• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حلب نہیں ہمارا قلب مر گیا ہے !

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
حلب نہیں میرا قلب زخمی ہے....


السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ !

کہاں ہیں انسانی حقوق کی تنظیمیں..؟؟؟






حلب پر شامی اور روسی فضایہ نے جو تباہی برپا کی ہے....ہسپتالوں پر مساجد اور شہری آبادی پر بے تحاشا بمباری کی جا رہی ہے....بچے ،خواتین ،جواں اور بوڑھے سب مر رہے ہیں.....یقینا یہ دہشت گردی نہیں بلکہ سب مل کر"انسانیت" کے تحفظ کے لیے کوشاں ہیں.... رہی ...مذھبی جماعتیں ؟...تو انہوں نے بزدلی کی ایسی چادر تان لی ہے کہ مجھ کو اپنے جماعتی تشخص پر شرم آ رہی ہے(معذرت).....قاضی حسین احمد مرحوم یاد آ رہے ہیں..کہ جب باجوڑ پر حملہ ہوا تو لاکھوں افراد کو لے کر نکل آئے تھے....

.....دہشت گردی کی مذمت اور اس سے لاتعلقی کی کوششوں نے مذھبی جماعتوں سے حق بیان کرنے کی ہمت بھی ختم کروا دی ہے....ایک جماعت حلوہ پکانے سے فارغ نہیں...دوسری کو پارلیمانی سیاست سے فرصت نہیں....اور ایک صاحب ہیں ان نے کرپشن کے خلاف محاذ کھولا ہے...لیکن ظلم ان کو بھی نظر نہیں آتے......اور ہمارے والے ایک گروہ کو ایمبولنسیں چلانے کی فرصت تو ہے....تکفیریوں کی مذمت کے لیے اس کے سب وسائل حاضر ہیں مگر اس ظلم کا خلاف مجال ہے ایک بھی مظاہرہ کرنے کی توفیق ہو.... رہے ہمارے "سواد اعظم"...ان کی اپنی ہی دنیا ہے....ان کو پتہ ہی نہیں دنیا میں کیا ہو رہا ہے...

....انتہا پسندی لا تعلقی اور بے پروائی کے اس رویے سے جنم لیتی ہے...مجرم مذھبی جماعتیں ہیں...جن کے اس غیرت سے عاری طرز عمل نے نوجوانوں کو انتہا پسندی اور تکفیر کی دلدل میں دھکیلا....نوجوان جب دیکھتے ہیں کہ ان کے لیڈران کرام مستقل بنیادوں پر غیرت کو طلاق ثلاثہ دے کر موج مستی کی زندگی گزار رہے ہیں تنظیمی خزانے کے بل بوتے پر عالیشان گاڑیوں میں گھومتے ہیں...لیکن امت کو چوٹ لگتی ہے تو ایک بیان بھی جاری نہیں ہوتا تو ان میں شدید رد عمل جنم لیتا ہے...یاد رکھئے مداھنت بزدلی کا ہی دوسرا نام ہے...جب آپ بزدلی سے کام لیں گے تو ضروری تو نہیں کہ امت کا ہر جوان آپ کے اس رویے کا ہمنوا ہو جائے وہ پھر اپنے لیے میدان عمل خود تلاش کرے گا....اگر آپ چاہتے ہیں کہ کہ انتہا پسندی کا خاتمہ ہو تو ضروری ہے کہ اس ظلم کے خلاف ، اس کی مذمت میں باھر نکلیں............یہ موضوع تفصیل طلب ہے......پھر کبھی سہی..............

ابوبکرقدوسی
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
13087658_1738460563044022_1080749899997691471_n.jpg

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ !

شام کی ایک دیوار جہاں لکها هے
اے عمر بن خطاب ...!!
کیا تم لوٹ کر نہیں آو گے..؟؟
کہ شام و فارس کے کتے ہم پر حکومت کرتے ہیں..!!
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ !

امت اسلامیہ کا زمانی و مکانی قیود سے ماوراء ہونا ایک ثابت شدہ امر ہے

لیکن اس وقت 57 اسلامی ملکوں کے ساتھ اس کے خدوخال کیا ہو سکتے ہیں؟

بالخصوص اس وقت جب جھاد فرضیت کی حدود تک آ پہنچا ہو

جھادی نعروں سے مزین جماعتیں کو عمومی طور یا تو حکام وقت کے خلاف خروج پر مبنی فتوی اور اقدامات سے فرصت نہیں یا دوسری انتہا پر فائز جھادی جماعتیں ان خوارج کے خلاف علمی اورقلمی اقدامات کو ہی جھاد باور کروا رہی ہیں

الا من رحم ربی

کیسا المناک وقت ہے امت اسلامیہ کی بیٹیاں وامعتصماہ کی آوازیں بلند کر رہی ہیں اور کوئی کوئی حجاج بن یوسف جیسا ہی ہو جس میں کم از کم دینی حمیت تو تھی ایک آواز پر لبیک کہا تھا

ہماری جماعتیں اس وقت بہت کامیابی کے ساتھ علاقائی موضوعات پر سیاست کررہی ہیں۔

57 اسلامی ملک اور
فلسطین
عراق
شام
برما
کشمیر
افغانستان
لیبیا
یمن
وسطی افریقہ میں مسلمان
بھارت میں مسلمان
فلپائن میں مسلمان
ایران میں مسلمان
یورپی ممالک اور
امریکی ریاستوں میں ہر مسلمان دہشت گرد

الغرض عالم اسلام اس وقت لہو لہو ہو رہا ہے اور ہمیں اس امر سے ہی فرصت نہیں کہ عالم اسلام کے مسائل کا حل ایک صہیونی عالمی ریاست کے لیے قائم کیے گئے ادارے اقوام متحدہ کے تحت تلاش کر رہے ہیں

وہ اقوام متحدہ جسے آج تک فلسطین و کشمیر نظر نہیں آیا اور مشرق تیمور میں صرف چند ماہ کی خودساختہ عیسائی مہم جو معدنی وسائل پر قبضے کے لیے شروع کی گئی تھی وہاں فوری طور پر استصواب رائے کے ذریعے اسے انڈونیشیا سے الگ کر دیا گیا تھا اور ایک الگ عیسائی ریاست بنا دی گئی تھی

ہم پھر بھی اقوام متحدہ کی طرف ہی دیکھیں گے

کیوں کہ ہم فکری غلام ہیں 1947 میں ہم نے جسمانی آزادی تو حاصل کر لی تھی لیکن فکری اور روحانی غلامی سے تاحال نجات حاصل نہیں کر سکے

کسی کا قبلہ امریکہ تو کسی کا برطانیہ تو کسی کا ایران اور کوئی بھارت زندہ باد کے نعرے لگانے میں مصروف


انا للہ و انا الیہ راجعون

شاہ فیض
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
آہ میرا شام۔۔۔


السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ !

ویڈیو

لنک


آہ میرا شام۔۔۔
نوحے لکھ لکھ کر انگلیاں شل ہو گئیں
میرے نبی کی امت کے زخم بھرنے کا نام ہی نہیں لیتے
ابھی غزہ کی بہنوں کو پرسہ دے کر قلم رکتا نہیں تو کوئی ڈمہ ڈولا خون کے آنسو رلا ڈالتا ہے
کہیں امت کے امیج پر لگنے والے چرکوں پر بوجھل دل کو سنبھالتا ہوں تو کراچی سے پنڈ دادن خان تک نوجوانوں کو ٹریپ کرتی یو ایس ایڈ کی آکاس بیل کا خدشہ نیند اڑا دیتاہے
کب میں نے کہا تھا کہ مجھے حساس بنا دے
اے میرے خدا مجھے کچھ اور سزا دے
اور اب حلب میں بچوں کی چیخیں اور اللہ کو پکارتے بے بس امتی جنہیں کمزور پا کر دبا لیا گیا ہے
آہ آج حلب کے معصوم شیر خواروں کو دودھ بھی نہ مل سکا ہو گا
کتنے سر چادروں سے محروم ہو گئے ہوں گےاور کتنے مریض دواؤں سے
آج حلب کےکتوں اورگدھوں کی دعوت شیراز ہے اور مجھ جیسے کتنے بے بس اپنے بستروں میں
بے سکون ،
بے چین،
اداس
دکھی
افسردہ
آبدیدہ
شرمندہ
آہ
با الہہ کتنے پہر رہ گئی ہے رات۔۔۔۔

خود کلامی ۔۔۔ زبیر منصوری
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
خون مسلم کے بہنے پہ کیوں مچتا کہرام نہیں:


السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ !

ویڈیو

لنک


بشار الاسد اور روسی طیارے اہل شام پہ قیامت ڈھارہے ہیں۔۔۔ عورتیں، بچے، مریض اور معذور لوگ زندہ درگور ہورہے ہیں۔۔۔لیکن بے غیرتی اور بے شرمی ہے کہ ہر طرف چھائی ہوئی ہے۔۔۔۔ عوام و خواص سب ہہ اپنی زندگیوں میں مگن ہیں ۔۔۔
  • کوئی ہے جو ان مظلوموں کی داد رسی کرے؟
  • کہاں ہیں انسانی حقوق پہ لیکچر دینے والے؟؟؟
  • کیا یہ انسان نہیں؟ چوہے بلی ہیں۔۔۔
ہم سب اللہ کی پکڑ سے ڈریں ۔۔ وہ اللہ جو پکڑنے پر آجائے تو کوئی ظالم بچ نہیں سکتا۔

آئیں ہم سب مل کر اسی اللہ سے فریاد کریں کہ یااللہ ہمارے شامی بھائیوں کو مظالم سے نجات عطا فرما اور ظالموں کو ہدایت نصیب فرما اور جن بدبخت ظالموں کے مقدر میں ہدایت نہیں ان کے وجود سے کرہٴ ارض کو پاک فرما...


(آمین یا رب العالمین﴾
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
سوریا حلب میں ظالم سفاک بشار کے جنگی طیاروں کا ہسپتال پر وحشیانہ بمباری کے مناظر


آئیں ہم سب مل کر اسی اللہ سے فریاد کریں کہ یااللہ ہمارے شامی بھائیوں کو مظالم سے نجات عطا فرما اور ظالموں کو ہدایت نصیب فرما اور جن بدبخت ظالموں کے مقدر میں ہدایت نہیں ان کے وجود سے کرہٴ ارض کو پاک فرما...

(آمین یا رب العالمین﴾
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
حلب نہیں میرا قلب زخمی ہے....


السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ !

کہاں ہیں انسانی حقوق کی تنظیمیں..؟؟؟


ویڈیو


لنک


السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ !
شیخ محترم @اسحاق سلفی بھائی
شیخ محترم @خضر حیات بھائی


آخر مسلمان حکمران اور امت مسلمہ کب تک سوتی رہے گی - دل روتا ہے یہ سب دیکھ کر اور ڈرتا بھی ہو کل قیامت والے دن ان لوگوں نے ھمارا گریبان پکڑ لیا تو ھمارا کیا بنے گا -
 
Last edited:
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ !

کچھ پل شام کے شہر حلب میں۔۔۔۔۔

یہ شام کا شہر حلب ہے جہاں 6 دن سے مسلسل (بشارالاسد کی طرف سے) بمباری کی جا رہی ہے۔۔۔۔۔

 
Last edited:
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ !

ایران کے کٹھ پتلی بشارالاسد کے ظلم و جبر کی المناک صورتحال سے دو چار شام کے مظلوم مسلمانوں کی جدوجہد ۔۔۔۔۔


ایک کربناک کہانی۔۔۔۔دیکھئے وصال اردو کی اس رپورٹ میں

 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
ملالہ ملالہ اور گل مکئی کا راگ الاپنے والے انسانی حقوق کے ٹھیکیدار کہاں مرگئے؟


ویڈیو

لنک

مؤرخ جب تاریخ لکھے گا تو اس میں یہ ضرور لکھے گا کہ ملک شام کی عوام پر بشار نے وہ ظلم ڈھائے جو آج تک کسی کافر نے بھی مسلمانوں پر نہیں ڈھائے تھے۔۔۔۔۔۔۔ لیکن

امت مسلمہ خاموش تماشائی بنی یہ سب کچھ دیکھتی رہی۔ کوئی اان مظلوموں کے ساتھ کھڑا ہونے والا تو دور کی بات ان کے لیئے آواز بلند کرنے والا بھی موجود نہیں۔

سب زندہ لاشیں ہیں زبان کھولتے بھی ڈر لگتا ہے کہیں فرقہ واریت نہ ہو جائے۔

 
Top