• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حمد باری تعالی

شمولیت
جون 25، 2014
پیغامات
61
ری ایکشن اسکور
13
پوائنٹ
59
ابوالبیان رفعت سلفی
اتنا حسین عالم کس نے سجاد یا ہے
قطرے کو کس نے اشرف انساں بنادیا ہے

مٹی کے پتلے آدم اور نور کے فرشتے
نوری کو خاکی پر یہ کس نے جھکا دیا ہے ؟

جبریل کہہ رہے ہیں آگے نہیں بڑھوں گا
احمد کو کس نے ان سے آگے بڑھادیا ہے

اللہ ہی ہے سب کا پروردگار و مالک
اک لفظ کن سے جس نے عالم بنادیا ہے

فرعون کی حقیقت تجھ کو نہیں پتہ ہے
لشکر سمیت اس کو کس نے ڈبا دیا ہے
 
Top