یعقوب بن اسحاق کا تعین اور توثیق درکار ہے۔
2۔ اس کا مرکزی راوی یحییٰ بن عبدالحمید الحمانی جمہور محد ثین کے نزدیک"ضعیف"ہے ۔حافظ ابن الملقن ؒفرماتے ہیں ضعفہ الجمھور۔ "اسے جمہورمحدثین نے ضعیف قرار دیا ہے۔"(البدر المنیر لابن لابن الملقن:۳/۲۲۷)
3۔ عبد الرحمٰن بن زید بن اسلم بھی جمہور کے نزدیک "ضعیف"اور "متروک"راوی ہے ۔ اس کے بارے میں حافظ ہیثمیؒ فرماتے ہیں۔"والأکثر علی تضعیفہ" "اکثر محدثین اس کو ضعیف قرار دیتے ہیں" (مجمع الزہوائد للھیثمی: ۲۰/۲)

دلیل نمبر ۲: مجاہد بن جبر تابعی کہتے ہیں
کان رسول اللہ ﷺیکرہ من الشاۃ سبعا: الدم،الحیاء، والأنثیین، والغدۃ، والذکر، والمثانۃ، والمراراۃ۔
"رسولﷺ بکری (وغیرہ) سے ان سات اعضاء کو ناپسند کرتے تھے: ۱۔ (بوقت ذبح بہنے والا) خون ۲۔ شرمگاہ ۳۔ خصیتین ۴۔ غدود ۵۔ اگلی شرمگاہ ۶۔ مثانہ ۷۔ پتہ" (مصنف عبدالرزاق: ۵۵/۴،ح:۸۷۷۱، السنن الکبری للبیہقی:۷/۱۰)

تبصرہ: یہ روایت کئی علتوں کی وجہ سے "ضعیف " اور باطل ہے:

۱: یہ "مرسل"ہونے کی وجہ سے "ضعیٖف" ہے مجاہد تابعیؒ ڈائریکٹ نبی اکرم ﷺ سے بیان کرہے ہیں۔
۲: اس کا راوی واصل بن ابی جمیل "ضعیف"ہے۔
اس کے بارے میں امام یحٰی بن معین ؒ فرماتےہیں: لاشیء "یہ حدیث میں کچھ بھی نہیں۔" (الجرح التعدیل لا بن ابی حاتم : ۳۰/۹، وسندہ صحیح)
۳: امام دار قطنی ؒ فرماتے ہیں:ضعیف۔ (سنن الدارقطنی:۷۶/۳)
نیز اسے امام ابن شاہین ؒ (الضعفاء:۶۶۶)اور حافظ ابن الجوزیؒ نے بھی ضعفاءمیں ذکر کیا ہے۔
امام ابن حبان ؒ"الثقات"(۷/۵۵۹) کے علاوہ کسی نے ثقہ نہیں کہا لہذا یہ "ضعیف"ہے حافظ ابن القطان ؒفرماتے ہیں:
واصل لم تثبت عدالتہ۔
"واصل کی عدالت ثابت نہیں" (التقدیر للطحاوی: ۲۰۰/۲)

مجاہد اس روایت کو سیدنا ابن عباسؓ کے واسطہ سے موصول بھی بیان کرتےہیں۔ (الکامل لابن عدی : ۱۲/۵، السنن الکبریٰ للبیہقی : ۷/۶۰)

لیکن یہ روایت بھی موضوع(من گھڑت) ہے، کیونکہ اس کاراوی عبر بن موسی الوجہیی بالاتفاق ائمہ محدثین"ضعیف" ، "منکرالحدیث" اور "متروک الحدیث"ہے۔
امام بیہقی ؒ اس راوی کو"ضعیف" قرار دے کر لکھتے ہیں: ولا یصح وصلہ۔
"اس حدیث کا موصول ہونا دُرست نہیں۔" (السنن الکبریٰ للبیہقی: ۷۰)

بعض لوگوں کی یہ کل کائنات تھی، جس کا حشر قارئین کرام نے دیکھ لیا ہے۔
ثابت ہو کہ حلال جانور میں سوائے دم مسفوح(وقت ذبح بہتے ہوئے خون)حرام نہیں ہے۔ سات اجزاء کو حرام کہنےوالوں کا قول باطل وعاطل اور فاسد وکا سد ہے کیونکہ ان کی حرمت پر کوئی دلیل نہیں۔
فائدہ: جہاں تک اوجھڑی کا تعلق ہے ،اس کا کھانا بھی جائز ہے، لیکن حنفیوں اور بریلویوں کے نزدیک یہ بھی مکروہ ہے:
۱۔ جناب عبدالحئ لکھنوی حنفی کہتے ہیں: "اوجھڑی کا کھانا مکروہ ہے۔" (مجموع الفتاوی لعبد لحی: ۳۹۷/۷، ۲۹/۷)
جناب احمد رضا خان بریلوی کہتے ہیں: "اوجھڑی کا کھانا مکروہ ہے۔" (ملفوضات: جزء ص ۳۵)

بعض لوگوں نے حلال جانور میں ۲۲چیزیں مکروہ یا حرام قرار دے دی ہیں۔
گردے کے بارے میں جناب رشید احمد گنگوی دیوبندی کہتے ہیں: "بعض(حنفی فقہ کی) روایات میں گردہ کی کراہت لکھتے ہیں اور کراہت تنزیہ پر عمل کرتےہیں۔" (تذکرۃ الرشید: جزء ۱ ص ۱۴۷)

ہم کہتے ہیں کہ اوجھڑی اور گردے کے مکروہ ہونے پر کیا دلیل ہے؟

جناب احمد رضا خان بریلوٰ ی لکھتے ہیں: "ہمارے امام اعظم ابوحنفیہ نعمان بن ثابتؒ المتوفی۱۸۰ھ نے فرمایا :خون توبحکم قرآن حرام ہے اور باقی چیزیں میں مکروہ سمجھتاہوں" (فتاویٰ رضویہ : جزء ۲۰، ص ۲۳۴)

یہ اُڑتی اُڑتی ہوا ہے۔ امام ابوحنفیہ سے یہ قول باسند صحیح ثابت کریں ، ورنہ مانیں کہ یہ امام صاحب پر صریح جھوٹ ہے۔ دلائل سے تہی دست لوگوں سے ایسی باتوں کا صادر ہونا بعیداز عقل نہیں۔

الحاصل:
حلال جانور میں ذبح کے وقت بہنے والے خون کے علاوہ اس کا کوئی بھی عضو حرام یا مکروہ نہیں۔
 
اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,562
پوائنٹ
791
جزاکم اللہ تعالی و زادکم اللہ علماً
 
رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,580
پوائنٹ
384
انتظامیہ سے گزارش ہے کہ شیخ کفایت اللہ حفظہ اللہ آجکل بہت مصروف ہوتے ہیں اس لئے فورم پر کم نظر آتے ہیں، لہٰذا ان کے ساتھ اسحاق سلفی بھائی کو "تحقیق حدیث کے متعلق سوالات" سیکشن میں ان کا معاون بنا دیا جائے تا کہ ان میں سے ایک موجود نہ ہو تو دوسرا جواب دے سکے۔ نیا تھریڈ بنانے کی ضرورت نہ پڑے۔
@شاکر ، @خضر حیات ،
اور خضر بھائی تو خود بھی یہ سیکشن سنبھال سکتے ہیں!
 
ابن قدامہ

مشہور رکن
شمولیت
جنوری 25، 2014
پیغامات
1,772
ری ایکشن اسکور
428
پوائنٹ
198
انتظامیہ سے گزارش ہے کہ شیخ کفایت اللہ حفظہ اللہ آجکل بہت مصروف ہوتے ہیں اس لئے فورم پر کم نظر آتے ہیں، لہٰذا ان کے ساتھ اسحاق سلفی بھائی کو "تحقیق حدیث کے متعلق سوالات" سیکشن میں ان کا معاون بنا دیا جائے تا کہ ان میں سے ایک موجود نہ ہو تو دوسرا جواب دے سکے۔ نیا تھریڈ بنانے کی ضرورت نہ پڑے۔
@شاکر ، @خضر حیات ،
اور خضر بھائی تو خود بھی یہ سیکشن سنبھال سکتے ہیں!
ویسے آپ بھی یہ سیکشن سنبھال سکتے ہیں
 
رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,580
پوائنٹ
384
ویسے آپ بھی یہ سیکشن سنبھال سکتے ہیں
میرے خیال سے بات سنبھالنے کی بجائے یہ ہونی چاہیے کہ کون باقاعدگی کے ساتھ تفصیلی اور تحقیقی جوابات لکھ سکے اور وہ اسحاق بھائی اچھی طرح کرتے اور کر رہے ہیں۔
 
شمولیت
اکتوبر 24، 2019
پیغامات
19
ری ایکشن اسکور
0
پوائنٹ
36
اور توحید ڈاٹ کام (http://www.tohed.com ) پر ایک مضمون اس کے متعلق شائع ہوا ہے وہ بھی ملاحظہ فرمالیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حلال جانور کے حرام اعضاء؟
تحریر: ابوعبداللہ

ذبح کے وقت بہنے والا خون بالاتقاق حرام ہے اس کے علاوہ حلال جانور کے تمام اعضاء و اجزا ء حلال ہیں ، لیکن حنفیوں ، دیوبندیوں اور بریلویوں کے نزدیک حلال جانور میں سات اجزاء حرام ہیں۔

ابنِ عابدین حنفی لکھتے ہیں :
المکروہ تحریما من الشاۃ سیع : الفرض، والخصیۃ ، الخدۃ والدم المسفوح، المرارۃ، والمثانۃ،والمذاکبر۔

"شاۃ(بکری، بکرے، بھیڑ اور دبنے) میں یہ سات چیزیں مکروہ تحریمی ہیں: فرج (پیشاب کی جگہ) ، کپورے ،غدود ذبح کے وقت بہنے والا خون ، پتہ، مثانہ اور نر کا آلہ تناسل۔"(العفودالدریۃ لابن عابدین:۵۶)

جناب رشید احمد گنگو ہی دیوبندی صاحب کہتے ہیں: "سات چیزیں حلال جانور کی کھانی منع ہیں: ذکر، فرج مادہ ، مثانہ ،غدود ، حرام مغز جو پشت کے مہرہ میں ہوتا ہے ، خصیہ، پتہ یعنی مرارہ جو کلیجہ میں تلخ پانی کا ظرف ہے"(تذکرۃ الرشید:۱۷۴/۱)

جناب احمد یار خان نعیمی بریلوی صاحب لکھتے ہیں : "حلال جانور کے بعض اعضاء حرام ہیں، جیسے خون، پتہ ، فرج ، خصیہ وغیرہ" (تفسیر نور العرفان از نعیمی : ص ۵۴۷)

یہی بات احمد رضا خان بریلوی صاحب نے کہی ہے ۔ (فتاوی رضویہ : ۲۳۴/۲۰)

اب ان کے دلائل کا مختصر تحقیقی جائزہ پیش خدمت ہے:

دلیل نمبر ۱: سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے :

کان رسول اللہ ﷺ یکرہ من الشاۃ سبعا : المرارۃ ، المثانۃ ، والحیاء، والذکر، والأنثیین، والغدۃ، والدم۔

"رسول اللہ ﷺ بکری (وغیرہ ) میں ان سات اجزاء کو مکروہ خیال کرتے تھے : ۱۔ پتہ ۲۔ مثانہ ۳۔ پچھلی شرمگاہ ۴۔ اگلی شرمگاہ ۵۔ کپورے ۶۔ غدود ۷۔ خون (وقتِ ذبح بہتا ہوا) "۔ (المعجم الاوسط للطبرانی: ۹۴۸۰)

تبصرہ: اس کی سند موضوع (من گھڑت(کیونکہ:

1۔ امام طبرانی کے استاذ یعقوب بن اسحاق کا تعین اور توثیق درکار ہے۔
2۔ اس کا مرکزی راوی یحییٰ بن عبدالحمید الحمانی جمہور محد ثین کے نزدیک"ضعیف"ہے ۔حافظ ابن الملقن ؒفرماتے ہیں ضعفہ الجمھور۔ "اسے جمہورمحدثین نے ضعیف قرار دیا ہے۔"(البدر المنیر لابن لابن الملقن:۳/۲۲۷)
3۔ عبد الرحمٰن بن زید بن اسلم بھی جمہور کے نزدیک "ضعیف"اور "متروک"راوی ہے ۔ اس کے بارے میں حافظ ہیثمیؒ فرماتے ہیں۔"والأکثر علی تضعیفہ" "اکثر محدثین اس کو ضعیف قرار دیتے ہیں" (مجمع الزہوائد للھیثمی: ۲۰/۲)

دلیل نمبر ۲: مجاہد بن جبر تابعی کہتے ہیں
کان رسول اللہ ﷺیکرہ من الشاۃ سبعا: الدم،الحیاء، والأنثیین، والغدۃ، والذکر، والمثانۃ، والمراراۃ۔
"رسولﷺ بکری (وغیرہ) سے ان سات اعضاء کو ناپسند کرتے تھے: ۱۔ (بوقت ذبح بہنے والا) خون ۲۔ شرمگاہ ۳۔ خصیتین ۴۔ غدود ۵۔ اگلی شرمگاہ ۶۔ مثانہ ۷۔ پتہ" (مصنف عبدالرزاق: ۵۵/۴،ح:۸۷۷۱، السنن الکبری للبیہقی:۷/۱۰)

تبصرہ: یہ روایت کئی علتوں کی وجہ سے "ضعیف " اور باطل ہے:

۱: یہ "مرسل"ہونے کی وجہ سے "ضعیٖف" ہے مجاہد تابعیؒ ڈائریکٹ نبی اکرم ﷺ سے بیان کرہے ہیں۔
۲: اس کا راوی واصل بن ابی جمیل "ضعیف"ہے۔
اس کے بارے میں امام یحٰی بن معین ؒ فرماتےہیں: لاشیء "یہ حدیث میں کچھ بھی نہیں۔" (الجرح التعدیل لا بن ابی حاتم : ۳۰/۹، وسندہ صحیح)
۳: امام دار قطنی ؒ فرماتے ہیں:ضعیف۔ (سنن الدارقطنی:۷۶/۳)
نیز اسے امام ابن شاہین ؒ (الضعفاء:۶۶۶)اور حافظ ابن الجوزیؒ نے بھی ضعفاءمیں ذکر کیا ہے۔
امام ابن حبان ؒ"الثقات"(۷/۵۵۹) کے علاوہ کسی نے ثقہ نہیں کہا لہذا یہ "ضعیف"ہے حافظ ابن القطان ؒفرماتے ہیں:
واصل لم تثبت عدالتہ۔
"واصل کی عدالت ثابت نہیں" (التقدیر للطحاوی: ۲۰۰/۲)

مجاہد اس روایت کو سیدنا ابن عباسؓ کے واسطہ سے موصول بھی بیان کرتےہیں۔ (الکامل لابن عدی : ۱۲/۵، السنن الکبریٰ للبیہقی : ۷/۶۰)

لیکن یہ روایت بھی موضوع(من گھڑت) ہے، کیونکہ اس کاراوی عبر بن موسی الوجہیی بالاتفاق ائمہ محدثین"ضعیف" ، "منکرالحدیث" اور "متروک الحدیث"ہے۔
امام بیہقی ؒ اس راوی کو"ضعیف" قرار دے کر لکھتے ہیں: ولا یصح وصلہ۔
"اس حدیث کا موصول ہونا دُرست نہیں۔" (السنن الکبریٰ للبیہقی: ۷۰)

بعض لوگوں کی یہ کل کائنات تھی، جس کا حشر قارئین کرام نے دیکھ لیا ہے۔
ثابت ہو کہ حلال جانور میں سوائے دم مسفوح(وقت ذبح بہتے ہوئے خون)حرام نہیں ہے۔ سات اجزاء کو حرام کہنےوالوں کا قول باطل وعاطل اور فاسد وکا سد ہے کیونکہ ان کی حرمت پر کوئی دلیل نہیں۔
فائدہ: جہاں تک اوجھڑی کا تعلق ہے ،اس کا کھانا بھی جائز ہے، لیکن حنفیوں اور بریلویوں کے نزدیک یہ بھی مکروہ ہے:
۱۔ جناب عبدالحئ لکھنوی حنفی کہتے ہیں: "اوجھڑی کا کھانا مکروہ ہے۔" (مجموع الفتاوی لعبد لحی: ۳۹۷/۷، ۲۹/۷)
جناب احمد رضا خان بریلوی کہتے ہیں: "اوجھڑی کا کھانا مکروہ ہے۔" (ملفوضات: جزء ص ۳۵)

بعض لوگوں نے حلال جانور میں ۲۲چیزیں مکروہ یا حرام قرار دے دی ہیں۔
گردے کے بارے میں جناب رشید احمد گنگوی دیوبندی کہتے ہیں: "بعض(حنفی فقہ کی) روایات میں گردہ کی کراہت لکھتے ہیں اور کراہت تنزیہ پر عمل کرتےہیں۔" (تذکرۃ الرشید: جزء ۱ ص ۱۴۷)

ہم کہتے ہیں کہ اوجھڑی اور گردے کے مکروہ ہونے پر کیا دلیل ہے؟

جناب احمد رضا خان بریلوٰ ی لکھتے ہیں: "ہمارے امام اعظم ابوحنفیہ نعمان بن ثابتؒ المتوفی۱۸۰ھ نے فرمایا :خون توبحکم قرآن حرام ہے اور باقی چیزیں میں مکروہ سمجھتاہوں" (فتاویٰ رضویہ : جزء ۲۰، ص ۲۳۴)

یہ اُڑتی اُڑتی ہوا ہے۔ امام ابوحنفیہ سے یہ قول باسند صحیح ثابت کریں ، ورنہ مانیں کہ یہ امام صاحب پر صریح جھوٹ ہے۔ دلائل سے تہی دست لوگوں سے ایسی باتوں کا صادر ہونا بعیداز عقل نہیں۔

الحاصل:
حلال جانور میں ذبح کے وقت بہنے والے خون کے علاوہ اس کا کوئی بھی عضو حرام یا مکروہ نہیں۔
محترم کیا پتہ، آنتنیاں وغیرہ سب حلال ہیں؟
 
Top