• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

خاص: ( اصول الفقہ)

ناصر رانا

رکن مکتبہ محدث
شمولیت
مئی 09، 2011
پیغامات
1,171
ری ایکشن اسکور
5,451
پوائنٹ
306
خاص:

تعریف: عام کے مقابلے میں خاص ہوتا ہے ۔ عام ایک سے زائد چیزوں کو بغیر حصر کے شامل ہوتا ہے تو خاص صرف ایک چیز پر ہی مشتمل ہوتا ہے ، مثلاً زید۔ یا ایک سے زیادہ کو شامل تو ہوتا ہے لیکن حصر کے انداز میں۔جیسے دو یا پانچ یا سو ، کیونکہ یہاں پر یہ ان اعداد کے ساتھ خاص ہے۔اسی طرح وہ نکرہ جو اثبات کے سیاق میں ہو،جیسے آپ کا یہ کہنا کہ میں نے گھر میں ایک آدمی دیکھا یا میں نے ایک غلام آزاد کیا تو اگرچہ یہ بات ہر آدمی کے متعلق صحیح ہے اور کسی بھی غلام پر صادق آسکتی ہے لیکن عملی طور پر یہ صرف ایک ہی شخصیت پر صادق آتی ہے کیونکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ میں نے گھر میں ایک آدمی دیکھا اور میں نے ایک غلام آزاد کیا۔

ترجمہ کتاب تسہیل الوصول از محمد رفیق طاہر
 
Top