• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حنفی راوی والی حديث کا حکم

آفتاب

مبتدی
شمولیت
مئی 20، 2011
پیغامات
132
ری ایکشن اسکور
718
پوائنٹ
0
حدیث کے صحیح ہونے کی ایک شرط یہ بھی ہے کہ راوی عادل اور ثقہ ہو ۔ دوسری طرف اس فورم اور اس ویب سائٹ پر موجود کتب پر احناف پر مختلف الزمات لگے ہیں۔ کبھی ان کی فقہ کی کتاب کو خود ساختہ اسلام کہا گیا ۔ کہیں الزام لگا امام ابو حنیفہ کے فتوے قرآن کے خلاف ہیں اور کہیں الزام لگا کہ احناف قراں و حدیث کے مقابلے میں اپنے امام کے قول کو ترجیح دیتے ہیں ۔ ان الزامات مین کتنی سچائی ہے ۔ یہ الگ بحث ہے ۔ لیکں جس مسلک پر ایسے الزامات ہوں اس مسلک کے پیروکار یقینا دین کے معاملہ میں لائق اعتبار نہیں ہوں گے ۔
میرا سوال یہ ہے کہ ایسی احادیث جن میں حنفی راوی آئے ہیں کا کیا حکم ہے ۔ کیا وہ ضغیف ہیں یا صحیح ۔ اگر صحیح ہیں تو کیوں ؟
دوسری بات اگر کسی حدیث میں شافعی ، حنبلی اور مالکی راوی آئے ہوں تو اس حدیث کی حیثیت کیا ہوگی ؟ تقلید تو وہ بھی کرتے ہیں ۔۔۔
 
کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,999
ری ایکشن اسکور
9,800
پوائنٹ
722
میری ناقص معلومات کی حدتک ذخیرہ احادیث میں ایسی کسی حدیث کا وجود نہیں جس کی سند میں کوئی حنفی مقلد(غیرمجتہد) ہو، اگرایسی کوئی سند ہو تو پیش کریں، اورساتھ میں راوی کا حنفی مقلد (غیرمجتہد) بھی ثابت کریں۔

دوسری بات یہ کہ کسی سند میں امام مالک یا امام شافعی یا امام احمدبن حنبل رحمہم اللہ آئیں تو ان کی وجہ سے کوئی سندضعیف نہ ہوگی جب تک کہ کوئی دوسری کمزوری نہ ہو۔
لیکن اگرکسی سندمیں امام ابوحنیفہ آجائیں تو ان کی وجہ سے حدیث فورا ضعیف قرارپاجائے گی ،سردست ایک مثال ملاحظہ ہو:

حافظ مغرب ابن عبدالبررحمہ اللہ فرماتے ہیں:
وقد روى هذا الحديث أبو حنيفة عن موسى بن أبي عائشة عن عبدالله بن شداد ابن الهادي عن جابر بن عبدالله عن النبي عليه السلام ولم يسنده غير أبي حنيفة وهو سيء الحفظ عند أهل الحديث وقد خالفه الحفاظ فيه سفيان الثوري وشعبة وابن عيينة وجرير [التمهيد 11/ 48]۔
ْ
ایسی مزید مثالیں بھی پیش کی جاسکتی ہیں، والحمدللہ۔
 
آفتاب

مبتدی
شمولیت
مئی 20، 2011
پیغامات
132
ری ایکشن اسکور
718
پوائنٹ
0
میری ناقص معلومات کی حدتک ذخیرہ احادیث میں ایسی کسی حدیث کا وجود نہیں جس کی سند میں کوئی حنفی مقلد(غیرمجتہد) ہو، اگرایسی کوئی سند ہو تو پیش کریں، اورساتھ میں راوی کا حنفی مقلد (غیرمجتہد) بھی ثابت کریں۔
میں نے مطلق حنفی کی بات تھی حنفی مقلد یا مجتہد کی کوئی تفریق نہیں کی تھی۔
آپ کی باتوں میں سے مجھے یہ تاثر ملا کہ اگر راوی حنفی مجتھد ہے تو اس کے حنفی ہونے سے حدیث پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ۔ دوسرا تاثر یہ کہ راوی حنفی ہونے کی وجہ کوئی حدیث ضغیف نہیں ہوگی جب تک وہ حنفی مقلد ثابت نہ ہوجائے ۔

دوسری بات یہ کہ کسی سند میں امام مالک یا امام شافعی یا امام احمدبن حنبل رحمہم اللہ آئیں تو ان کی وجہ سے کوئی سندضعیف نہ ہوگی جب تک کہ کوئی دوسری کمزوری نہ ہو۔
لیکن اگرکسی سندمیں امام ابوحنیفہ آجائیں تو ان کی وجہ سے حدیث فورا ضعیف قرارپاجائے گی
میں نے امام مالک یا امام شافعی کی بات نہ کی تھی بلکہ ان کے مقلدین کی بات تھی ۔ کسی حدیث کے راوی میں اگر کوئی راوی ان اماموں کا مقلد ہو تو حدیث کی حیثیت کیا ہوگی ؟
مین نے کہا تھا
دوسری بات اگر کسی حدیث میں شافعی ، حنبلی اور مالکی راوی آئے ہوں تو اس حدیث کی حیثیت کیا ہوگی ؟ تقلید تو وہ بھی کرتے ہیں ۔۔۔
 
Rashid Yaqoob Salafi

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 12، 2011
پیغامات
140
ری ایکشن اسکور
509
پوائنٹ
114
میں نے امام مالک یا امام شافعی کی بات نہ کی تھی بلکہ ان کے مقلدین کی بات تھی ۔ کسی حدیث کے راوی میں اگر کوئی راوی ان اماموں کا مقلد ہو تو حدیث کی حیثیت کیا ہوگی ؟
تقلیدِ شخصی کی موجودہ شکل کتبِ حدیث کی تدوین سے قبل معرضِ وجود میں نہیں آئی تھی۔ بڑی بڑی تمام کتب اس سے قبل ہی لکھی جا چکی تھیں۔
 
وقاص

مبتدی
شمولیت
نومبر 06، 2012
پیغامات
25
ری ایکشن اسکور
13
پوائنٹ
17
میری ناقص معلومات کی حدتک ذخیرہ احادیث میں ایسی کسی حدیث کا وجود نہیں جس کی سند میں کوئی حنفی مقلد(غیرمجتہد) ہو، اگرایسی کوئی سند ہو تو پیش کریں، اورساتھ میں راوی کا حنفی مقلد (غیرمجتہد) بھی ثابت کریں۔

دوسری بات یہ کہ کسی سند میں امام مالک یا امام شافعی یا امام احمدبن حنبل رحمہم اللہ آئیں تو ان کی وجہ سے کوئی سندضعیف نہ ہوگی جب تک کہ کوئی دوسری کمزوری نہ ہو۔
لیکن اگرکسی سندمیں امام ابوحنیفہ آجائیں تو ان کی وجہ سے حدیث فورا ضعیف قرارپاجائے گی ،سردست ایک مثال ملاحظہ ہو:

حافظ مغرب ابن عبدالبررحمہ اللہ فرماتے ہیں:
وقد روى هذا الحديث أبو حنيفة عن موسى بن أبي عائشة عن عبدالله بن شداد ابن الهادي عن جابر بن عبدالله عن النبي عليه السلام ولم يسنده غير أبي حنيفة وهو سيء الحفظ عند أهل الحديث وقد خالفه الحفاظ فيه سفيان الثوري وشعبة وابن عيينة وجرير [التمهيد 11/ 48]۔
ْ
ایسی مزید مثالیں بھی پیش کی جاسکتی ہیں، والحمدللہ۔
یہ سوال وہابیوں پر ایٹم بم سے کم نہیں۔
یعنی مولانا آپ کا مطلب ہے کہ اگر "حنفی مجتہد" ہو تو حدیث صحیح ہے۔ اگر اصلی وہابی ہیں تو دلیل سے جواب دیجیئے گا۔
١۔ صرف قرآن اور فرمان رسول سے "حنفی مجتہد" کی تعریف بیان کریں، جس میں اس کی توثیق کی گئی ہو۔
٢۔ ابو حنیفہ رحمتہ اللہ سے تو آپ لوگوں کا بغض ڈھکا چھپا نہیں ہے۔ وہ تو آپ کے نزدیک گمراہ ہیں۔ "حنفی مجتہد" کا مطلب ہے کہ حنفی مسلک کا مجتہد فی المذھب۔ جو یقیناً ابو حنیفہ رحمتہ اللہ کو گمراہ نہیں سمجھتے ۔ تو جو گمراہ کو گمراہ نہ سمجھے وہ بھی تو گمراہ ہی ہوتا ہے نا؟ اور گمراہ کی حدیث کیسے صحیح ہو گی۔
شاباش جواب دیو۔
 
شمولیت
فروری 29، 2012
پیغامات
231
ری ایکشن اسکور
596
پوائنٹ
86
یہ سوال وہابیوں پر ایٹم بم سے کم نہیں۔
بھائی ذرا دیھان سے ایٹم بم پھاڑنا، کہیں ہاتھ میں نہ پھٹ جائے :)

کفایت اللہ بھائی کی بات غور سے پڑہیں۔۔۔ انکا کہنا ھے کہ :

" ایسی کسی حدیث کا وجود نہیں جس کی سند میں کوئی حنفی مقلد(غیرمجتہد) ہو، اگرایسی کوئی سند ہو تو پیش کریں، اورساتھ میں راوی کا حنفی مقلد (غیرمجتہد) بھی ثابت کریں"

اس بات کا مقصد یہ نھیں کہ : " اگر "حنفی مجتہد" ہو تو حدیث صحیح ہے"

بات کا مطلب ھے کہ : کسی حدیث کا وجود نہیں جس کی سند میں کوئی حنفی مقلد(غیرمجتہد) ہو"

بقول شاہ ولی اللہ رحمہ اللہ کے " کسی ایک امام کی تقلید ائمہ کے ٤٠٠ سال بعد شروع ھوئی" حجۃ اللہ۔۔۔

مطلب کہ احادیث کی روایات کے زمانے میں کوئی مقلد نہیں تھا۔۔۔ ہاں اگر کوئی حنفی شافعی ھوتے بھی تھے تو کبار علماء ھوتے تھے جو کہ امام شافعی و ابو حنیفہ رحمہم اللہ کے تلامزہ یا ان ائمہ سے مسائل دین میں زیادہ مماثلت کی وجہ سے نسبتاَ حنفی شافعی و مالکی کہلاتے تھے۔۔۔ جامد تقلیدِ شخصی کی وجہ سے نھیں۔۔۔ اسی لئے کفایت اللہ بھائی نے فرمایا کہ:

"ذخیرہ احادیث میں ایسی کسی حدیث کا وجود نہیں جس کی سند میں کوئی حنفی مقلد(غیرمجتہد) ہو، اگرایسی کوئی سند ہو تو پیش کریں، اورساتھ میں راوی کا حنفی مقلد (غیرمجتہد) بھی ثابت کریں"

وقاص بھائی اب پلیز " ایٹم بم "مت پھاڑنا۔۔۔ ان بموں کو دین دشمن کفار پر استعمال کریں۔۔۔ مخالف مسلک پر نہیں۔۔۔ اللہ ہمیں ہدایت دے، اور دل سے تعصب و بغض دور کر دے۔۔ آمین۔۔۔
 
Top