• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

خانہ کعبہ کی توہین کرنے والا بدبخت بھارتی شہری گرفتار

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
خانہ کعبہ کی توہین کرنے والا بدبخت بھارتی شہری گرفتار

22 نومبر 2016 (11:02)

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی شہری دوسروں کی توہین کرنے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے اور متعدد واقعات سامنے آتے رہتے ہیں لیکن اب سعودی عرب میں مقیم ایک بھارتی شہری نے ایسا کام کر دیا ہے کہ دنیا بھر کے مسلمانوں کا خون کھول اٹھا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں مقیم ایک بھارتی شہری نے مبینہ طور پر خانہ کعبہ کی توہین کی جس پر سعودی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اس بدبخت شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق ملزم نے سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک پر خانہ کعبہ کی تصویر پر بدھا کی تصویر لگا کر اس کی توہین کی جس پر اسے گرفتار کیا گیا۔

ریاض پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ” تحقیقاتی اداروں نے 40 سالہ ملزم کو گرفتار کیا ہے جو زراعت کے شعبے میں کام کرتا ہے اور اس نے ہمارے مقدس مقام کی توہین کی ہے۔ ملزم نے خانہ کعبہ کی تصویر کے اوپر بدھا کی تصویر لگائی اور اسے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا۔“ ترجمان کے مطابق پولیس نے ملزم کا سراغ لگا کر اسے صوبہ ریاض کے شہر المجمعہ شہر میں واقع ایک فارم سے گرفتار کیا۔
 
Top